S400 Killer ⚰️ JF-17 Thunder Block 3 ⚡🇵🇰😎
Pakistan Armed Forces
©Official Fan Page Of Pakistan Armed Forces
Pak Army ko chahny waly page ko zrour Like krain ❤️🇵🇰
06/05/2026
ایک ہندو شخص، ہرمَن سنگھ کپور، جو برطانیہ میں خود کو سکھ ظاہر کرتا ہے اور مبینہ طور پر نسل پرستی، اسلام مخالف رویوں اور متعدد بار حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کے الزامات کا سامنا کرتا ہے، اسے دبئی میں خوش آمدید کہا گیا۔
کچھ انتہائی اعلی نسل کے بیغ-یرت اب بھی اٹھ کر دبئی کی حمایت کریں گے۔ پاکستان جیسا بھی ہو اس شیطانی ریاست سے لاکھ درجے بہتر ہیں۔
💯🇵🇰
26/04/2026
سانحہ سیری بنڈالہ کے شہداء کو سلام عقیدت
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں واقع سیری بنڈالہ کا پُرسکون علاقہ آج بھی 26 اور 27 اپریل 1998 کی درمیانی رات کو نہیں بھلا سکا۰ وہ رات محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک ایسا زخم ہے جو وقت گزرنے کے باوجود تازہ ہے، ایک ایسی چیخ ہے جو خاموشی میں بھی سنائی دیتی ہے، اور ایک ایسا دکھ ہے جو نسلوں تک منتقل ہو تا رہے گا ۰
اس اندوہناک رات کو ، جب لوگ اپنے گھروں میں سکون کی نیند سو رہے تھے، اچانک فضا خوف، دہشت اور قیامت کی آہٹوں سے بھر گئی۰ سرحد پار سے آنے والے مسلح افراد نے انسانی اقدار کو روندتے ہوئے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا۰ چوہدری کالا صاحب اور ماسٹر زبیر صاحب کے گھرانوں پر جو قیامت ٹوٹی، اس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۰
اس ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے وہ معصوم افراد تھے جن کا کسی جنگ، کسی تنازع، یا کسی دشمنی سے کوئی تعلق نہ تھا۰ خواتین، بچے، بزرگ کوئی بھی اس درندگی سے محفوظ نہ رہ سکا۔ 22 قیمتی جانیں ایک ہی رات میں چھین لی گئیں، اور کئی گھر ہمیشہ کے لیے اجڑ گئے۰ ماؤں کی گودیں خالی ہو گئیں، بچوں کے سائے چھن گئے، اور زندہ بچ جانے والوں کی آنکھوں میں وہ منظر ہمیشہ کے لیے نقش ہو گیا۰
یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی تھا بلکہ انسانیت کے منہ پر ایک ایسا طمانچہ تھا جس کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۰ اس سانحے نے سیری بنڈالہ کو ایک ایسی پہچان دی جسے کوئی بھی نہیں چاہتا، مگر جسے بھلانا بھی ممکن نہیں۰
ہر سال 27 اپریل کو جب یہ دن لوٹ کر آتا ہے تو پورا علاقہ ایک بار پھر غم کی چادر اوڑھ لیتا ہے۰ قبروں پر پھول رکھے جاتے ہیں، دعائیں کی جاتی ہیں، اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۰ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ امن کی قدر کیا ہے، اور یہ بھی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا کیوں ضروری ہے۰
شہداء کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۰
ان کا خون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ظلم چاہے کتنا ہی سفاک کیوں نہ ہو، حق اور سچ کی روشنی کو بجھا نہیں سکتا۰ سیری بنڈالہ کے یہ شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، اور ان کی یاد ہمیں صبر، استقامت اور اتحاد کا درس دیتی ہے۰
آئیے، اس برسی کے موقع پر ہم سب مل کر ان شہداء کے لیے دعا کریں، ان کے درجات کی بلندی کی التجا کریں، اور یہ عہد کریں کہ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۰
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۰
آمین ثمہ آمین
دعاگو کیپٹن ریٹائیر ڈ خان ندیم خان
.
23/04/2026
سہاگ رات کا زہر: جب نیم حکیمی جنازہ بن جائے
19 اپریل کو چوک اعظم کے وارڈ نمبر 7 میں شہنائیاں گونج رہی تھیں۔ محمد عمران چوہان الیکٹریشن، دولہا بنے بیٹھے تھے۔ 20 اپریل کو ولیمہ تھا۔ اسی دن جنازہ اٹھ گیا۔
وجہ؟ ایک پڑیا۔ ایک کیپسول۔ ایک "کشتہ" جو نیم حکیم نے طاقت کے نام پر پکڑایا تھا۔
ایک رات، دو دنیائیں
سہاگ رات کو نئی زندگی کی شروعات سمجھا جاتا ہے۔ عمران کے لیے وہ زندگی کی آخری رات بن گئی۔ مقامی پنسار سٹور سے لیا گیا کشتہ پیٹ میں جاتے ہی زہر بن گیا۔ گردے بند، جسم نیلا، ہسپتال کے ڈاکٹر سر پکڑ کر رہ گئے۔ بھرپور کوشش کے باوجود 24 گھنٹے میں سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔
یہ کوئی حادثہ نہیں تھا۔ یہ قتل تھا — جہالت کا، لالچ کا، اور ہمارے سماجی دباؤ کا۔
کشتہ: سونا یا سیسہ؟
اصل کشتہ یونانی و آیورویدک طب کا پیچیدہ ترین عمل ہے۔ دھات کو 40 دن آگ میں جلانا، مصفیٰ کرنا، بار بار کشتہ کرنا، پھر لیبارٹری ٹیسٹ۔ مقصد: دھات کو جسمانی نظام کے لیے قابلِ ہضم بنانا۔
نیم حکیم کیا کرتا ہے؟ بازار سے 10 روپے کا سنکھیا، ہڑتال، یا پارہ لایا، توے پر 2 گھنٹے جلایا، راکھ کو کیپسول میں بھرا، اوپر "شاہی طاقت کورس" کا لیبل لگا دیا۔ اندر سیسہ، پارہ، آرسینک ویسے کا ویسا موجود۔ ایک خوراک میں 500 گنا زہریلی مقدار۔
جدید میڈیکل سائنس اسے Acute Heavy Metal Poisoning کہتی ہے۔ گردے پہلے گھنٹے میں جواب دے جاتے ہیں۔ جگر گلنا شروع ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن بے ترتیب۔ موت خاموشی سے، تکلیف سے، آتی ہے۔
قاتل کون؟ صرف نیم حکیم نہیں
1 وہ دوست جس نے شادی سے پہلے ہنستے ہوئے کہا: "کچھ لے لینا یار، پہلی رات ہے"۔
2. وہ پنسار جس نے 200 روپے کے لیے زہر کا کیپسول بیچ دیا اور پوچھا تک نہیں کہ کس مرض کے لیے ہے۔
3. وہ معاشرہجس نے مرد کو سکھایا کہ بستر مردانگی کا میدانِ جنگ ہے، اور کمزوری موت سے بدتر ہے۔
4. جس کا ڈرگ انسپکٹر صرف میڈیکل سٹور کا رجسٹر چیک کرتا ہے، پنسار کی الماریاں کھولنے کی زحمت نہیں کرتا۔ ڈرگ ایکٹ 1976 موجود ہے، سزا 10 سال ہے، مگر پرچہ کبھی کٹتا نہیں۔
ہر سال کتنے عمران
پنجاب کے ہسپتالوں کے ایم ایل او ریکارڈ اٹھا لیں۔ ہر مہینے 2–3 نوجوان دولہا "نامعلوم زہر خورانی" سے مرتے ہیں۔ والدین شرم سے پوسٹ مارٹم نہیں کراتے۔ "دل کا دورہ" لکھوا کر دفنا دیتے ہیں۔ اس لیے نیم حکیم بچ جاتا ہے، اگلا شکار ڈھونڈنے کے لیے۔
حل کیا ہے؟ تین گولی، تین کام
قانون کی گولی*: ڈی سی لیہ اس پنسار سٹور کو فوراً سیل کرے۔ نیم حکیم پر دفعہ 322 قتلِ خطا نہیں، دفعہ 302 قتلِ عمد کا پرچہ دے۔ کیونکہ زہر جان کر دینا غلطی نہیں، ارادہ ہے۔
شعور کی گولی نکاح کے خطبے میں مولوی صاحب یہ جملہ شامل کریں: "بیٹا، اگر جسمانی مسئلہ ہے تو یورالوجسٹ کے پاس جاؤ۔ کشتہ قبر ہے، علاج نہیں"۔ شرم تب ٹوٹے گی جب مسجد سے آواز آئے گی۔
: پاکستان میں پنجاب اور ہر صوبہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنسار سٹورز کے لیے قانون بنائے۔ کوئی بھی "کشتہ" بغیر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے نہ بکے۔ خلاف ورزی پر 5 سال قید، ضمانت نہیں۔
*
عمران کی ماں نے ایک دن میں دو جوڑے کپڑے نکالے — ایک سہرے والا، ایک کفن والا۔ اس کے گھر کی دیواریں اب بھی مہندی کی خوشبو اور بین کی چیخ کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔
جب تک ہم "مردانگی" کا معیار بستر سے ناپیں گے، اور "طاقت" پنسار کی پڑیا میں ڈھونڈیں گے، تب تک ہر ولیمے کے بعد کوئی نہ کوئی جنازہ اٹھتا رہے گا۔
کشتے بند کرو۔ نیم حکیم بند کرو۔ یا پھر جنازے گنتے رہو۔
#حکیم #ڈاکٹر #کشتہ
Pakistan Navy 🚢🇵🇰⚔️😎
The Sky belongs to us ⚔️🇵🇰🇸🇦
Pakistan Air force 😎☄️
14/04/2026
کوسٹ گارڈ پر حملے کے لیے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے عام ڈیزل سپلائی کرنے والی اسپیڈ بوٹ اور وہی روٹ استعمال کیا جو سویلین روزگار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکار بھی غیر مسلح تھے۔
اب اس حملے کے اثرات صرف سکیورٹی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان غریب لوگوں پر بھی پڑیں گے جو اسی روٹ پر ڈیزل کے ذریعے اپنا روزگار چلا رہے ہیں۔ تو اب سوال یہ ہے: بلوچ عوام کے روزگار کا اصل دشمن کون ہے؟
کیا یہ حقیقت نہیں کہ پہلے یہی عناصر زمباد گاڑیوں کو استعمال کرتے تھے، جس کے نتیجے میں زمینی سطح پر کاروبار مکمل طور پر بند ہوگیا؟ اور اب کشتیوں کا استعمال کرکے سمندری روزگار کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ہمیں یہ حقیقت سمجھنی ہوگی کہ جہاں عام شہریوں کا آنا جانا ہوتا ہے، وہاں سکیورٹی نسبتاً نرم ہوتی ہے—اور یہی نرمی دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پھر انہی حملوں کے بعد سکیورٹی سخت ہوتی ہے، جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
اگر یہ دہشتگرد اپنی کارروائیاں بند کردیں، تو بلوچستان کا ہر علاقہ واقعی جنت بن سکتا ہے۔ مگر افسوس، پہلے حالات خراب کیے جاتے ہیں، اور پھر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرکے ریاستی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
#شیربلوچ
Our Iranian brothers arrived safely in Pakistan last night. 🇮🇷♥️🇵🇰
11/04/2026
متحدہ عرب امارات سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر پاکستانیوں کو ملک بدر کر رہا ہے، جبکہ اس کے اپنے اکاؤنٹس سوشل میڈیا کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ۔
انڈیا اور اسرائیل کی ناجائز اولاد 🇦🇪🖐️👊💪
11/04/2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ، وفد کا چیف آف ڈیفنس فورسز چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر نے استقبال کیا 🇺🇲🇮🇷🇵🇰
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Address
Rawalpindi
46000
