21/09/2026
*ڈائریکٹوریٹ کالجز، راولپنڈی کی بحالی پر ناظمِ تعلیمات کالجز کو مبارکباد*
ڈائریکٹوریٹ کالجز، راولپنڈی کی حالیہ بندش کے معاملے میں گزشتہ چند روز کے دوران *ناظمِ تعلیمات کالجز، پروفیسر ڈاکٹر شہناز محسن سیال صاحبہ* کے ساتھ راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور نمائندگان نے جس اتحاد، عزم اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
*اس مشکل اور حساس صورتحال میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، پولیس اسٹیشن روڈ، صدر، راولپنڈی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میمونہ یاسمین صاحبہ پہلے دن سے ہی ناظمِ تعلیمات کالجز، پروفیسر ڈاکٹر شہناز محسن سیال صاحبہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں اور ڈائریکٹوریٹ کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔*
اسی طرح کالج ہذا کی لیب سپروائزر محترمہ شاہدہ مشتاق قاضی نے بھی اس مشکل مرحلے میں تعلیمی اداروں کے وقار، اتحاد اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
ڈائریکٹوریٹ کالجز، راولپنڈی کی بحالی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ اس کامیابی پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، صدر، راولپنڈی کی پرنسپل اور تمام عملہ ناظمِ تعلیمات کالجز، پروفیسر ڈاکٹر شہناز محسن سیال صاحبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی ثابت قدمی، قیادت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی باہمی اتحاد، عزم اور ادارہ جاتی یکجہتی کی ایک قابلِ ذکر مثال ہے۔