02/04/2022
ایپسما اور دی کنسیپٹس سائنس کالج جناح کیمپس کے اشتراک سے ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس سے سابق ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی و پرنسپل گورنمنٹ اصغر مال کالج پروفیسر اصغر ملک، سابق پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن بریگیڈیئر ر امل زادہ خٹک، پروفیسر کوثر عباس ، بریگیڈیئر ر مسعود الحسن، ممبر بی۔او۔جی فیڈرل بورڈ اور صدر ایپسما خواتین ونگ ضلع راولپنڈی مسز سکینہ تاج،پروفیسر ناصر داؤد، پروفیسر رشید مغل اور مینجنگ ڈائریکٹر دی کنسیٹس فاؤنڈیشن عادل شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں ضلع بھر کے کالجز کے مرد و خواتین اساتذہ شریک ہوئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقت میں بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جو معاشرے سے کچھ لینے کے بجائے تقسیم کرنے کا ہنر جانتا ہو استاد بھی اپنے علم کے ذریعے معاشرے میں آگہی اورشعور کے چراغ روشن کرتا ہے وہ مردم نواز بھی ہوتا ہے اور مردم شناس بھی۔ مقررین نے کہا کہ زندگی کے خوبصورت چہرے پر تعلیم اگر دائیں آنکھ کا مقام رکھتی ہے تو تربیت بائیں آنکھ کا درجہ رکھتی ہے دونوں آنکھوں کا روشن ہونا انتہائی ضروری ہے۔ تربیت کے بغیر تعلیم کا تصور بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے۔ مقررین نے اپنی طویل تدریسی زندگی سے حاصل ہونے والے تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔ کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور ایپسما چکلالہ کینٹ کے صدر سید عادل شاہ نے تمام ماہرین تعلیم کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ دی کنسیپٹس فاؤنڈیشن انتظامیہ اس طرح کی ورکشاپس کا اہتمام کرتی رہے گی۔

04/07/2020
07/02/2019
31/05/2018
28/04/2018