PindIslamabad

PindIslamabad

Share

02/05/2021

پاکستان میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں مافیا بیٹھا ہے جو جس پر ہاتھ ڈالو اپنے مفاد کی خاطر ایک ہو جاتے اپنے حرام خوری کو بچانے۔۔۔ کیونکہ انکو پتہ ہے پاکستان کا نظام عدل انکا کچھ نہیں بیگاڑسکتا ۔

02/05/2021

What about this culture of bureaucracy...
They are state servents, paid with our tax money and acting as state lords.

01/05/2021

‏ٹی ایل پی کا پہلا تحفہ۔ ۔ ۔
مبارک ہو بھائیو ۔۔ یورپی یونین نے پاکستان کے خلاف قرار داد پاس کر لی ہے۔ جس میں پاکستان کو انتہا پسند ملک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ قرار داد ٹی ایل پی کی فرانس کے خلاف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے ردعمل میں پاس کی گئی ہے۔ دوران سیشن پاکستان میں عوام کو مارنے اور املاک جلانے کی فوٹیجز پیش کی گئیں۔
قرار داد میں فرانس کے نمائندوں نے یہ تک کہا پاکستان میں فرانس کے خلاف اتنی نفرت ہے کہ تشدد روکنے کی کوشش کرنے والی پولیس کو "فرانس کا ایجنٹ" کہہ کر قتل کیا گیا۔
دوسری دلیل یہ دی گئی کہ ایسے مظاہرے دنیا کے کسی اور مسلم ملک میں نہیں ہوئے یعنی یہ مسلم امہ کا مسئلہ نہیں۔ پاکستان میں ہی انتہاء پسندی پائی جاتی ہے۔

اس سیشن میں یورپ کے تمام 50 ممالک نے حصہ لیا اور پاکستان پر پابندیاں لگانے کے حق میں 681 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 3 ووٹ پڑے۔
اتنی بھاری اکثریت کا مطلب ہے کہ پورا یورپ فرانس کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے۔

اسی کا خدشہ عمران خان نے ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم اس مسئلے کو ھالینڈ والے معاملے کی طرح سفارتی محاذ پر حل کرینگے۔
لیکن یہاں ملاؤوں کی ضد تھی کہ ہم نے گاڑیاں جلانی ہیں اور تعلقات ختم کرو۔

اب ہوگا تمام ملاؤوں اور پاکستانیوں کے ایمان کا ٹسٹ۔
کیونکہ جو پابندیاں زیر غور ہیں ان میں
پاکستانی مصنوعات کو ٹیکس پر دی گئی چھوٹ ختم کرنے،
(جس کے بعد آپ وہاں ککھ نہیں بیچ سکتے)
پاکستان کو یورپ کے تمام ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم پر بین لگانے،
اور پاکستان پر سفر اور ویزوں کی پابندیاں لگانا زیر غور ہے۔

اس سے کیا ہوگا؟؟

پاکستان کی کل لیبر فورس کا 45٪ ٹیکسٹائل سے وابستہ ہے۔ یعنی کروڑوں پاکستانی۔ اور یورپ ان کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
تقریباً 7ارب ڈالر یا 1150ارب روپے کی مصنوعات پاکستانی یورپ بھیج کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔

اور ۔۔۔۔

22 لاکھ پاکستانی پورے یورپ میں کام کرتے ہیں۔ جو اپنے گھروں کو سالانہ تین ارب ڈالر یا 450 ارب روپے بھیجتے ہیں۔
یہ سب بند ہوجائیگا ان شاءاللہ ۔۔ جس کے بعد پاکستانیوں کے غیرت ایمانی کے پیش نظر ان پر اللہ آسمان سے من و سلوا اتارے گا۔

اگر یہ پابندیاں لگ گئیں تو یہ ٹی ایل پی کی پاکستان کے لیے پہلی ایچیومنٹ ہوگی۔

سنا ہے خادم حسین رضوی اقبال کے شعر سناتا تھا۔ آج ایک میں بھی سناتا ہوں ۔۔ !!

تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

اگر آپ کے پاس طاقت نہیں ہے تو آپ کو ذلت کی موت مرنا ہوگا یہ ازلی سچائی ہے۔ طاقت پوری کریں پھر جو مرضی کریں۔ یہی ہمیں حضورﷺ کی سنت سے بھی ملتا ہے۔ آپﷺ نے مکہ پر چڑھائی تب تک نہ کی جب تک مطلوبہ طاقت حاصل نہ کر لی۔ لیکن اس قوم کو کون سمجھائے!!!

عمران خان کی تقریر پر اور شائد میری اس تحریر بھی کچھ لوگ نعرے لگائینگے کہ "ہمیں بھوک سے ڈراتے ہو؟"

تو بس تیار رہیں کہ ابھی عشق کا حقیقی امتحان آنے والا ہے۔ لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے خریدی گئی گاڑیوں کو آگ لگانا الگ چیز ہے اور اپنے گھر کی روٹی قربان کرنا الگ چیز۔ ؐخادم حسین رضوی نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ میرا ایک مرید پاکستان کا سارا قرضہ چکتا کر سکتا ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان مریدوں کو سامنے لائیں تاکہ ہم یورپی یونین کی ان پابندیوں کو جوتے کی نوک پر رکھیں!!

یہ خطرہ بھی موجود ہےکہ یورپی یونین محض ضد میں آکر یا فرانس سے اظہار یکجہتی کرنے تمام یورپ میں گستاخانہ خاکے نہ شائع کر لے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کا زمہ دار کون ہوگا؟؟
تحریر شاہدخان

نوٹ ۔۔۔ فرانس سے اس اظہار یکجہتی کے بعد ٹی ایل پی فارمولے کے حساب سے پورا یورپ گستاخ ہوگیا۔ ٹی ایل پی کے حامیوں کو ان گستاخ ممالک میں ہرگز خدمات سرانجام نہیں دینی چاہئیں۔
لہذا یورپی یونین کو میل کرنی چاہئے کہ سوشل میڈیا اینلسزز کر کے ہمارے تمام عاشقان کو پاکستان واپس بھیجیں۔

14/09/2019

Please don't use murree road is been blocked at committee chowk reason unknown.

06/09/2019

Please keep your city clean and green and share this video

26/01/2017

ہم ایک قوم جس کا نام صرف پاکستانی

😡یاد آیا چند دن پہلے حکومت ہی نے رپوٹ جاری کی کہ ملک میں چلنے والے ‘‘صرف پچاس‘‘ بناسپتی گھی کے کارخانے مضرِ صحت گھی تیار کررہے ہیں۔

😡یاد آیا کہ چند دن پہلے ملتان سے جعلی خون کی بوتلیں برآمد ہوئیں، ملک میں بکنے والا اسی فیصد دودھ دودھ نہیں بلکہ مختلف کیمیکلز کا مرکب ہے،

😡ہم رشوت کو چائے پانی کہتے ہیں، مردار گدھوں اور کتوں کا گوشت کئی ہوٹلوں اور قصابوں سے پکڑا گیا ہے، سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں،

😡ڈاکٹرز اب گردے نکال کر بیچ دیتے ہیں، ماؤں نے نارمل طریقے سے بچے جننے چھوڑ دیئے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز کے پیٹ نہیں بھرتے، شہد کے نام پر چینی، شکر اور گُڑ کا شیرہ ملتا ہے،

😡دو دن پہلے
سنتالیس لوگ طیارہ حادثے میں قتل کردیئے گئے اور ایم ڈی پی آئی اے فرمارہے ہیں کہ امید تھی کہ طیارہ ایک انجن سے لینڈ کرلے گا،

😡بلوچستان میں جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں (میلوں سفر کے بعد اگر کوئی گھاٹ مل جائے) اور اسی بلوچستان کے ایک بائیس گریڈ کے افسر کے گھر سے ایک ارب روپے کے قریب کیش برآمد ہوا اور اس افسر کے صرف ڈیفنس کراچی میں اب تک آٹھ بنگلے دریافت ہوچکے ہیں،

😡عوام کو علاج کے لیے ہسپتالوں سے دو دو سال بعد کا ٹائم ملتا ہے اور حکمرانِ وقت دنیا کے بہترین ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے علاج کروانے ملک سے باہر جاتا ہے، پیچھے سے یہی عوام اس کی صحتیابی کی دعائیں کرتے ہیں اور اس کی ملک واپسی پر تیس کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

😡اس ملک میں بھتہ ناملنے پر انسانوں نے ہی تین سو انسانوں کو زندہ جلادیا لیکن لوگ اب بھی اس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں،

😡اس ملک کے تین بار وزیرِ اعظم بننے والے شخص کی پارلیمنٹ میں اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کی گئی تقریر کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سیاسی بیان کہہ دیا گیا،

😡اس ملک کے سب سے بڑے صوبے کا تیسری مرتبہ کا وزیرِ اعلٰی انتخابات سے پہلے بڑے بڑے وعدے کرتا ہے اور انتخابات کے بعد اسے جوشِ خطابت قرار دے دیا جاتا ہے، ہمارے ملک میں جان بچانے والی ادویات بھی جعلی بنتی ہیں،

😡ٹھیکیدار تعمیرات میں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں اور زلزلوں سے مرنے والے لوگوں کو اللہ پر ڈال دیا جاتا ہے،

😡اس ملک کے سب سے بڑے صوبے کا ساٹھ فیصد بجٹ صرف ایک شہر پر لگا دیا جاتا ہے اور باقی سات کروڑ لوگ اپنے حقوق کے لیے چُوں تک نہیں کرتے، وہ اپنے علاقے سے ہزار کلومیٹر دور صوبائی دارلحکومت میں کسی سڑک کے بننے پر بگلیں بجارہے ہوتے ہیں جبکہ ان کے اپنے شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہوتے ہیں،

😡پچھلے سال خبر آئی تھی کہ قائدِاعظم کے مزار کی دیکھ بھال پر
موجود عملہ مزار کے نیچے موجود کمروں کو ''جوڑوں'' کو کرائے پردیتا ہے، بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اور ہولناک سکینڈلز سامنے آتے ہیں، قبروں سے مُردوں تک کو نکال کر ہوس مٹائی جاتی ہے،
کہا جاتا ہے کہ تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور آدھی سے زیادہ آبادی کم خوراکی کی وجہ سے اپنی گروتھ بھی پوری نہیں کرپاتی۔

😡اس ملک میں آئے روز بے گناہ عمر قید سے زیادہ قید کاٹ کر پھانسی چڑھ جاتے ہیں اور ہماری عدالتیں بعد میں فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ شخص تو بے گناہ تھا،

😡دنیا بھر میں رواج ہے کہ کوئی مجرم عدالت جاتے یا آتے وقت احساسِ ندامت سے اپنا چہرہ چھپاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں بڑے بڑے سے بڑے مجرم حتٰی کے قاتل بھی عدالتوں کے باہر وکٹری سائن بناتے نظر آتے ہیں۔

😡اس ملک میں آپ اپنا جائز سے جائز کام بھی خوار ہوئے اور رشوت دیئے بغیر نہیں کرواسکتے، لوگ اپنی محافظ پولیس سے دامن بچا کر دور دور سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں،

😡جو عدالتیں کسی ملک کا وقار ہوتی ہیں اور اس کے عوام کا آسرا ہوتی ہیں تو ان کے بارے میں مساجد میں دعائیں کی جاتی ہیں کہ اللہ ہمیں کورٹ کچہری سے بچائے، ۔

اور بھی بے شمار چیزیں ہیں اس سب میں ایڈ کرنے کے لیے لیکن اتنا لمبا پڑھے گا کون۔۔
اس لیے بس اتنا ہی کہوں گا کہ ہم خواہش تو اچھے کی کرتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہم اسی قابل ہیں جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے

Photos 17/12/2016

e Remember Army Public School Incident
December 16,
The pain is endless.
Mother of Shaheed Faahid Hussain(APSACS Student)
Faahid was the only son of his parents. After his death in APS massacre , his mother used to visit his School for 3 Months and waited for his son to come out till packup time.When all the students left the school she used to cry and shout for his son to come back! Now she has been tied with chains so that she can't go out to find his martyred son.. :'( Their pain is endless.. May Allah give them patience. Ameeen
Courtesy dharna

Photos 17/12/2016

e Remember Army Public School Incident
December 16,
The pain is endless.
Mother of Shaheed Faahid Hussain(APSACS Student)
Faahid was the only son of his parents. After his death in APS massacre , his mother used to visit his School for 3 Months and waited for his son to come out till packup time.When all the students left the school she used to cry and shout for his son to come back! Now she has been tied with chains so that she can't go out to find his martyred son.. :'( Their pain is endless.. May Allah give them patience. Ameeen
Courtesy dharna

09/12/2016

شیخ رشید مرد کا بچہ ہے,ججز کے منہ پر جا کر کہتا ہے شریفوں کو سزا نہیں دینی تو ملک میں سب کو منی لانڈرنگ کی اجازت دے دیں.

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Rawalpindi
46000