PINDI News

PINDI News

Share

This office serves as the field office for DGPR in Rawalpindi. For official announcements and verified news follow this page.

It handles media relations for the CM, Governor, Ministers and administrative officials in Rawalpindi and Federal Capital.

13/05/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات اوران کی جلد صحت
یابی کیلئے دعا

سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی کی مزاج پرسی کی،ان کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

13/05/2025
09/05/2025

دفاع وطن۔۔۔
بقائے وطن۔۔۔۔
ریسکیو 1122 کی 50,284 شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر تربیت۔۔۔

Photos from PINDI News's post 09/05/2025
Photos from PINDI News's post 25/08/2024

آر ڈی اے نے شیرپاؤ کالونی اور سید پور سکیم میں غیر قانونی کمرشل املاک کو مسمار و سر بمہر کر دیا
راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے شیرپاؤ کالونی اور سید پور ہاؤسنگ سکیم راولپنڈی میں غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران سکواڈ نے شیر پاؤ کالونی میں پلاٹ نمبر 17 پر ایک کھوکھا اور ایک دکان مسمار کر دی اور سید پور ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر 375 پر میڈیکل کمپنی زیب ڈسٹری بیوٹر اور شاہ سیمنٹ ایجنسی کو سر بمہر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ آپریشن وارث خان اور بنی پولیس اسٹیشن راولپنڈی کی معاونت سے ہوا ۔ جائیدادوں کے مالکان محمد مشتاق اور شفیق نے منظور شدہ منصوبوں و نقشوں اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیرکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشہ جات، عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کریں اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کو ریگولرائز کریں۔ آر ڈی اے عوام الناس پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید نقصانات کو روکنے کے لیے کسی بھی قسم کی تجاوزات کو ہٹانے کی اخلاقی ذمہ داری نبھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Shamsa Abad, Murree Road, Islamabad
Rawalpindi