02/01/2025
مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام بلدیاتی کنونشن سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا خطاب
راولپنڈی()مسلم لیگ(ن)نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور ٹی بی ہسپتال و نالہ لئی پراجیکٹ سمیت تعلیم و صحت کے دیگر ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے یونین کونسلوں کی سطح پر سکیمیں دینے کا خیر مقدم کیا ہے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن)میٹروپولیٹن کے صدر و سابق میٔر سردار نسیم کی زیر قیادت راولپنڈی شہر کی 46 یونین کونسلوں کے منعقدہ بلدیاتی کنونشن میں شہر بھر کے سینکڑوں سابق ناظمین و نائب ناظمین سابق کونسلروں اور پارٹی عہدے داروں نے شرکت کی کنونشن سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری۔سابق ارکان قومی اسمبلی حاجی پرویز خان۔ملک شکیل عوان۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات شازیہ رضوان۔وزیراعلی انسپیکشن ٹیم پنجاب کے چیئرمین راجہ حنیف ایڈوکیٹ رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ۔زیب النساء عوان۔رفعت عباسی اور بیگم تحسین فواداورراحت قدوسی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا بلدیاتی کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ میری پارٹی کے لیے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پارٹی کے لیے 25 سال قید کی سزا قبول کر لی لیکن میرے قدم نہیں ڈگمگائے پارٹی کا ایک ہی قائد صرف نواز شریف ہے جسے سبھی تسلیم کرتے ہیں خدمت کی کوئی حد نہیں ہوتی دنیاوی غرض و غائیت سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے ایک بار ایم این اے بن کر جتنے کام کرائے ہیں 10 بار بھی ایم این اے بننے سے بہتر ہے بانی پی ٹی آئی کی جھوٹ فریب گالی بدتمیزی اور اوئے توئےکی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کو یو سی سطح پر متحد کریں گے تمام ترقیاتی کام جلد مکمل کرائیں گے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پارٹی قیادت کو 2015 والا کامیابی کا رزلٹ دیں گے حنیف عباسی نے کہا کہ جو پارٹی میں رہ کر سرعام اختلافات کرتا ہے وہ بے شک پارٹی چھوڑ کر چلا جائے غلطیاں ہم میں بھی ہو سکتی ہیں لیکن جو گھر میں بیٹھ کر ہماری اصلاح کرنا چاہتا ہے اسے سینے سے لگائیں گے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملے گا آئندہ ٹکٹوں کی تقسیم مشاورت سے اور میرٹ پر ہوگی کوئی ایم این اے یا ایم پی اے مداخلت نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ برتھ سرٹیفیکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر معاملات میں اگر کوئی یو سی سیکرٹری مقررہ سرکاری فیس سے ایک روپیہ بھی زائد وصول کرتا ہے تو ہم سب جواب دہ ہوں گے اب میونسپل کارپوریشن سمیت محکمہ صحت و محکمہ تعلیم اور تھانوں کے معاملات کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں جن میں خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کیا جائے گا رکن قومی اسمبلی بیرسٹل دانیال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت اور افواج پاکستان دن رات اس ملک کی خدمت اور حفاظت کر رہی ہیں نان سٹیٹ ایکٹر کی تمام سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنائیں گے جو لوگ ڈی چوک پر لاشیں لینے آئے تھے انہیں کچھ نہیں ملا اب جلاؤ گھر اؤ تفریق اور نفرت کی سیاست کو مرنا ہوگا صرف پروگریسو پاکستان چلے گا ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دیں گے کفن اور بندوق نہیں تھمائیں گے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق میر سردار نسیم نے کہا کہ مہر بننے کے بعد مجھے سوا سال کی مدت ملی اس دوران ہم نے شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف دن رات عوامی فلاحی منصوبے تشکیل دے کر مکمل کرا رہی ہیں حنیف عباسی نے راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جلد ہی راولپنڈی کو بڑی نمائندگی ملے گی۔

27/12/2024
11/12/2024
11/12/2024
06/12/2024
28/11/2024
29/10/2024
27/10/2024