District Education Authority Rawalpindi

District Education Authority Rawalpindi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Education Authority Rawalpindi, Government Organization, Main Murree Road, Near Liaqat Bagh, Rawalpindi.

07/04/2026

Under the visionary leadership of the Honorable Chief Minister Punjab and the dynamic guidance of the Education Minister Punjab, GMPS Dadwal, Tehsil Gujar Khan has been beautifully transformed to create a welcoming, colorful, and student-friendly learning environment. Welcoming students to school new session.🏫✨
This beautification initiative reflects the Government of Punjab’s strong commitment to quality education, positive learning spaces, and holistic development of our young learners. A pleasant school environment inspires creativity, discipline, and a love for learning among students. 🌈📚
Together, we are building better schools, better minds, and a brighter Punjab. 💚




07/04/2026

Welcome To The New Academic Session
The new academic session (2026-27) at GGPS Dhoke Kalial kicked off with a warm welcome, setting the tone for an exciting year ahead! Teachers greeted students with big smiles, handing out welcome cards and shaking hands, instantly putting everyone at ease. The atmosphere was buzzing with enthusiasm, as educators made a conscious effort to spark a fresh spirit in their students. It was a lovely way to start the new session, making students feel valued and eager to dive into learning adventures..🌟.

#سرکاری سکول معیاری سکول

Photos from District Education Authority Rawalpindi's post 06/04/2026

مورخہ 3 اپریل 2026 کو پیکٹا اسلام آباد میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور PMIU
کے تعاون سے ضلع راولپنڈی میں بچوں کے تحفظ، صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور سکولوں میں محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد تعلیمی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور انہیں حساس نوعیت کے معاملات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔
ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جناب محمد یسین خان صاحب تھے۔ انہوں نے پی ایم آئی یو کی ٹیم کو یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اس اہم کام میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی
ڈاکٹر نویدہ نورین جینڈر سپیشلسٹ، رانا ظفر اقبال منیجر فیلڈ امپلیمنٹیشن اور ڈاکٹر اصغر عباس ٹیچنگ اینڈ لرننگ کنسلٹنٹ نے شرکاء کو بچوں کے تحفظ (Child Protection)، چائلڈ سیفٹی پالیسی، اور صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) سے متعلق جامع تربیت فراہم کی ۔
ماہرین نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے لیے محفوظ، باوقار اور دوستانہ ماحول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں چائلڈ سیفٹی سے متعلق ضابطہ اخلاق، رپورٹنگ میکنزم، اور شکایات کے ازالے کے مؤثر نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
ورکشاپ کے دوران درج ذیل اہم نکات پر خصوصی توجہ دی گئی:
سکولوں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات
صنفی حساسیت (Gender Sensitivity) اور اساتذہ کا کردار
ہراسگی، تشدد اور استحصال کی بروقت نشاندہی اور رپورٹنگ
طلباء کے لیے محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کی تشکیل
چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی محمد یاسین خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز نہ صرف افسران اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق فیصلے کرنے اور طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام سرکاری سکولوں میں چائلڈ سیفٹی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد PMIU کے پروگرام GARADES کے تحت ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور سکولوں میں ایسے نظام کو فروغ دینا ہے جہاں بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد، ہراسگی یا امتیازی سلوک کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی طلباء کو ایک محفوظ، پرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا تاکہ طلباء بلا خوف و خطر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

06/04/2026

Honoured Presence at Annual Result Day Ceremony at GGHSS Dheri Hassanabad

Mr. Muhammad Yaseen Balouch, Chief Executive Officer (Education) Rawalpindi, graced the Annual Result Day Ceremony at GGHSS Dheri Hassan Abad Cantt, with his esteemed presence. His presence reflected the strong commitment of the District Education Authority towards recognizing students achievement & encouraging academic excellence. The event stood as a proud moment for students, teachers,& parents alike.
A truly inspiring occasion celebrating hard work, dedication, & success.

Photos from District Education Authority Rawalpindi's post 06/04/2026

Welcome Back to Rawalpindi!

We warmly welcome our respected CEO on rejoining District Rawalpindi. Your return brings renewed energy, vision, and commitment to excellence in the education sector.
Your previous tenure was marked by outstanding leadership, impactful reforms, and a clear dedication to improving educational standards. We are confident that under your guidance, the journey of progress will continue with even greater momentum.
We look forward to your continued exceptional efforts in strengthening institutions, empowering educators, and ensuring quality education for all.
Wishing you great success in this new chapter!

17/03/2026
Photos from District Education Authority Rawalpindi's post 10/03/2026

آج مورخہ 10 مارچ 2026 پنجاب پیکٹا PECTAA کے زیر اہتمام جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات جاری ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے امتحانات کے شفاف، منظم اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات پہلے ہی دن مکمل کر لیے تھے۔بروز ہفتہ
اس سلسلے میں امتحانات سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب طارق محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھاجس میں امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام افسران اور عملے کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ امتحانات کے دوران شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہ کی جائے گی۔
امتحان کے دوسرے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جناب طارق محمود نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورہ کیے گئے مراکز میں
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھاماں سیداں،
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھاماں سیداں،
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال
شامل تھے۔
دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے امتحانی مراکز میں انتظامات، امتحانی ماحول اور سٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹس، نگران عملے اور دیگر سٹاف کو واضح ہدایات جاری کیں کہ امتحان کے دوران نقل کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور طلبہ کو شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے، امتحانی قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی کر کے اس کا سدباب کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت ہشتم کے امتحانات کو مکمل شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا حقیقی اور منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جا سکے

09/03/2026

آج مورخہ 09 مارچ 2026 پنجاب پیکٹا PECTAA کے زیر اہتمام جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوا ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے امتحانات کے شفاف، منظم اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات ایک دن پہلے ہی مکمل کر لیے تھے۔ںروز ہفتہ
اس سلسلے میں امتحانات سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب طارق محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھاجس میں امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے تمام افسران اور عملے کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ امتحانات کے دوران شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہ کی جائے گی۔
امتحان کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جناب طارق محمود نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورہ کیے گئے مراکز میں
گورنمنٹ زینت سکندریہ گرلز ہائی سکول،
گورنمنٹ جوہر میموریل گرلز ہائی سکول،
گورنمنٹ ایم سی ملت ہائی سکول،
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اے او سی مورگاہ،
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اے او سی مورگاہ اور
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ایلیٹ مورگاہ
شامل تھے۔
دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے امتحانی مراکز میں انتظامات، امتحانی ماحول اور سٹاف کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹس، نگران عملے اور دیگر سٹاف کو واضح ہدایات جاری کیں کہ امتحان کے دوران نقل کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور طلبہ کو شفاف اور منصفانہ ماحول فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے، امتحانی قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی کر کے اس کا سدباب کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جماعت ہشتم کے امتحانات کو مکمل شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا حقیقی اور منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جا سکے

Photos from District Education Authority Rawalpindi's post 09/03/2026

آج مورخہ 09 مارچ 2026 کو پی ایم آئی یو (PMIU) لاھور کی ایک ٹیم نے فیلڈ منیجر جناب ظفر صاحب کی سربراہی میں ضلع راولپنڈی کے مختلف سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ضلع کے مختلف سرکاری سکولوں میں نان سیلری بجٹ (NSB) کے استعمال کا جائزہ لینا اور اس مد میں فراہم کیے جانے والے فنڈز کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کا مقصد مستقبل میں NSB فنڈز کی تقسیم کے لیے ایک بہتر اور مؤثر فارمولا مرتب کرنا بھی تھا۔
دورے کے دوران پی ایم آئی یو ٹیم نے ضلع راولپنڈی کے مختلف سرکاری سکولوں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے سکولوں میں NSB فنڈز کے استعمال سے متعلقہ ریکارڈ، رجسٹرز اور دیگر دستاویزات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس عمل کے دوران اساتذہ اور سکول انتظامیہ سے بھی گفتگو کی گئی تاکہ یہ جانا جا سکے کہ سکولوں کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کن مدات میں خرچ کیے جا رہے ہیں اور ان فنڈز کے استعمال میں مزید بہتری کے کیا امکانات موجود ہیں۔
سکولوں کے دورے کے بعد پی ایم آئی یو کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب طارق محمود کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ٹیم نے NSB فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ضلعی افسران سے اس حوالے سے قیمتی آراء بھی حاصل کیں تاکہ مستقبل میں اس نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس کے دوران پی ایم آئی یو ٹیم کی جانب سے ایک نئے منصوبےSTG
کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت ضلع راولپنڈی میں 97 ابتدائی بچپن کی تعلیم (ECCE) کے کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد سرکاری سکولوں میں ابتدائی بچپن کی تعلیم کے فروغ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور چھوٹے بچوں کے لیے جدید اور موزوں تعلیمی سہولیات مہیا کرنا ہے۔
اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی جناب طارق محمود نے پی ایم آئی یو ٹیم کو یقین دلایا کہ ضلع راولپنڈی میں حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کو شفافیت، ذمہ داری اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ NSB فنڈز کو سکولوں کی ضروریات کے مطابق مؤثر انداز میں خرچ کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ حکومتی وسائل کا بہترین اور شفاف استعمال ہو۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ STG
پروگرام کے تحت تعمیر کیے جانے والے ECCE رومز کو تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی بہتر تربیت کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا تاکہ ضلع راولپنڈی میں ابتدائی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اختتام پر پی ایم آئی یو ٹیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سکولوں میں فراہم کیے جانے والے وسائل کے مؤثر استعمال، شفافیت اور بہتر تعلیمی نتائج کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Photos from District Education Authority Rawalpindi's post 09/03/2026
08/03/2026

مورخہ 06 مارچ 2026 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب طارق محمود نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیابان سر سید سیکٹر4 بی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیبانی سرسید سیکٹر 1راولپنڈی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر معیارِ تعلیم (Quality of Education) کا جائزہ لیا، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو چیک کیا اور اساتذہ کرام کی حاضری بھی ملاحظہ کی۔ اس موقع پر انہوں نے تدریسی عمل، سبق کی تیاری اور طلبہ کی کاپیوں کی جانچ پڑتال پر خصوصی توجہ دی اور تعلیمی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہونے والے یکساں جائزہ امتحان پیکٹا کے لیے طلبہ کو بھرپور اور منظم طریقے سے تیاری کروائیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے سکولوں میں موجود بنیادی سہولیات اور ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Main Murree Road, Near Liaqat Bagh
Rawalpindi
4600

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 16:00