United Pakistan

United Pakistan

Share

پاکستان میں امام شاہ ولی اللّٰه کے فلسفہ و فکر کی بنیاد پر سوشلسٹ اور سیکولر انقلاب کی نقیب پارٹی۔

27/05/2026

تمام اہلِ وطن اور محنت کش عوام کو عیدالاضحٰی مبارک
عیدالاضحیٰ کا انقلابی پیغام
حضرت ابراھیم علیہ السلام کی پیروی میں عیدالاضحیٰ کا حقیقی پیغام اپنے نصب العین(اللہ تعالیٰ کی بندگی اور غیر اللہ کے تمام نظاموں اور طاقتوں کی کبریائی کا انکار) سے بے پناہ کمٹمنٹ ہے جس کا عملی اظہار ایثار و قربانی کی ہر حد سے گزر کر حتیٰ کہ اپنا آپ اور اپنی عزیز ترین متاع تک کو قربان کر دینے سے دریغ نہ کرنا ہے۔ یہ اپنے نصب العین سے بے پناہ کمٹمنٹ ہی تھی کہ ابراھیم علیہ السلام نے نمرودی(فرعونی، طاغوتی، سامراجی) نظام کو چیلنج کیا اور کل بنی نوعِ انسانی کو اس سے نجات دلا کر آزادی و حریت سے ہمکنار کرنے کا غیر معمولی قربانیوں سے اٹا ہوا انقلابی راستہ اختیار کیا کہ جس کی وجہ سے بجا طور پر امام نوع انسانی کہلائے۔ آج سنت ابراھیمی(علیہ السلام) کی پیروی کا تقاضا بنتا ہے کہ آج کے نمرودی صفت(سرمایہ داری و سامراجی) نظام کے خلاف امام شاہ ولی اللہ کے فلسفہ و فکر پر سوشلسٹ انقلاب کا عظیم نصب العین اختیار کیا جائے اور اس کے ساتھ بے پناہ کمٹمنٹ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایثار و قربانی کی ہر حد سے گزر کر کل بنی نوعِ انسانی کی آزادی و حریت کے لئے بہر صورت سوشلسٹ انقلاب کو انسانی معاشروں میں برپا کر کے تمام انسان دشمن باطل استحصالی نظاموں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائے۔

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

25/05/2026

دربار وطن میں جب اک دن سب جانے والے جائیں گے
کچھ اپنی سزا کو پہنچیں گے، کچھ اپنی جزا لے جائیں گے

اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے
جب تخت گرائے جائیں گے جب تاج اچھالے جائیں گے

اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں
جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے

کٹتے بھی چلو، بڑھتے بھی چلو، بازو بھی بہت ہیں سر بھی بہت
چلتے بھی چلو کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے

اے ظلم کے ماتو لب کھولو چپ رہنے والو چپ کب تک
کچھ حشر تو ان سے اٹھے گا کچھ دور تو نالے جائیں گے

فیض احمد فیض

منجانب شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

22/05/2026

So-Called Socialist Parties | The Reality Exposed

Not everyone who claims to be socialist actually is. In this short clip, we expose the so-called socialist parties — the ones who talk about socialism but serve the system. They are unable to organize for revolution because of their egoistic approach. Their leadership is trapped in personal ambitions, internal divisions, and performative politics. Real revolution requires collective struggle, not individual ego.

🔔 Subscribe to United Pakistan for the truth.

Hashtags:


نام نہاد سوشلسٹ پارٹیاں | اصلی چہرہ بے نقاب

ہر کوئی جو خود کو سوشلسٹ کہتا ہے، واقعی سوشلسٹ نہیں ہوتا۔

اس مختصر کلپ میں ہم ان نام نہاد سوشلسٹ پارٹیوں کا اصلی چہرہ دکھائیں گے — جو سوشلزم کی باتیں تو کرتی ہیں لیکن حقیقت میں نظام کی خدمت کرتی ہیں۔ یہ پارٹیاں اپنے انا پرستانہ رویے کی وجہ سے انقلاب کے لیے منظم نہیں ہو پاتیں۔ ان کی قیادت ذاتی عزائم، اندرونی تقسیم، اور نمائشی سیاست میں الجھی ہوئی ہے۔ حقیقی انقلاب کے لیے اجتماعی جدوجہد چاہیے، انفرادیت پسندی نہیں۔

🔴 یونائیٹڈ پاکستان کو جوائن کریں

21/05/2026

"یونائیٹڈ پاکستان" کے اُولوالعزم نوجوان اکابرین اہلِ حق کے نظریہ بالخصوص امامِ انقلاب عبیداللّٰه سندھی کی تشریحات کے بموجب امام شاہ ولی اللّٰه کے فلسفہ و فکر کی بنیاد پر سیکولر، سوشلسٹ، ڈیموکریٹک، نیشنلسٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک انقلاب کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور یہ عزمِ صمیم رکھتے ہیں کہ اکابرین اہلِ حق کی جانب سے منتقل ہونے والی "نظریہ" کی اس امانت کو خالص رکھتے ہوئے پاکستان میں سوشلسٹ انقلاب کے خواب کو لازمی طور پر شرمندہ تعبیر کریں گے۔

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

20/05/2026

امام شاہ ولی اللّٰه کے سماجی نظام فکر کی بنیاد فلسفہ وحدت انسانیت اور انسان دوستی ہے۔ اور سماج کی تشکیل کے جمیع دائروں میں عدل قائم کئے بغیر وحدت انسانیت اور انسان دوستی عملی طور پر ممکن ہی نہیں۔ البتہ یہ بات پیش نظر رکھنا ضروری ہے کہ عدل پر عملی نظام ہر عہد/دور کے تاریخی سماجی معروضی تقاضوں کے مطابق ہی متشکل ہوا کرتا ہے۔ چنانچہ آج کے جدید ترین مشینی دور/عہد میں سماج کے جمیع دائروں میں عدل کیسے قائم ہو گا، یہ اس دور کا سب سے پیچیدہ اور بنیادی سوال ہے۔ امام شاہ ولی اللّٰه کے فلسفہ و فکر کے شارح امام انقلاب عبیداللّٰه سندھی کی تشریحات کے مطابق آج کے جدید ترین مشینی دور/عہد میں معیشت میں عدل سوشلزم کے ذریعے، سیاست میں عدل جمہوریت کے ذریعے، ریاستی و سماجی تشکیل میں عدل سیکولرازم کے ذریعے، قومی تشکیل میں عدل نیشنلزم کے ذریعے اور فیڈریشن کی تشکیل میں عدل قومی جمہوریت کے ذریعے ہی ممکن العمل ہے۔ اور عصر حاضر کے ان تقاضوں کی تکمیل کے لئے "فک کل نظام" کے تحت گماشتہ سرمایہ داری و امریکی سامراجی نظام کے خلاف امام شاہ ولی اللّٰه کے فلسفہ و فکر کی بنیاد پر عدم تشدد کے اصول پر ہمہ گیر سوشلسٹ انقلاب ہی آج کے عہد کا سب سے بنیادی تقاضا اور فریضہ ہے۔ اور اسی راستے پر چل کر ہی وحدت انسانیت اور انسان دوستی کو عملی طور پر یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

19/05/2026

سوشلزم کیا ہے؟
سوشلزم انسانی فطرت کی پکار ہے۔
سوشلزم انسانیت کا مستقبل ہے۔
سوشلزم معیشت میں عدل کی سائنسی بنیاد ہے۔
امام شاہ ولی اللّٰه کے فلسفہ و فکر پر استوار امام انقلاب مولانا سندھی کی تشریحات کے مطابق جدید دور میں سماج کی تشکیل کی سائنسی بنیادیں کیا ہوں گی؟
Full video coming soon with Comprehensive package.

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

18/05/2026

سوشلزم کے حوالے سے ہونے والا پروپیگنڈا کیا ہے؟
کیا سوشلزم سے مراد مذہب کا انکار ہے؟
سوشلزم تو معیشت کو برابر تقسیم کرنے کی سائنس ہے۔

Photos from United Pakistan's post 18/05/2026

یونائیٹڈ پاکستان صوبہ پنجاب، راولپنڈی ڈویژن، کے زیرِ اہتمام 16 مئی 2026 کو سٹی کینٹ آرگنائزیشن میں جائزہ پاس ممبران کے لیے تربیتی پروگرام “فیلو شپ آف ایکسیلینس – کلاس” کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سینٹرل پریزیڈنٹ یونائٹڈ پاکستان سردار عبدالرؤف خان صاحب نے موضوع نمبر 9
"سوشلسٹ سماج"
پر ایک جامع، مدلل اور فکری نشست کے ذریعے شرکاء کی نظریاتی رہنمائی کی۔
سینٹرل پریزیڈنٹ نے "سوالات و جوابات سیشن" میں شرکاء کے سوالات کے تفصیلی اور مؤثر جوابات دیتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان







17/05/2026

اے نوع بشر جاگ

اے خفتہ ہنر، خفتہ گہر، خفتہ نظر، جاگ
اے خیرہ دل و خیرہ سر و خیرہ جگر، جاگ

خود موت کو کرنا ہے تجھے زیر و زبر، جاگ
ہو گی تو بہت روح کو تکلیف، مگر، جاگ

اے نوع بشر، نوع بشر، نوعِ بشر، اے نوعِ بشر جاگ

منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Rawalpindi
46000