27/05/2026
تمام اہلِ وطن اور محنت کش عوام کو عیدالاضحٰی مبارک
عیدالاضحیٰ کا انقلابی پیغام
حضرت ابراھیم علیہ السلام کی پیروی میں عیدالاضحیٰ کا حقیقی پیغام اپنے نصب العین(اللہ تعالیٰ کی بندگی اور غیر اللہ کے تمام نظاموں اور طاقتوں کی کبریائی کا انکار) سے بے پناہ کمٹمنٹ ہے جس کا عملی اظہار ایثار و قربانی کی ہر حد سے گزر کر حتیٰ کہ اپنا آپ اور اپنی عزیز ترین متاع تک کو قربان کر دینے سے دریغ نہ کرنا ہے۔ یہ اپنے نصب العین سے بے پناہ کمٹمنٹ ہی تھی کہ ابراھیم علیہ السلام نے نمرودی(فرعونی، طاغوتی، سامراجی) نظام کو چیلنج کیا اور کل بنی نوعِ انسانی کو اس سے نجات دلا کر آزادی و حریت سے ہمکنار کرنے کا غیر معمولی قربانیوں سے اٹا ہوا انقلابی راستہ اختیار کیا کہ جس کی وجہ سے بجا طور پر امام نوع انسانی کہلائے۔ آج سنت ابراھیمی(علیہ السلام) کی پیروی کا تقاضا بنتا ہے کہ آج کے نمرودی صفت(سرمایہ داری و سامراجی) نظام کے خلاف امام شاہ ولی اللہ کے فلسفہ و فکر پر سوشلسٹ انقلاب کا عظیم نصب العین اختیار کیا جائے اور اس کے ساتھ بے پناہ کمٹمنٹ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایثار و قربانی کی ہر حد سے گزر کر کل بنی نوعِ انسانی کی آزادی و حریت کے لئے بہر صورت سوشلسٹ انقلاب کو انسانی معاشروں میں برپا کر کے تمام انسان دشمن باطل استحصالی نظاموں کو تاریخ کے کوڑے دان میں ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائے۔
منجانب: شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشنز یونائیٹڈ پاکستان

22/05/2026
21/05/2026
18/05/2026