Voice of Salgran

Voice of Salgran

Share

SALGRAN is a Beautiful Village of Kahuta Rawalpandi.

13/02/2026

اھل علاقہ کئلیے خوشخبری
14فروری بروز ھفتہ
فری میڈیکل کیمپ
زیر نگرانی۔

سالگراں شریف
جملہ احباب گرامی اپنے علاج و معالجہ کئلیے

تشریف لائیں۔

جزاك الله خیرا واحسن الجزاء

25/12/2025

19/12/2025

اپیل برائے تعمیرِ گراؤنڈ

گورنمنٹ ہائی سکول سالگراں کے تمام معزز سابقہ طالب علموں سے پُرخلوص اپیل ہے کہ
کیا جو سہولتیں ہمیں اپنے دورِ تعلیم میں میسر نہ تھیں، کیا ہم وہی محرومی اپنی آنے والی نسل کے لیے بھی چھوڑ جائیں؟

سکول کا گراؤنڈ طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایک معیاری گراؤنڈ بچوں کو کھیل، مقابلہ، ٹیم ورک اور کردار سازی کا موقع فراہم کرتا ہے، جو ایک بہتر معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔

الحمدللہ گورنمنٹ ہائی سکول سالگراں میں گراؤنڈ کی تعمیر/لیولنگ کا کام شروع کیا جا چکا ہے، مگر اس نیک مقصد کی تکمیل کے لیے آپ سب کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔

آئیں!
مل کر اپنے سکول، اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لیے کردار ادا کریں۔
آپ کا دیا ہوا ہر تعاون صدقۂ جاریہ بنے گا اور آنے والی نسلیں اس سے فائدہ اٹھائیں گی۔

آپ کا تعاون — روشن مستقبل کی ضمانت

والسلام
سکول انتظامیہ
گورنمنٹ ہائی سکول سالگراں
رابطہ نمبر-03365400367

08/10/2025

"شاہین کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا

پر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطرہ افتاد"

ٹھٹھر جو کہ ہماری یونین کونسل لہڑی کا پہاڑیوں کےدرمیان واقع ایک خوبصورت گاوں ہے۔ اگر اس گاوں کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا جائے تو ہمارے سیاسی نمائندگان کا نام انا چائیے کہ انہوں نے اس گاوں میں کام کرائے لیکن صد افسوس اس گاوں میں ہمیشہ گاوں کے لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کام کرائے ہیں وہ سکول کی بلڈنگ ہو یا مسجد ، کھیل کا میدان۔ہو یا سڑک کا کام ۔ہمیشہ ٹھٹھر کے اوور سیز باسیوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کام مکمل کیے ہیں ۔

اس گاوں کی ایک بنیادی ضرورت برساتی نالہ پر پُل کی تھی جو کہ سیاسی نمائندگان کی ذمہ داری تھی لیکن افسوس ۔۔۔

اب گاوں کے لوگوں اپنی مدد اپ کے تحت اس پُل کا کام شروع کیا ہے ۔

تمام مخیر حضرات جو ٹھٹھر سے ملحقہ گاوں کے باسی ہیں ان سے گزارش ہے کہ بھائیوں کا ساتھ دیں اور اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہ پروجیکٹ با آسانی پائہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

اللّٰہ پاک ہر اس شخص کی کمائی میں برکت عطا فرمائے جو اس میں کسی بھی طرح سے تعاون کرے گا۔

آمین



Green Valley Salgran Chaudhary Wajaht Siddique Ikhlas Ahmad Umair Qureshi Basit Mukhtar Aqeel Qureshi Aqeel Qureshi Salgran, Punjab, Pakistan

Photos from Voice of Salgran's post 14/09/2025

تمام اہلیانِ سالگراں و علاقہ کو اللّٰہ پاک کے اس خصوصی کرم پر مبارکباد دی جاتی ہے کہ بحمد اللّٰہ تعالیٰ تعمیرِ نو کے بعد مرکزی جامع مسجد سالگراں کے پلستر کا کام تکمیل کو پہنچ چکا ۔
اب آخری مرحلے میں ان شاءاللہ العزیز سیلنگ ورک کا بہت جلد آغاز ہو جائے گا ۔
دعا ہے اس مبارک عمل میں خلوصِ دل سے حصہ لینے والے باسیانِِ سالگراں و علاقہ اپنی محنتوں اور کاوشوں کا مبارک پھل "تکمیلِ تعمیر" کی صورت میں جلد اپنی آنکھوں سے ملاحظہ فرمائیں اور اس پہ توفیقِ سجدہ شکر نصیب ہو ۔

آمین بجاہِ سید المرسلین (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)

Photos from Voice of Salgran's post 01/09/2025

اسلام علیکم
گاؤں سالگراں سے اورنگزیب صاحب اور نعمان یوسف نے نارہ شہر یو۔بی۔ایل بینک کی بیسمنٹ میں
“ درویش کلاتھ اینڈ گارمنٹس”
کے نام سے معیاری اور امپورٹڈ کپڑوں کی دکان بنائی ہے
گاؤں سالگراں اور آس پاس کے دوستوں سے تعاون کی درخواست ہے آپ لوگ اورنگزیب صاحب کی دکان پر تشریف لاٸیں۔ انشاءاللہ آپ لوگوں کو معیاری اور اچھے کپڑے مناسب ریٹ پر ملیں گے
آخر میں ہم سب اورنگزیب صاحب اور نعمان یوسف کیلیے دعا گو ہیں اللہ تعالی ان کے کاروبار
میں برکت عطا فرماۓ آمین ۔۔!❤️

21/07/2025

دوستو آپکو ساؤنڈ سسٹم کراۓ پر چاہیے تو مقرب سے رابطہ کرو ۔۔!

20/07/2025
02/07/2025

سالگراں جامع مسجد

21/06/2025

نہات دکھ اور افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے یوسی لہڑی گاؤں سالگراں کی جانی پہچانی شخصیت جو کے کِسی تعریف کے محتاج نہیں ۔ چوہدری اجمل حسین، چوہدری اختر عزیز اور چوہدری مظہر حسین کے والد محترم چوہدری طالب حسین بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے سیری سالگراں کے مقام پر ادا کی جائے گی انا للّٰہ وانا الیہ راجعون*

03/05/2025

اھلیان سالگراں کئلیے خوشخبری۔
اپنے بچوں قرآن حفظ و ناظرہ پڑھانے کے لیے ادارہ ھذا میں داخل کروائیں۔۔۔


ِظ_مِنہَاج_الدِین_احمد_نَقشبندی_صاحب

16/04/2025

اھلیان سالگراں کے لیے خوشخبری۔۔


میں شعبہ تحفیظ القرآن کی کلاس کا باقاعدہ آغاز کیاجارھا ھے۔۔۔۔

داخلے جاری ھیں۔۔
5مئ سے انشاء اللہ العزیز کلاس شروع ھوگی۔۔
اھلیان سالگراں و
جملہ یاران محبت اھل اسلام اپنے بچوں بچیوں کو کو زیور قرآن و حدیث سے آراستہ کرنے کےلیے ادارہ ھذا میں داخل کروائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعا گو۔۔۔۔
حافظ منہاج الدین احمد نقشبندی۔۔





Jamia۔Mohi۔Ul۔Islam۔Siddiqia۔Astana۔Alia۔Salgran۔Sharif Rawalpindi, Pakistan Salgran, Punjab, Pakistan Green Valley Salgran Voice of Salgran Basit Mukhtar Zohaib Chishti Adnan Gujjar Chaudhary Wajaht Siddique Aqeel Qureshi Aqeel Qureshi Umair Qureshi Raja Waleed Janjua Saeed Akhtar

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Village Salgran Teh. Kahuta Distt. Rawalpindi
Rawalpindi
000000