03/11/2026
جمالدین والی | 03 نومبر 2026
کوآرڈینیشن کمیٹی این اے-173 کا ماہانہ اجلاس مخدوم زادہ سید علی محمود کی زیرِ صدارت جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، جمالدین والی میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری کوارڈینیشن کمیٹی جام منیر احمد جھک، حلقے بھر سے مواضعات کے کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مواضعات میں تنظیمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، بستیوں کی سطح پر پندرہ رکنی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل تیز کیا جائے گا اور موجودہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔ شرکاء سے بہتری کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں، جن پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
مختار احمد جام، چیف کوآرڈینیٹر نے مخدوم زادہ سید علی محمود کو حلقہ این اے-173 میں قائم کیے جانے والے کوآرڈینیشن سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ حلقہ تقریباً 9 لاکھ آبادی، 178 مواضعات، 365 پولنگ اسٹیشنز اور 1,740 بستیوں پر مشتمل ہے۔ پورے حلقے میں منظم عوامی رابطے کے لیے ایک مربوط کوآرڈینیشن سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر موضع میں ایک کوآرڈینیٹر اور ہر بستی میں 15 رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ممبران ضلع کونسل، ناظمین، چیئرمینوں، کوآرڈینیٹرز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کی باہمی معاونت سے حلقے کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
مخدوم زادہ سید علی محمود نے اپنے خطاب میں کوآرڈینیشن سسٹم کے قیام اور تنظیمی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے حلقے کے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ہر فرد کا اپنی قیادت کے ساتھ منظم رابطہ قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے مخادیم جمالدین والی کی خدمت کی سیاست اور عوامی فلاح کے پیغام کو بھی مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے گا۔
آخر میں انہوں نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، اعتماد کا اظہار کیا اور کوآرڈینیشن سسٹم کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔
اس موقع پر راؤ عبدالجبار، ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ اور ندیم عباس، میڈیا کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے، حلقے بھر سے مواضعات کے کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مواضعات میں تنظیمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، بستیوں کی سطح پر پندرہ رکنی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل تیز کیا جائے گا اور موجودہ تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، مربوط اور مؤثر بنایا جائے گا۔ شرکاء سے بہتری کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں، جن پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
مختار احمد جام، چیف کوآرڈینیٹر نے مخدوم زادہ سید علی محمود کو حلقہ این اے-173 میں قائم کیے جانے والے کوآرڈینیشن سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ حلقہ تقریباً 9 لاکھ آبادی، 178 مواضعات، 365 پولنگ اسٹیشنز اور 1,740 بستیوں پر مشتمل ہے۔ پورے حلقے میں منظم عوامی رابطے کے لیے ایک مربوط کوآرڈینیشن سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہر موضع میں ایک کوآرڈینیٹر اور ہر بستی میں 15 رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ممبران ضلع کونسل، ناظمین، چیئرمینوں، کوآرڈینیٹرز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کی باہمی معاونت سے حلقے کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
مخدوم زادہ سید علی محمود نے اپنے خطاب میں کوآرڈینیشن سسٹم کے قیام اور تنظیمی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے حلقے کے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ہر فرد کا اپنی قیادت کے ساتھ منظم رابطہ قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے مخادیم جمالدین والی کی خدمت کی سیاست اور عوامی فلاح کے پیغام کو بھی مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے گا۔
آخر میں انہوں نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، اعتماد کا اظہار کیا اور کوآرڈینیشن سسٹم کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔
اس موقع پر راؤ عبدالجبار، ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ اور ندیم عباس، میڈیا کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔