PPP Digital Sahiwal

PPP Digital Sahiwal

Share

بے نظیر پبلک سیکرٹریٹ اولڈ سول لائن ساہیوال

02/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کا دورہ انتخابی مہم میں نئی روح پھونک گیا ہے۔ سکردو اور شگر میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں عوامی سمندر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کا دل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
​جلسہِ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت اور ترقی کا ساتھ دیا ہے۔ ہم اس خطے کو پسماندگی سے نکال کر خوشحالی کی نئی منازل تک پہنچائیں گے۔"
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی پی کا منشور ہی عوام کی فلاح اور حقوق کی ضمانت ہے۔
​گلگت بلتستان کے غیور عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ "آنے والا دور، بلاول کا دور"۔ انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنان کا جوش و خروش دیدنی ہے اور تمام تر حلقوں میں پی پی پی کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے۔
​انشاءاللہ گلگت بلتستان میں فتح پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ترقی کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں سے اسے چھوڑا گیا تھا۔

​فہد سلیم
انفارمیشن سیکرٹری سٹی ساہیوال

01/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر (NA-141) اور ضلعی صدر محمد ذکی چوہدری کی گاؤں 60/5L آمد پر مقامی سطح پر ایک اہم سیاسی پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
گاؤں 60/5L کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری خالد محمود آرائیں (کراچی)، چوہدری محمد اشرف، چوہدری کاشف ندیم آرائیں، اور محمد عثمان غنی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔
​اس موقع پر شامل ہونے والے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور ضلعی صدر محمد ذکی چوہدری اور چوہدری مجاہد صاحب (آئرلینڈ) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب میں بابا ساجد علی انصاری سیکرٹری انفارمیشن تحصیل ساہیوال، اور محمد وسیم بھی موجود تھے۔
​اس شمولیت کے اعزاز میں معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود اور چوہدری عثمان غنی کی جانب سے محمد ذکی چوہدری کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
محمد ذکی چوہدری نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کی پوری ٹیم 60/5L کے کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں پارٹی میں مکمل عزت و احترام دیا جائے گا۔








31/05/2026

🌹 سالگرہ مبارک 🌹

چوہدری سرمد شفقت کو سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ خوشیوں بھری طویل زندگی مزید عزت و کامیابی اور عوام کی خدمت کے لیے نئی توانائی عطا فرمائے۔
آپ کی زندگی کا ہر آنے والا سال کامیابیوں، خوشیوں اور نیک نامی کا پیغام لے کر آئے۔
آپ کی شخصیت نوجوانوں کے لیے امید، حوصلے اور خدمتِ خلق کی ایک روشن مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کو مزید ترقی کامیابی اور عوامی مقبولیت عطا فرمائے۔
Happy Birthday 🎂
Ch. Sarmad Shafqat
"عوامی خدمت ہمارا عزم، ترقی ہمارا مشن
منجانب: پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال
اہلِ حلقہ PP-199

Photos from PPP Digital Sahiwal's post 31/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کی جانب سے اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر محمد ذکی چوہدری اور صدر شیخ یاسر رؤف ایڈووکیٹ سٹی ساہیوال سمیت ضلعی و سٹی تنظیم کے عہدیداران نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پاکپتن کے تحصیل صدر اسلام شاہ کھگہ کے بہیمانہ قتل اور ان کی اہلیہ پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مذمت کرنے والوں میں درج ذیل رہنما شامل ہیں
صدر محمد ذکی چوہدری، جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم خالد۔
صدر شیخ یاسر رؤف، جنرل سیکرٹری حیدر علی بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری فہد سلیم۔
تحصیل ساہیوال سے واجد ڈوگر (صدر)، فاروق باجوہ (جنرل سیکرٹری)؛ تحصیل چیچہ وطنی سے بابا ظہور (صدر)، سحر گل (جنرل سیکرٹری) اور راجہ عمران شہزاد (سٹی صدر چیچہ وطنی)۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع ساہیوال کے صدر چوہدری سانول کلو اور جنرل سیکرٹری ثاقب چاند۔
اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ اسلام شاہ کھگہ ایک متحرک باصلاحیت اور نظریاتی کارکن تھے جن کا بے دردی سے قتل ایک انسانیت سوز جرم ہے۔
اس اندوہناک واقعے نے نہ صرف یوتھ آرگنائزیشن بلکہ پورے پاکستان پیپلز پارٹی کے خاندان کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ضلعی صدر محمد ذکی چوہدری نے کہا کہ مقتول کے قاتل اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے والے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے حکومتِ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال شہید اسلام شاہ کھگہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ظلم کے خلاف انصاف کے حصول تک ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔









Photos from PPP Digital Sahiwal's post 30/05/2026

سیاسی بساط پلٹ گئی 66/5L میں پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز

​پاکستان تحریک انصاف کے اہم ستون اب پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔
آج 66/5L کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے باضابطہ طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
​اس اہم موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال و ٹکٹ ہولڈر حلقہ NA-141 جناب محمد ذکی چوہدری نے نئے ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا۔
​شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں:
راؤ محمد اکرم، مہر نوشیر بھوجوانہ، شامد علی، وقاص، حاجی خوشحال، محبوب خان بلوچ، قیوم خان بلوچ، شیراز جیلانی کھچی، اطہر خان بلوچ، سراب خان بلوچ، راؤ سہیل اکرم، ڈاکٹر ساجد اکرم اور راؤ تنویر۔
​اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شمولیت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ساہیوال اب صرف اور صرف "تیر" کا گڑھ ہے۔ 🏹




27/05/2026

Best wishes on this Eid day from

Sarmad Shafqat

26/05/2026

عیدِ قربان کے اس مبارک موقع پر ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیوں اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
سنتِ ابراہیمی ہمیں ایثار، محبت اور اللہ کی رضا کے لیے قربانی کا درس دیتی ہے۔
آپ سب کو عید الاضحیٰ مبارک









26/05/2026

May the spirit of Qurbani bring peace, prosperity, and endless blessings to your home.
Eid Mubarak

Yasir Rauf Advocate
President PPP City Sahiwal

26/05/2026

قربانی کا جذبہ ہی اصل عید ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سنتِ ابراہیمی پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس مبارک موقع پر ہماری طرف سے آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔
✨🐐

26/05/2026

اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے آپ کے گھر کو خوشیوں، برکتوں اور صحتِ تندرستی سے بھر دے۔
آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو ہماری طرف سے عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد
قربانی کا اصل مقصد ایثار، محبت اور بھائی چارہ ہے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی اور مٹھاس پیدا کرے۔
عید الاضحیٰ مبارک
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ساہیوال








Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Benazir Public Secretariat Old Civil Line
Sahiwal
57000