19/10/2024
اور یہ کہتے ہیں کہ خان قوم کے لئے 100 سال جیل رہ سکتا ہے۔ کدی سچ وی بول لیا کرو
سپاں دے پت متر نہیں بندے بھاویں چلیاں دودھ پیاے کھارے کھوھ کدے میٹھے نہیں ھوندے بھاویں سومن شکر پائیے۔
تریکاں نوں کدی امب نیں لگدے بھاویں بھر بھر مشکاں پائیے۔
کتے دی پوچھل کدی سدھی نئیں ہوندی پاوئیں 100 سال ونجلی پائیے۔
12/09/2024
By the grace of ALLAH SWT's infinite blessings and faith in the stewardship of Qasim Nadeem of PMLN, particularly Maryam Nawaz Sharif, he has been entrusted with the position of Chairperson at PSK Authority LG&CD. Congratulations to Qasim Nadeem, with invocations for his future prosperity. Undertake this role with unbridled energy and devotion. May you forever remain under divine blessings۔
05/09/2024
تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو ربیع الاول کا چاند 🌙 مبارک ہو
13/08/2024
ارض پاک تجھے سلام 🇵🇰
Happy independence Day 🇵🇰
22/06/2024
تحریر زمان وٹو۔۔۔
سابق کین کمشنر پنجاب۔۔۔ سابق سیکریٹری ایگریکلچر پنجاب
گندم کے بحران کی وجہ سے پورے ملک میں economic recession کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ بازار سنسان ہیں-چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مندے کا شکار ہیں۔ کنسٹرکشن کا کام جوکہ گندم کی فصل کے آتے ہی رفتار پکڑتا تھا دیہات میں تو بالکل ٹھپ پڑا ہے۔ سیمنٹ اور لوہا کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ زمیندار گندم کی فصل کے بعد گاڑیاں تبدیل کرتے یا خریدتے تھے۔ ان کی آمدنی میں فی مربع پندرہ لاکھ روپئے کی کمی ہوئی ہے۔ کاروں کی فروخت بھی اسی وجہ سے کم ہوئی پے۔ کاشتکاروں کے پاس اگلی فصل کی کھادوں کے پیسے نہیں ہیں۔ کھاد کی فروخت جو کہ پہلے ہی کم ہو چکی ہے مزید کم ہو جائے گی۔ چھوٹے شہروں میں بازار سنسان ہیں۔ موسم کی شدت بر طرف، اس کساد بازاری کی بڑی وجہ گندم کا بحران ہے جس کے منفی اثرات تا دیر قائم رہیں گے۔
ہمارے ملک میں زراعت کی ترقی میں مزارعین اور مستاجروں کا بہت بڑا کردار ہے۔ یہ لوگ انتہائی جفاکش ہوتے ہیں۔ ہمارے علاقہ دیپالپور میں یہ لوگ سال میں تین فصلیں یعنی دھان، آلو اور مکئی کاشت کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے اس سال کے شروع میں سولر ٹیوب ویل والی زمین کا ٹھیکہ ساڑھے تین لاکھ روپئےفی ایکڑ تک چلا گیا تھا۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پنجاب کا تقریبا 35 فیصدرقبہ مزارعت یا ٹھیکہ پر کاشت کیا جاتا ہے۔ گندم کے بحران کی وجہ سے تقریبا پچاس فیصد مستاجر یا ٹھیکیدار زمینیں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ تحصیل دیپالپور کے ایک گاؤں میں اڑھائی سو ایکڑ کا ٹھیکیدار ساٹھ لاکھ روپئے کا خطیر ایڈوانس چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ گندم کے بحران اور دیگر فصلات کی مناسب قیمتیں نہ ملنے کی وجہ سے پچاس فیصد مستاجروں / ٹھیکیداروں کے زراعت چھوڑنے سے پیدا ہونے والا خلاء آسانی سے پر نہیں ہو گا اور اس بات کاشدید خدشہ ہے کہ خریف میں لاکھوں ایکڑ رقبہ کاشت نہیں ہو سکے گا کیونکہ بڑے زمیندار اور absentee landlord کے بس کی بات نہیں کہ اتنی قلیل مدت میں زراعت کی دوبارہ منصوبہ بندی کرے، زرعی آلات خریدے اور ملازمین کا انتظام کرے۔ اس گو مگو کی صورت حال میں دھان اور کپاس کی کاشت کم ہوگی۔ علاوہ ازیں اگر بڑے زمیندار خود کاشت کریں گے تو آرام پسندی اور کاہلی کا شکار ہونےکی وجہ سے مستاجروں اور ٹھیکیداروں کی پیداوار کا نصف بھی حاصل نہیں کر سکیں گے جس کا نتیجہ مجموعی زرعی پیداوار میں کمی کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
بھارت کی موٹے چاول کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی چاول کی جو عالمی مارکیٹ develop ہو رہی تھی وہ بھی متاثر ہو گی۔
کپاس اور گندم کی فصلات کی بد حالی کسان کو گنے کی کاشت پر مجبور کرے گی۔ میں اگلے سال پھر سے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
اگلے سال گندم کے زیر کاشت رقبہ بھی کمی ہوگی جس سے ملکی ضرورت کے مطابق گندم میسر نہیں ہوگی۔
اللہ تعالی ہمیں درست فیصلے کرنے کی استعداد عطاء فرمائے۔ آمین۔
15/06/2024
خطبہ حج/ امام و خطیب مسجدالحرام شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد
اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا، خطبہ حج
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، خطبہ حج
اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنایا، خطبہ حج
انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے، خطبہ حج
دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں مبتلا نہ کردے، خطبہ حج
جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کی خطاؤں کو معاف کردے گا، خطبہ حج
جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرے گا اللہ اس کو وہاں سے رزق عطا کرے گا جہاں سے وہ گمان بھی نہیں کرسکتا، خطبہ حج
اللہ ہر چیز کا مالک و قادر، قرآن سیدھی راہ دکھاتا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے، خطبہ حج
اللہ کی وحدانیت اور رسول کی وحدانیت پر یقین اسلام کا پہلا رکن ہے، خطبہ حج
اللہ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے، خطبہ حج
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ تعالیٰ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے، خطبہ حج
صاحب استطاعت، طاقت رکھنے والے پر حج بیت اللہ لازم ہے، خطبہ حج
زکوۃ ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، خطبہ حج
اسلام کی بنیاد خیر و فلاح کے اوپر ہے، اسلام کسی کو نقصان پہنچانے کا حکم نہیں دیتا، انسان کو خیر کے راستے پر چلنا چاہیے، خطبہ حج
جس انسان کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں کامیاب ہونے والا ہے، خطبہ حج
وہی کامیاب ہے جو ماں باپ کی خدمت کرنے والا ہے، والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہوگا نہ آخرت میں، خطبہ حج
جو رشتے داروں کے ساتھ قطع تعلق کرتا ہے وہ اللہ کی رحمت سے دور ہوتا ہے، رشتے داری توڑنے والا اللہ کی رحمت میں داخل نہیں ہوسکے گا، خطبہ حج
انسان کو ہمیشہ عدل کے ساتھ فیصلے کرنے چاہئیں، حج ظلم وناانصافی کے راستے کو کبھی اختیار نہیں کرنا چاہیے، خطبہ حج
کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، خطبہ حج
اسلام فحاشی، برائی اور امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے، خطبہ حج
مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، خطبہ حج
قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج
مومن عورتوں پر بہتان لگانے والوں کیلئے دردناک عذاب ہے، خطبہ حج
کبھی کسی معاملے پر کسی دوسرے معبود کو نہ پکارا جائے، خطبہ حج
مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، خطبہ حج
انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے اور ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو سکتا، خطبہ حج
فحش کاموں کو چھوڑ دیں، حیا کو لازم پکڑو، خطبہ حج
17/12/2023
کیا جو لوگ اپنی الیکشن مہم میں میاں نوازشریف سمیت دیگر قیادت کی تصاویر لگا کر امیدوار بنے ہوئے ہیں کیا وہ ٹکٹ نہ ملنے پر بھی مسلم لیگی ہی رہیں گے؟؟ یا تیتر بیتر ہو جائیں گے
آسکنگ فار آ فرینڈ 🫣🫣
ساہیوال دا سلطان
ملک ندیم کامران