Regional Tax Office Sahiwal

Regional Tax Office Sahiwal

Share

Taxation

31/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*30 مئی 2026*

*ساہیوال میں معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سے 4 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے ساہیوال کے ایک معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *175C* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے *4 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

کارروائی کے دوران آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے ٹیکس دہندہ کے کاروباری احاطے پر ایک خصوصی ٹیم تعینات کی گئی جس نے کاروبار کے حقیقی حجم اور فروخت کی نگرانی کی۔ نگرانی کے دوران حاصل کردہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹیکس دہندہ کی *اصل فروخت اور گوشواروں میں ظاہر کردہ فروخت کے درمیان نمایاں فرق (Significant Variance)* موجود تھا۔

مذکورہ مشاہدات اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں *4 ملین روپے* کی ریکوری کو یقینی بنایا گیا اور رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آر ٹی او ساہیوال ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد، محصولات میں اضافے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع بروئے کار لا رہا ہے۔

آر ٹی او ساہیوال تمام کاروباری حضرات اور ٹیکس دہندگان کو تلقین کرتا ہے کہ وہ اپنی حقیقی کاروباری سرگرمیوں اور فروخت کو درست طور پر ظاہر کریں اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗙𝗮𝘀𝘁𝗙𝗼𝗼𝗱𝗦𝗲𝗰𝘁𝗼𝗿
#𝗦𝗮𝗵𝗶𝘄𝗮𝗹
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

29/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*29 مئی 2026*

*بورے والا میں دو انکم ٹیکس بقایا جات کیسز میں 3.3 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے بورے والا میں دو انکم ٹیکس بقایا جات کیسز میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر *3.3 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

پہلے کیس میں ٹیکس دہندہ کی جانب سے جائیداد کو مخفی رکھنے کے حوالے سے موصول ہونے والی *Definite Information* کی بنیاد پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *122(1)* کے تحت اسیسمنٹ کو حتمی شکل دی گئی، جس کے نتیجے میں *3.2 ملین روپے* کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا گیا۔ انفورسمنٹ کارروائی کے دوران *2.1 ملین روپے* کی ریکوری کر لی گئی جبکہ بقایا رقم کی وصولی کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسرے کیس میں ایک کنٹریکٹر کے خلاف وصولیوں (Receipts) کو مخفی رکھنے پر اسیسمنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ انفورسمنٹ کارروائی کے نتیجے میں اس کیس سے *1.2 ملین روپے* کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس نادہندگان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام ٹیکس دہندگان کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کرتا ہے تاکہ قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗕𝘂𝗿𝗲𝘄𝗮𝗹𝗮
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

26/05/2026

Eid Mubarik to all Muslims.

21/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*21 مئی 2026*

*چیچہ وطنی میں انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں 2 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے چیچہ وطنی میں ایک انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے *2 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

متعلقہ کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *122(5A)* کے تحت اسیسمنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ ٹیکس دہندہ کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *113* کے تحت واجب الادا کم از کم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر *3.5 ملین روپے* کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا گیا۔

ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر آر ٹی او ساہیوال کی انفورسمنٹ ٹیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے *2 ملین روپے* کی ریکوری کو یقینی بنایا۔ بقایا واجبات کی وصولی کے لیے مزید انفورسمنٹ کارروائی جاری ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس نادہندگان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام ٹیکس دہندگان کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کرتا ہے تاکہ قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗖𝗵𝗶𝗰𝗵𝗮𝘄𝗮𝘁𝗻𝗶
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

Photos from Regional Tax Office Sahiwal's post 21/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*21 مئی 2026*

*وہاڑی میں موٹر سائیکل ڈیلر کی کاروباری جگہ سیل، نان پی او ایس انوائس کے اجرا پر 5 لاکھ روپے جرمانہ وصول*

آر ٹی او ساہیوال نے وہاڑی میں ایک موٹر سائیکل ڈیلر کی کاروباری جگہ کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت نان پی او ایس انوائس کے اجرا پر سیل کر دیا۔

کارروائی کے دوران ٹیکس دہندہ پر *5 لاکھ روپے* جرمانہ عائد کیا گیا جسے موقع پر وصول بھی کر لیا گیا۔

یہ کارروائی *مِسٹری شاپنگ* کے ذریعے حاصل کردہ انوائس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس میں پی او ایس سسٹم کے برخلاف انوائس کے اجرا کی نشاندہی ہوئی۔

آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائی کے بعد سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت *پوسٹ سیلنگ آڈٹ* بھی کیا جائے گا تاکہ ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے متعلقہ افسران اور انفورسمنٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام کاروباری حضرات کو پی او ایس نظام کے درست استعمال اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتا ہے تاکہ شفاف کاروباری ماحول اور قومی ریونیو کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗣𝗢𝗦
#𝗦𝗮𝗹𝗲𝘀𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗩𝗲𝗵𝗮𝗿𝗶
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

18/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*18 مئی 2026*

*آر ٹی او ساہیوال کی جانب سے ساہیوال میں 4 انکم ٹیکس بقایا جات و موجودہ کیسز میں 19 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے ساہیوال میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے *4 انکم ٹیکس بقایا جات اور موجودہ کیسز* میں مجموعی طور پر *19 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

پہلے کیس میں ایک کنٹریکٹر کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *161* کے تحت اسیسمنٹ کو حتمی شکل دی گئی، جس کے نتیجے میں *14 ملین روپے* کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

دوسرے کیس میں ایک سرکاری محکمہ کے خلاف دفعہ *161* کے تحت قائم شدہ ڈیمانڈ کے نتیجے میں *2 ملین روپے* کی ریکوری کی گئی۔

تیسرے کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *4C* کے تحت قائم شدہ ڈیمانڈ کے خلاف *1.8 ملین روپے* کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

چوتھے کیس میں جائیداد ظاہر نہ کرنے پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *122(1)* کے تحت ڈیمانڈ قائم کی گئی، جس کے نتیجے میں *1.2 ملین روپے* کی ریکوری کی گئی۔

تمام ریکوریز انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت انفورسمنٹ کارروائی کے ذریعے عمل میں لائی گئیں۔ بقایا واجبات کی وصولی کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائیوں پر متعلقہ افسران اور ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس نادہندگان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام ٹیکس دہندگان کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کرتا ہے تاکہ قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

18/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*18 مئی 2026*

*وہاڑی میں انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں 5.9 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے وہاڑی میں ایک انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے *5.9 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

متعلقہ کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *122(5A)* کے تحت اسیسمنٹ کو حتمی شکل دی گئی۔ ٹیکس دہندہ کی جانب سے دفعہ *7B* کے تحت منافع بر قرض کو ایڈجسٹ ایبل کے بجائے کم از کم ٹیکس ظاہر کیا گیا جبکہ سال کے دوران حاصل شدہ منافع *5 ملین روپے* سے زائد تھا، اس بنیاد پر *5.9 ملین روپے* کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا گیا۔

ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر آر ٹی او ساہیوال کی انفورسمنٹ ٹیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مکمل واجبات کی ریکوری کو یقینی بنایا۔ وصول شدہ تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس نادہندگان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام ٹیکس دہندگان کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کرتا ہے تاکہ قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗩𝗲𝗵𝗮𝗿𝗶
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

18/05/2026

*فیڈرل بورڈ آف ریونیو*
***
*اخباری اعلامیہ*
***
*18 مئی 2026*

*دیپالپور میں انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں 4.2 ملین روپے کی کامیاب ریکوری*

آر ٹی او ساہیوال نے دیپالپور میں ایک انکم ٹیکس بقایا جات کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *138* کے تحت کامیاب انفورسمنٹ کارروائی کرتے ہوئے *4.2 ملین روپے* کی ریکوری کر لی۔

یہ کیس کھاد کے ایک ڈسٹری بیوٹر سے متعلق تھا جہاں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *153(1)(a)* کے تحت ٹیکس کی عدم کٹوتی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعلقہ کیس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ *161* کے تحت اسیسمنٹ کو حتمی شکل دیتے ہوئے *4.2 ملین روپے* کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا گیا۔

ٹیکس واجبات کی عدم ادائیگی پر آر ٹی او ساہیوال کی انفورسمنٹ ٹیم نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مکمل واجبات کی ریکوری کو یقینی بنایا۔ وصول شدہ تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال *جناب کرامت چوہدری صاحب* نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس نادہندگان اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

آر ٹی او ساہیوال تمام ٹیکس دہندگان کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کی تلقین کرتا ہے تاکہ قومی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗜𝗻𝗰𝗼𝗺𝗲𝗧𝗮𝘅
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗥𝗲𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿𝘆
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗗𝗲𝗽𝗮𝗹𝗽𝘂𝗿
#𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻

17/05/2026

غیر ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کی تلفی کی تقریب کو مختلف نیوز چینلز کی جانب سے نمایاں کوریج


#𝗙𝗕𝗥𝗣𝗮𝗸𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻
#𝗡𝗲𝘄𝘀𝗖𝗼𝘃𝗲𝗿𝗮𝗴𝗲
#𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲
#𝗔𝗻𝘁𝗶𝗦𝗺𝘂𝗴𝗴𝗹𝗶𝗻𝗴
#𝗜𝗹𝗹𝗲𝗴𝗮𝗹𝗖𝗶𝗴𝗮𝗿𝗲𝘁𝘁𝗲𝘀
#𝗘𝗻𝗳𝗼𝗿𝗰𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁𝗔𝗰𝘁𝗶𝗼𝗻
#𝗧𝗮𝘅𝗖𝗼𝗺𝗽𝗹𝗶𝗮𝗻𝗰𝗲
#𝗥𝗲𝗲𝗹𝘀
#𝗦𝗮𝗵𝗶𝘄𝗮𝗹

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Canal Colony
Sahiwal

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00