Voice of Faizan Dogar Sse/CC AGEGA Sahiwal

Voice of Faizan Dogar Sse/CC AGEGA Sahiwal

Share

This is Faizan Dogar, MPhil English Linguistics, SSE English/ Chief Coordinator AGEGA Sahiwal

19/02/2024

Everyone is warmly welcome to join us in Sahiwal

19/02/2024
11/12/2023

*اگیگا پریس ریلیز*

**اگیگا قائدین ضلع ساہیوال* اور *ایپکا ساہیوال* کی اپنے ملازمین بھائیوں و اساتذہ کی *فلاح و بہبود* کے لیے تاریخی کاوش ۔۔۔۔

*اگیگا قائدین* ضلع ساہیوال و *ایپکا ساہیوال* کی کاوش سے ساہیوال ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال *ساہیوال انٹر نیشنل ہسپتال* کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط 30 فیصد تک فلیٹ ڈسکاؤنٹ۔ معاہدے کی مدت پانچ سال۔

*ساہیوال ڈویژن* کے *حاضر سروس و ریٹائرڈملازمین اور انکے خاندانوں* کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال کا ممبر شپ کارڈ بنوا کر تمام سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

*ہسپتال میں اساتذہ و تمام صوبائی ملازمین کے لئے
*اگیگا کاؤنٹر* کے نام
*الگ ڈیلنگ کاؤنٹر* کا قیام*
*فیضان خالد ڈوگر* تمام تر معاملات کے لیے *اگیگا ساہیوال* کی طرف فوکل پرسن مقرر۔۔

*سرکاری استاد و ملازم ہونے کی صورت میں رعایت کے علاوہ خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا*

*تمام سہولیات میں 30فیصد تک فلیٹ ڈسکاؤنٹ*
*چغتائی لیبارٹری* کے تمام ٹیسٹ پر *20 فیصد* رعایت

*کیتھ لیب* میں *اینجیو گرافی* کی صورت میں بھی *30 فیصد رعایت*
*جنرل او پی ڈی* کی صورت میں *20 فیصد* *رعایت*

*تمام صوبائی محکموں محکمہ تعلیم سمیت کالجز، ساہیوال بورڈ ، پی ٹی سی ایل، ایگریکلچر ،اریگیشن، نیشنل ہیلتھ پروگرام، ینگ پیرا میڈیکس ، پنجاب پینشرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ساہیوال ، محکمہ شماریات، محکمہ سپیشل ایجوکیشن ، پیپلا و دیگر صوبائی تنظیموں کے عہدیداران کی اگیگا پلیٹ فارم ساہیوال سے MOU کی تقریب میں بھرپور شرکت* ۔

تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز
*ضلع ساہیوال* میں *اگیگا* و *ایپکا* *قائدین* اور *ساہیوال انٹرنیشنل ہسپتال ساہیوال کی انتظامیہ* کے مابین
*سرکاری ملازمین و اساتذہ و کلرکس* و دیگر حاضر *سروس و ریٹائرڈ ملازمین کی* فلاح کے لیے *مفاہمتی یاداشت* پر دستخط کیے گئے ۔

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے *کرنل رازق ڈوگر ایڈمن ڈائریکٹر* ساہیوال انٹرنیشنل ہسپتال *نے اگیگاو ایپکا* *قائدین* کو ہسپتال پہنچنے پر *خوش آمدید* کہا اور *پھولوں کے گلدستے دے کر پرتپاک استقبال* کیا۔

اگیگا قائدین میں *ذولقرنین ملک* ، وائس
چیئرمین اگیگا پنجاب ،

*حاجی سلیم اختر* *صدر ایپکا* قائد گروپ ساہیوال ،
*ڈاکٹر شہزاد صادق* *فریدی* چیرمین اگیگا ساہیوال
نے *وفد* کی قیادت کی۔
،
*سردار فیضان خالد ڈوگر* چیف کوآرڈینیٹر اگیگا ساہیوال نے *ہسپتال انتظامیہ* اور *اگیگاقائدین* کے *مابین کوارڈینیٹر* کے فرائض سر انجام دیے۔

*اگیگا قائدین* کی طرف سے *ویلفیئر* کے تمام معاملات کو دیکھنے کے لیے *سردار فیضان خالد ڈوگر* کو
*فوکل پرسن* مقرر کیا گیا ۔ اور خورشید طور ایپکا کے معاملات کو دیکھیں گے۔
وفد میں دیگر قائدین جن میں
*رائے مظہر احمد بشیرا* صدر،
*ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی* جنرل سیکرٹری

*ڈاکٹر سعید خان*
فنانس سیکرٹری

*حافظ محمد انور*
جوائنٹ سیکرٹری

*منیر انجم کمیانہ* پی ٹی یو ساہیوال کی نمائندگی کرتے ہوئے *حافظ عبدالمنان*
*صدر*
پی ٹی یو ساہیوال

*رانا قیصر عباس*
صدر وسطی پنجاب و *ضلعی صدر* ایس ایس مستقلی موومنٹ ساہیوال

*حافظ سرفراز*
نائب صدر پی ای اے ساہیوال

*نوید خالد جوئیہ*
*چیئرمین*
پرائمری و ایلیمنٹری ہیڈز ایسوسی ایشن ساہیوال

*چوہدری محمد ذوالفقار*
*فنانس سیکرٹری* پرائمری و ایلیمنٹری ہیڈز ایسوسی ایشن ساہیوال

*خورشید طور*
تحصیل صدر ایپکا قائد گروپ ساہیوال

*عرفان نصیر جوئیہ*
جنرل سیکرٹری ایپکا قائد گروپ ساہیوال

*عمران شاہ*
اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ساہیوال
*رانا وسیم*
اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ایگریکلچر کراپ رپورٹینگ ڈیپارٹمنٹ

*سردار پرویز ڈوگر*
*صدر*
*BISE ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ساہیوال*
*علی رضا*
*جنرل سیکرٹری*
*BISE ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ساہیوال*
*سردار عارف ڈوگر*
*پی ٹی سی ایل ساہیوال*
سعید وٹوپی ٹی سی ایل ساہیوال ،
طیب وڑائچ
چیرمین ایپکا قائد گروپ
فرزند علی بھٹہ ایپکا قائد گروپ ساہیوال
عمران اکبر کاٹھیا
فنانس سیکرٹری ایپکا قائد گروپ ساہیوال
شہباز حیدر صدر کالجز ونگ ،صابر علی سینئر ایگزیکٹو ممبر کالجز ونگ ,فرخ مقصودسینئر ایگزیکٹو ممبر

ودیگر اگیگا، ایپکا، پیپلا، ایپلا، پپوا قائدین ضلع *ساہیوال*
نے شرکت کی.

*ساہیوال انٹر نیشنل ہسپتال* کی جانب سے *میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر *مظہر شیرازی*
*سی ای او /ایم ایس*
*ساہیوال انٹر نیشنل ہسپتال ساہیوال*

*کرنل(ر) رزاق ڈوگر* *ایڈمن ڈائریکٹر*
*اویس احمد*
ڈپٹی ڈائریکٹر
*محمد سرفراز احمد*
مینجر مارکیٹنگ
میم فرزانہ کوثر ہیڈ نرسنگ سٹاف ، میم کنزا مینجر ایچ آر اور طاہر شہزاد گل مارکیٹنگ آفیسر نے ساہیوال انٹرنیشنل ہسپتال کی نمائندگی کی۔
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد
*میجر (ر) سید مظہر شاہ شیرازی* نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ساہیوال انٹرنیشنل ہسپتال اور اگیگا قائدین ساہیوال کے مابین جو مفاہمتی یاداشت دستخط پر ہوئی ہے اس کے مطابق وہ اور انکی تمام تر ٹیم ہر وقت آپ سب کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔

*ذوالقرنین ملک* وائس چیئرمین اگیگا پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگیگا ساہیوال نے اج اپنے ملازمین بھائیوں کو اس *ایم او یو* کی صورت میں *تحفہ* دیا ہے. ملازم بھائیوں کی فلاح و بہبود اگیگا ساہیوال کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ۔
*حاجی سلیم اختر*
مرکزی سینئر نائب صدر و ضلعی صدر ایپکا ساہیوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور تمام انے والے معززین کا شکریہ ادا کیا. اور میڈیا کو بتایا کہ اگیگا کے اس فلاحی کام سے ساہیوال میں موجود ہزاروں سرکاری حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور انکے خاندان اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔

*ڈاکٹر شہزاد صادق* *فریدی چیئرمین اگیگا* ساہیوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کے تمام ملازمین کو اگیگا ساہیوال کے پلیٹ فارم شاندار فلاحی ایم او یو دستخط ہونے پر مبارک باد اور یقین دلایا کی اگیگا ساہیوال اپنے اساتذہ کی فلاح کے لیے ہر وقت تیار ہیں.
*سردار فیضان خالد ڈوگر* چیف کوآرڈینیٹر اگیگا ساہیوال نے کہا کہ وہ ملازمین بھائیوں کی فلاح کے لیے ہر وقت حاضر ہے.اور ساہیوال کے ملازمین کسی بھی صحت کی ایمرجنسی کی صورت میں مجھ سے رابطہ کریں میں ہر وقت اپنے دوستوں کی خدمت کے لیے حاضر ہوں.
ساہیوال انٹر نیشنل ہسپتال کی تمام تر سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام سرکاری ملازمین جلد از جلد فری ممبر شپ کارڈ بنوا لیں۔

منجانب
*سردار فیضان خالد ڈوگر*
چیف کوآرڈینیٹر اگیگا ساہیوال
*0300-5189720*
واٹس ایپ نمبر
*0300-5189720*

*عابد موسیٰ جتوئی*
جنرل سیکرٹری اگیگا ساہیوال

23/11/2023

الحمد للّہ، حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو گئی ہے ۔ لیو انکیشمنٹ ، پنشن ، اور 25 سال سروس اور 55 سال عمر کی شرط پر مثبت پیش رفت ہوئی ۔ ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی مستقلی ،اپ گریڈیشن دیگر تمام معاملات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی ۔ انشاء اللہ امید کو یقین میں بدلیں گے ۔

19/11/2023

*اگیگا پریس ریلیز*
مورخہ: 19 نومبر 2023

ماہ اکتوبر 2023 کے احتجاج کے دوران *ایم ای اے وزٹ* کی رپورٹ میں سکولز کلوز ہونے پر 12 نومبر کو *پہلے*
*ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ ضلع ساہیوال*
کی طرف سے *ایکسپلینیشن لیٹر* جاری ہوا تھا۔
*اب*
*ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ ساہیوال* کی طرف سے بھی ایک نئی لسٹ سامنے آگئی۔

اور ابھی سیکنڈری ونگ کی لسٹ آنا باقی ہے ۔

یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ *آرڈرز ڈی ای اوز* اپنی طرف سے نہیں نکال رہے۔بلکہ اس کے لیے سی ای او آفس کی طرف سے انکو باقاعدہ ایک حکم نامہ جاری ہوا اور بعد میں کروائی کی بابت ریمائنڈر بھی دیئے جاچکے ہیں۔ جس میں کلوز سکولز کے ہیڈز کے خلاف کاروائی اور سکولوں سے ایبسنٹ ٹیچرز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ۔شاید اس کارروائی کے لیے ڈی ایم او آفس کی طرف سے بھی پریشر دیا جارہا ہے ۔

*یہاں کچھ سوالات ہیں جن کے جوابات کے ہم منتظر ہیں؟*

*کیا 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ہونے والا احتجاج صرف ضلع ساہیوال میں ہوا تھا؟*

*کیا اس دوران صرف ساہیوال میں ایم ای اے وزٹ ہوئے ؟*

*کیا پورے پنجاب میں تعلیمی بائیکاٹ نہیں تھا؟*

*کیا پورے پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں تھے ؟*

کیا ساہیوال کے علاوہ
کسی اور ضلع میں کسی سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے ایسی انتقامی کارروائی کا آغاز ہوا؟

*کیا یہ احتجاج صرف ٹیچرز کا تھا؟*
*کیا ساہیوال میں باقی* *ملازمین احتجاج پر نہ تھے* ؟

*کیا اس دوران ایپکا ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے انتظامیہ کے اپنے دفاتر میں سرکاری سرگرمیاں معطل نہ تھیں؟* *تالا بندی نہ تھی ۔*

*باقی تمام سرکاری محکموں کے تمام افسران ساہیوال میں موجود نہیں ہیں کیا* ؟ *انکے خلاف بھی کوئی کاروائی کا آغاز ہوا ؟*

*کیا ہمارے تعلیمی اداروں کی بقا میں ہم سب کی بقا نہیں ہے ؟*
*کیا پے اینڈ پنشن اور لیو انکشنمنٹ شوکاز جاری کرنے والے افسران کا مسئلہ نہیں ہے* ؟

*کیا ریاست ہمیں اپنے پرامن احتجاج کا حق نہیں دیتی* ؟

*کیا ساہیوال میں 16اکتوبر کا احتجاج پر امن احتجاج نہ تھا؟*

*کیا حالیہ تعلیمی نتائج 2023 میں ساہیوال کے سرکاری سکولوں کا نتیجہ بورڈ کے نتیجہ سے زیادہ نہیں تھا؟*
**اگر سب کچھ ایسا ہی ہے تو صرف میرے معزز خواتین و مرد اساتذہ اکرام کے *خلاف ہی ایسی انتقامی کارروائی کا آغاز کیوں کیا گیا؟*

میرے معزز اساتذہ اکرام
بھائیوں و بہنوں
اپ سب کو غلط تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی کہ *اگیگا قائدین ضلع ساہیوال* نے *اپنے تمام ٹیچرز کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے ۔۔
*ایسا ہرگز ہرگز نہیں ہے۔نہ کل چھوڑا تھا نہ اگے ایسا کبھی ہوگا۔*

آپ تمام بہن بھائی جس جزبہ سے 16 اکتوبر کو ساہیوال آئے تھے۔وہ کسی کو ہضم نہیں ہو رہا؟ کیوں کہ ساہیوال کی تاریخ نے اج سے پہلے کبھی یہ جم غفیر دیکھا ہی نہیں تھا۔ اپ تمام لوگ اپنے حقوق کے لیے جاگ چکے ہیں ۔اپ اگر ایک دفعہ آئے ہیں تو دوبارہ بھی آسکتے ہیں ۔
13 نومبر سے مسلسل اگیگا و ایپکا قائدین جن میں *ذوالقرنین ملک صاحب وائس چیرمین پنجاب* *ڈاکٹر شہزاد صادق فریدی* چیرمین اگیگا ساہیوال *
*حاجی سلیم اختر*
ضلعی صدر ایپکا قائد گروپ ساہیوال ،
*سردار فیضان خالد ڈوگر* چیف کوآرڈینیٹر اگیگا
*رائے مظہر احمد* صدر
*موسیٰ عابد جتوئی* جنرل سیکرٹری و دیگر قائدین

سی ای او ایجوکیشن سمیت کئی دیگر تمام ضلعی انتظامی آفسران سے مل چکے ہیں ۔ہم اپنی ذاتی زندگی کے ذاتی معاملات کو پس پشت ڈالے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اور میٹنگز کر رہے ہیں ۔

16اکتوبر کے احتجاج میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہ گلہ تھا کہ قائدین اور انتظامیہ میں کمیونیکیشن گیپ آیا ۔
*احتجاج کے بعد بھی ہم سب کو ڈائیلاگ کے ٹیبل پر بیٹھنا پڑا ۔*
*تو موجودہ صورتحال میں ہم پہلے ہی اس مسئلے کے حل کے لیے ڈائیلاگ کے ٹیبل پر بیٹھ گئے* ۔
یہاں ایک بات بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہی ہے ۔ کہ یا *تو شاید ہم افسران بالا کو اپنا جائز موقف سمجھانے سے قاصر ہیں* یا

*انکو کوئی ایسی مجبوری ہے جس کی وجہ سے وہ سمجھنا چاہتے نہیں* ۔۔

بحر حال ابھی تک ہمارا ڈائیلاگ کا ڈور کھلا ہے ۔لیکن اب ہم آپ سب کے جذبات و پریشانی کو سمجھتے ہوئے اسکو زیادہ تک طول نہیں دیں گے۔

یا *تو انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی*
یا
*ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے* اور پھر انشاللہ تعالیٰ نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ ہی آیندہ ہ کسی لولی پاپ میں آئیں گے ۔ *لیکن اپ کا ہم پر اعتماد رکھنا سب سے اہم ہے۔*

اب آپ سب کے سامنے کچھ حقائق رکھتا ہوں ۔
*10 اکتوبر کے لاہور* میں ہونے والے مرکزی احتجاج کے بعد سے اب تک *21 نومبر* تک *حکومتی کمیٹی* اور *ہمارے اگیگا مرکزی قائدین*
ڈائیلاگ کے ٹیبل پر ہیں۔

ابھی تک حکومتی کمیٹی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔

*قائدین اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں* ۔
21نومبر تک اگر بات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچی تو ہم *مرکزی قیادتِ کے اگلےحکم* کی تعمیل کے پابند ہوں گے ۔

تو ایسی صورت حال میں یہ ساہیوال کے حالیہ شوکاز نوٹس و ایکسپلینیشن لیٹر کدھر جائیں گے ۔

*کیا انکے ڈر سے ہم دوبارہ باہر نہیں آئیں گے* ؟
*ہر گز نہیں*


۔ *اداروں کی بقا، پے اینڈ پنشن کا مطالبہ ان شوکاز نوٹسز سے بہت بڑا ہے* ۔ *رازق اللہ تعالیٰ کی ذات ہے* ۔کامل یقین کی ضرورت ہے *۔مایوسی گناہ ہے* ۔ *ہم* *کسی طور کمزور نہ ہیں* ۔
*لائحہ عمل* :
*میرے معزز اساتذہ اکرام و سرکاری ملازمین مرد و خواتین آیندہ کا لائحہ عمل طے ہے۔*

اگر 21نومبر تک حکومتی کمیٹی اور مرکزی قیادتِ اگیگا پنجاب کے مابین ہونے والی میٹنگ میں ہمارے طے *شدہ مطالبات تسلیم* نہیں کیے جاتے تو مرکزی قیادتِ اگیگا پنجاب کی ایک کال ہم سب کے لیے سب سے اہم ہو گی ۔
ساہیوال میں جاری ہونے والے ایکسپلینیشن لیٹر کی بابت واضح کر دوں کہ ہم *اپنے اساتذہ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کر یں گے*

۔ *ہم اپنے ہر سرکاری ملازم کے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔*

یہاں یہ بات بتانا بھی بہت ضروری ہے کہ درج بالا ایکسپلنیشن کا معاملہ *12 نومبر بروز ہفتہ بوقت اڑھائی بجے* سامنے آیا تھا ۔تب
*سردار فیضان خالد ڈوگر چیف کوارڈینیٹر*
**رائے مظہر احمد* صدر اور *عابد موسیٰ جتوئی*
جنرل سیکرٹری* نے *ٹھیک آدھے گھنٹے* بعد
ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل سے ملاقات کر چکے تھے ۔اس دن سے لے کر اب تک ہماری اولین ترجیح یہی رہی ہے کہ ہم افسران کے ساتھ بیٹھ کر مثبت انداز میں اس مسئلہ کو حل کر لیں۔ بہت ساری ایسی باتیں ہیں جن کو راز ہی رہنے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔

اخر میں صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ تمام اساتذہ کمیونٹی و سرکاری ملازمین ضلع ساہیوال اس بات کا بخوبی ادراک کر چکے ہیں کہ اگیگاضلع ساہیوال کی قیادت ان کے جائز حقوق کے لیے *انشاءاللہ تعالی کھڑے تھے*
*،کھڑے ہیں*
اور
*کھڑے رہیں گے* ۔

آپ کو نہ کبھی پہلے مایوس کیا ہے نہ آیندہ کریں گے ۔

نوٹ فرما لیں اس تحریر کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے والے افراد کے لیے واضح پیغام ہے کہ اس کی اصل تحریر میرے پاس بطور ثبوت موجود رہے گی اور
آپ سب کی کالز، یا میسجز کو بروقت جواب نہ دینے کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں ۔کیونکہ ایک طرف آپکے معاملات کو دیکھ رہے ہوتے دوسری اپ سب کو حالات بارے آگاہ کر رہے ہوتے۔ہم بھی اپ سب کی طرح فیملیز بچوں والے بھی ہیں ۔کوئ بھی کمنٹ پاس کرنے سے پہلے خود کو ہماری جگہ پر رکھ کر ضرور سوچا کریں۔تو امید ہے زیادہ بہتر انداز میں صورتحال کو سمجھ سکیں گے۔
مزید کسی وضاحت یا مسئلے کے لیے نیچے درج نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

منجانب
*فیضان خالد ڈوگر*
چیف کوآرڈینیٹر اگیگا ساہیوال
*0300-5189720*

ڈاکٹر عابد موسیٰ جتوئی
جنرل سیکرٹری
اگیگا ساہیوال ۔
*0300-8628996*

16/11/2023

Alhamdulillah, Allah o Akbar

15/11/2023

Expressing my views on AWAZ FM radio 105 Sahiwal, About Present Strike against Government's Unlawful policies and AGEGA stance.

Photos from Voice of Faizan Dogar Sse/CC AGEGA Sahiwal 's post 15/11/2023

Live at AWAZ FM 102 Sahiwal,
Topic: Present Govt. Employees Strike and Govt. stance.

Photos from Voice of Faizan Dogar Sse/CC AGEGA Sahiwal 's post 15/11/2023

Congratulations to all education managers

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Sahiwal
57000