PTI Women Wing

PTI Women Wing

Share

We need support from all over the pakistan and want to build sense of human. Justice. Humanity. Self Esteem. Official Website: http://www.insaf.pk

17/07/2025
10/05/2018

" میں نے 1990 کے انتخابات کے موقع پر آئی ایس آئی سے کوئی رقم وصول نہیں کی، ہاں یہ اور بات ہے کہ اُس انتخابی مہم کے دوران بہت سے افراد عطیات وغیرہ دے رہے تھے، اور اگرانکوائر ی میں یہ بات ثابت ہوجائے کہ ایسی کسی رقم کا تبادلہ ہوا تھا تو، کوئی بات نہیں، میں وہ رقم معہ سود لوٹانے کو تیار ہوں "

یہ بیان 2015 میں نوازشریف نے بطور وزیراعظم ایف آئی اے کی ٹیم کو ریکارڈ کروایا تھا جو 2012 میں اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کررہی تھی۔

اصغر خان کیس پر بہت کچھ لکھا جاچکا۔ مختصراً بتائے دیتا ہوں کہ 6 اگست 1990 کو صدر اسحاق نے بینظیر حکومت برطرف کرکے اپوزیشن لیڈر غلام مصطفی جتوئی کو نگران وزیراعظم مقرر کردیا جس کی زیرنگرانی عام انتخابات ہوئے۔ یعنی پہلی دھاندلی تو یہی تھی کہ آپ بینظیر مخالف جماعت، اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ کو نگران وزیراعظم بنا کر الیکشن کا سارا توازن بگاڑ کررکھ دیں۔

چونکہ اس وقت خلائی مخلوق نوازشریف کے ساتھ تھی اور اسے کامیابی دلوانا چاہتی تھی، اس لئے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کی ہدایت پر مہران بنک کے سابق سربراہ یونس حبیب نے ایک ارب 48 کروڑ روپے کا انتظام کیا جو اس وقت کے سرکاری حبیب بنک سے کیا گیا اور مہران بنک کے کھاتوں میں ڈالا گیا۔

اس رقم میں سے 14 کروڑ روپے آئی ایس آئی کے چیف جنرل اسد درانی کے حوالے کئے گئے۔ اسد درانی کے بیان حلفی کے مطابق اسے آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کی طرف سے باقاعدہ ناموں کی لسٹ دی گئی تھی اور وہ 14 کروڑ کی رقم ان لوگوں میں مکمل ایمانداری سے تقسیم کردی گئی۔

ایک کروڑ اس وقت کے صوبہ سرحد کے سیاستدان میرافضل کو دیئے گئے تاکہ وہ اس رقم کو صوبے کے دوسرے ہم خیال سیاستدانوں میں تقسیم کرسکے۔

تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ پنجاب کے سیاستدانوں کو ملے جن میں وہ 35 لاکھ بھی شامل ہیں جو نوازشریف کو ماڈل ٹاؤن میں ایک بریف کیس میں رکھ کر دیئے گئے جن کے بارے میں اس نے 2015 میں کہا تھا کہ وہ سمجھا کہ یہ کسی نے عطیہ دیا ہے، اس لئے اس نے چپ چاپ یہ رقم رکھ لی۔

اس بہتی گنگا سے جماعت اسلامی نے بھی ہاتھ دھوئے اور 50 لاکھ روپے " من سوروں " والوں نے وصول پائے۔

اس سب کے باوجود جب الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی کو 77 لاکھ 95 ہزار سے زائد ووٹ ملے، جبکہ خلائی مخلوق کے اسلامی جمہوری اتحاد کو 79 لاکھ ووٹ ملے - لیکن کاریگری یہ دکھائی گئی کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ووٹوں کا فرق تو صرف ایک لاکھ تیرہ ہزار کا تھا لیکن سیٹوں کا فرق 62 تھا۔ آئی جے آئی کو 106 سیٹیں ملی جبکہ پی پی صرف 44 سیٹیں ہی حاصل کرپائی۔

کاریگری کی یہی واردات 2013 کے الیکشن میں بھی دکھائی گئی جب ن لیگ کے ووٹوں کی تعداد اچانک 2008 کے مقابلے میں ڈبل ہوگئی۔

نوازشریف کی اصل پریشانی یہ نہیں کہ اسے نااہل کردیا گیا، اس کی اصل پریشانی یہ ہے کہ وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خلائی مخلوق کی حمایت کے بغیر الیکشن لڑنے جارہا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کے اپنے پلے سوائے پٹواریوں اور پنجاب پولیس میں بھرتی کروائے ہوئے بندوں کے کچھ نہیں۔ اگر الیکشن میں پنجاب پولیس کا استعمال روک دیا جائے تو ن لیگ سکڑ کر ق لیگ بن جائے گی۔

میاں صاحب، ہمیں آپ کی 35 لاکھ سود سمیت لوٹانے کی آفر منظور نہیں۔ ہم آپ سے 35 سال کی لوٹ مار کا حساب لے رہے ہیں اور وہ بھی صرف اصل زر۔ سود آپ جیسے مودی کے بھائیوں کو مبارک ہو!!!

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Sahiwal