Addl: Deputy Commissioner Revenue Sahiwal

Addl: Deputy Commissioner Revenue Sahiwal

Share

Mr. Asim Saleem

Photos from Addl: Deputy Commissioner Revenue Sahiwal's post 12/02/2025

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی سربراہی میں ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

،جس میں ضلعی افسران اور ڈی سی آفس کے اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے

جنہوں نے ایڈٰیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے اعتزاز اسلم مارتھ کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز اسلم مارتھ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے ہمیشہ میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی اوران کی محنت اور لگن کے باعث ضلعی امور میں نمایاں بہتری آئی۔

انہوں نے اعتزاز اسلم مارتھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ اپنے آئندہ ذمہ داریوں میں بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے تمام ساتھی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ گزارا گیا وقت نہایت خوشگوار اور یادگار رہا۔

انہوں نے اپنی خدمات کے دوران ٹیم ورک اور باہمی تعاون کو سب سے اہم قرار دیا

13/08/2023
Photos from Addl: Deputy Commissioner Revenue Sahiwal's post 15/07/2023

ساہیوال: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کا دریائے راوی پر قطب شہانہ پل کے قریب فیصل آباد ساہیوال جی ٹی روڈ پر پانی کے کٹاؤ کا جائزہ -

ضلعی انتظامیہ محکمہ ایریگیشن ،محکمہ ہائی وے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کی محکمہ ایریگیشن اور محکمہ ہائی وے کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Photos from Addl: Deputy Commissioner Revenue Sahiwal's post 13/07/2023

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن13جولائی 2023
ساہیوال () ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ کا میرداد معافی اور ہڑپہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ،کیمپس میں سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد عظمان چوہدری بھی ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواعتزاز اسلم مارتھ اور اے سی ساہیوال محمد عظمان چوہدری نے میرداد معافی اور ہڑپہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔انہوں نے کیمپس میں دستیاب ادویات اور تعینات عملے کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں فلحال صورتحال نارمل ہے اور سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں لیکن تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات کئے جا سکیں۔

11/07/2023

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن11جولائی 2023
ساہیوال ( )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متوقع سیلاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں پری فلڈ موک ایکسرسائز نہر لوئر باری دوآب پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ تھے۔ اس دوران ریکسیوکے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار اور سازوسامان کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد مختلف اداروں کے ساتھ مل کراپنے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ موک ایکسرسائز میں سول ڈیفنس، پنجاب پولیس، ٹریفک وارڈن، محکمہ ہیلتھ، ایریگیشن، لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔

Photos from Aitzaz Aslam Marth's post 25/05/2023
Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Farid Town Road
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00