29/10/2026
جناب کاشف مختار عابد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل نے انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بازار میں تجاوزات کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھیں۔
میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی سہولت اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Nankana SahibChief Secretary PunjabCommissioner Lahore,Punjab.DIO Nankana SahibTeam MNS