DSP Sarai Alamgir

Call Directions

DSP Sarai Alamgir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DSP Sarai Alamgir, Police station, Sarai Alamgir, Gujrat, Sarai Alamgir.

08/10/2026
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نعیم اقبال گجرنے سیشن کورٹ سرائے عالمگیرکے سیکیورٹی انتظامات چیک کیااور ڈیوٹی پرتعینات افسر...
21/09/2026

ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نعیم اقبال گجرنے سیشن کورٹ سرائے عالمگیرکے سیکیورٹی انتظامات چیک کیااور ڈیوٹی پرتعینات افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا۔

آپ کریں عبادت ہم کریں حفا ظت,, گجرات پولیس کے مستعد افسران و جوان چرچ ہائے پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مسیحی ...
20/09/2026

آپ کریں عبادت ہم کریں حفا ظت,, گجرات پولیس کے مستعد افسران و جوان چرچ ہائے پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ مسیحی برا در ی کی حفاظت کے لئے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس کی آگاہی مہم جاری گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرا...
18/09/2026

بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس کی آگاہی مہم جاری

گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر نعیم اقبال گجر نے گورنمنٹ گرلزہائیر سکینڈری سکول سرائے عالمگیر میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار اور واک میں شرکت کی۔آگاہی سیمینار کے دوران بچوں اور خواتین کو ان کے بنیادی حقوق، تحفظ، ہراسانی و تشدد سے بچاؤ اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں پولیس سے فوری رابطے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔بعد ازاں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات، اساتذہ کرام اور پولیس افسران نے شرکت کی۔گجرات پولیس کی جانب سے بچوں اور خواتین کے حقوق، تحفظ اور پولیس سہولیات کے حوالے سے آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو بااختیار بنانا اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس کی آگاہی مہم جار ی گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سر...
17/09/2026

بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے گجرات پولیس کی آگاہی مہم جار ی
گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر نعیم اقبال گجر نے ہائیر سکینڈری سکول سرائے عالمگیر میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار اور واک میں شرکت کی۔آگاہی سیمینار کے دوران بچوں اور خواتین کو ان کے بنیادی حقوق، تحفظ، ہراسانی و تشدد سے بچاؤ اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں پولیس سے فوری رابطے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔بعد ازاں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔گجرات پولیس کی جانب سے بچوں اور خواتین کے حقوق، تحفظ اور پولیس سہولیات کے حوالے سے آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو بااختیار بنانا اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف کارروائیاں جاری،4ملزمان گرفتار،1کلوسے...
10/09/2026

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف کارروائیاں جاری،4ملزمان گرفتار،1کلوسے زاہدچرس،20لیٹرشراب اور1عددپسٹل30بوربرآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نعیم اقبال گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیراحسان لطیف نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کے دوران4 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں سے ملزم1- محمد علی سے1260گرام چرس2-ہمایوں مجیدسے10لیٹرشراب3-وہاب سے بھی10لیٹر شراب4-صداقت علی سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔پولیس نےگرفتارملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ منشات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترجمان گجرات پولیس

محکمہ پولیس  ضلع گجرات 04ستمبر 2026 پریس ریلیزڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نےدفتر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی انسپیکشن ...
04/09/2026

محکمہ پولیس ضلع گجرات
04ستمبر 2026
پریس ریلیز
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نےدفتر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی انسپیکشن کی اور ریکارڈ کیپنگ، دفتری امور اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بہترین ریکارڈ کیپنگ اور دفتری امور کو احسن انداز میں سرانجام دینے پر ریڈر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ASI عثمان اور نائب ریڈر شفیق کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے دونوں افسران کو پانچ، پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ CC-III سے نوازا۔
ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر کہا کہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل، بہترین ریکارڈ کیپنگ اور دفتری امور میں نظم و ضبط محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان گجرات پولیس

02/09/2026

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی سرائے عالمگیر میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری ازالہ اور انہیں انصاف کی فراہمی گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

ڈی پی او گجرات نے شہریوں سے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا، شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔

گجرات پولیس کا فوری ایکشنسرائے عالمگیر میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گجرات پولیس نے کار...
02/09/2026

گجرات پولیس کا فوری ایکشن

سرائے عالمگیر میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گجرات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ مسجد پرانی ریلوے لائن میں پیش آیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم فرحان ولد محبت علی سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور خواتین و بچوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

کھلی کچہری
02/09/2026

کھلی کچہری

Address

Sarai Alamgir, Gujrat
Sarai Alamgir

Telephone

0544284444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSP Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category