01/06/2026
کالج ہذا کے سائکل سٹینڈ اور کینٹین کے ٹھیکے کا اشتہار آج مورخہ 1 جون ، 2026 ایکسپریس اخبار میں شائع ہو چکا ہو دلچسبی رکھنے والے احباب بولی کے لیے حصہ لے سکتے ہیں۔
منجانب
پرنسپل ، پروفیسر حفیظ راہداری
20/05/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا میں محترم پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ راہداری صاحب کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ بہترین اساتذہ، جناب پروفیسر طارق محمود صاحب اور جناب پروفیسر محمد مدثر صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب کا بنیادی مقصد ان قابل اور محنتی اساتذہ کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے اپنی لگن، محنت اور اخلاص سے طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پرنسپل صاحب اور مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو قوم کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین استاد ہی بہترین شہری تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر بہترین تدریسی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ یہ تقریب اس امر کا واضح ثبوت تھی کہ ادارہ اپنے اساتذہ کی قدر کرتا ہے اور فروغِ تعلیم کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
17/05/2026
Congratulations...
We are starting DIT( equal to ics) in semester system. One of the leading professional course at inter level with earning skills of market.
Govt Graduate College of Commerce, Sargodha
Director Of Education Colleges Sargodha Division
13/05/2026
الحمد للہ۔۔۔کامرس کالج کا ایک اور اعزاز
27/04/2026
پری فرسٹ ائیر ۔۔۔
نویں کلاس کے رزلٹ کی بنا پر داخلہ جاری ہے۔۔۔۔۔
15/04/2026
PHA team visit regardingTree plantation Drive 2026....
08/04/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج اف کامرس سرگودھا میں موسم بہار کے رنگ
06/04/2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Admission Open......................
Pre 1st year classes.......
سرکاری کالج۔۔۔۔۔۔۔۔
معیاری کالج۔۔۔۔۔۔۔۔
05/04/2026
🎓 **Admission Campaign 2026** 📚
As part of our ongoing Admission Campaign 2026, our dedicated faculty members visited various schools across the city and nearby villages to guide and inspire young students about their future educational paths.
During these visits, our team interacted with 10th class students and provided detailed information about the diverse academic programs offered at our college, including **D.Com, ICS, FA (IT), DIT, and I.Com**. Students were encouraged to choose fields that align with their interests and career goals.
We also highlighted the excellent facilities available at our institution, such as **spacious classrooms, air-conditioned computer labs, a well-stocked library, and vast playgrounds**. In addition, students were informed about the vibrant co-curricular environment, regular events, and the outstanding academic performance of our college.
Our mission is to empower students with the right knowledge and opportunities to build a successful future. 🌟
28/03/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج اف کامرس سرگودھا میں ہمارے ہر دلعزیز پروفیسر جناب محترم حافظ محمد افضل صاحب کی ریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل محمد حفیظ راہداری صاحب، پروفیسر طارق محمود سندھو صاحب انچارج گریجویٹ کیمپس پروفیسر شبیر الحسن صاحب انچارج مین کیمپس اور باقی تمام معزز اساتذہ نے شمولیت کی۔
تقریب کی صدارت جناب پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ راہداری صاحب نے کی۔ پرنسپل صاحب اور باقی مقررین نے حافظ محمد افضل صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کو بہت ساری دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔