05/06/2026
دفترڈائریکٹرانفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن۔
ھینڈآؤٹ۔
*نہری رائٹ آف وے کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ ترجیحات میں شامل، تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں:محکمہ جنگلات کو ستمبر تک نہروں کے اطراف 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ۔ کمشنر حافظ شوکت علی*.
سرگودھا (05جون2026): کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ماحولیاتی اثرات (Environmental Impact) کے جائزے اور نہروں کے رائٹ آف وے (Right of Way) کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ انہار، جنگلات، ریونیو، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نہری اراضی پر تجاوزات، ماحولیاتی آلودگی، شجرکاری مہم، آبی گزرگاہوں کی بہتری اور نہری رائٹ آف وے کی بحالی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ افسران نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہروں کے اطراف سرکاری اراضی کے تحفظ، غیر قانونی قبضوں کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس میں نہری راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے، پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور سبز ماحول کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ نہری رائٹ آف وے کی بحالی حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کے اطراف سرکاری اراضی پر کسی قسم کے غیر قانونی قبضے یا تجاوزات برداشت نہیں کیے جائیں گے اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سرکاری زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
کمشنر نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں شجرکاری، قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ نہروں کے اطراف ستمبر تک 10 لاکھ پودے لگائے جائیں اور عوام میں ماحولیات کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہری رائٹ آف وے کی بحالی سے نہ صرف آبی نظام کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ زرعی سرگرمیوں، ماحول کے تحفظ اور عوامی مفاد کو بھی تقویت ملے گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماحولیاتی بہتری، سرکاری اراضی کے تحفظ اور نہری نظام کی بحالی کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اقدامات کو تیز کریں گے۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مقررہ اہداف کے مطابق پیش رفت کو یقینی بنائیں اور جاری اقدامات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے تاکہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ایک صاف، سرسبز اور پائیدار ماحول کے قیام کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
05/06/2026
دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب سرگودھا ڈویژن ۔
ھینڈآؤٹ۔
*کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ*
سرگودھا(05جون 2026)۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے شہر میں جاری سٹی بیوٹیفکیشن/اربن ری جنریشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر نے سٹی روڈ، کچہری بازار اور صرافہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ سٹی بیوٹیفکیشن منصوبہ شہری ماحول کو بہتر بنانے اور سرگودھا کو ایک خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے جاری ہے۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شجرکاری، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات کی خوبصورتی، گرین ایریاز کی دیکھ بھال اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا شہر کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق ترقی دے کر اسے پنجاب کے خوبصورت اور منظم شہروں میں شامل کیا جائے گا۔
03/06/2026
دفتر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت
پنجاب سرگودھاڈویژن۔
ھینڈآؤٹ۔۔
*کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام پر اہم اجلاس*.
سرگودھا: (03جون 2026)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل سطح پر قائم سکروٹنی کمیٹیوں کی کارکردگی اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے جاری کردہ گائیڈ لائنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ پروگرام کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال شفاف، غیر جانبدارانہ اور مقررہ معیار کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ درخواست گزاروں کو ہر صورت اپنا مؤقف پیش کرنے اور اپیل دائر کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے۔
کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ مسترد شدہ درخواست گزاروں کی سماعت 5 اور 6 جون 2026 کو لازمی طور پر کی جائے اور ان کی درخواستوں کا ازسرِنو جائزہ لے کر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مقاصد کے حصول اور کسانوں کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
اجلاس میں متعلقہ افسران نے تحصیل سکروٹنی کمیٹیوں کی پیش رفت، درخواستوں کی جانچ پڑتال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
02/06/2026
(2)
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
2 جون 2026
سرگودھا
ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کا 14 ارب روپے کے سیوریج منصوبے کی مختلف سائٹس کا دورہ
سیوریج منصوبے کا تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
منصوبے کے ہر مرحلے میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی سی سرگودھا
محرم الحرام سے قبل متاثرہ تمام سڑکوں کی بحالی اور مرمت مکمل کی جائے، حسین احمد رضا چوہدری
تعمیراتی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے جائیں
گردوغبار کے تدارک کیلئے دن میں متعدد بار پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر کا شہر میں بعض مقامات پر کھلے مین ہولز کا سخت نوٹس، فوری کارروائی اور رپورٹ طلب
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر کا ستھرا پنجاب ایجنسی کی صفائی سرگرمیوں اور انتظامات کا جائزہ
عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن میں شاندار کارکردگی پر ستھرا پنجاب ایجنسی کی تعریف
صفائی کے اسی معیار کو پورا سال برقرار رکھا جائے، حسین احمد رضا چوہدری
شہریوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا