Aamir Mahmood Cheema NA-84

Aamir Mahmood Cheema NA-84

Share

حل صرف جماعت اسلامی

22/09/2025

22 ستمبر 1979 کا دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب امتِ مسلمہ اپنے ایک عظیم محسن، امام العصر سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ سے محروم ہوگئی۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے دنیا بھر کے مسلمان نوجوانوں کو احساسِ کمتری سے نکالا، فکرِ اسلامی کو ازسرِ نو زندہ کیا اور نشاةِ ثانیہ کی طرف رہنمائی کا راستہ دکھایا۔ ان کا لٹریچر آج بھی لاکھوں ذہنوں کے لیے چراغِ راہ ہے، اور مجھے سمیت بے شمار لوگ ان کے قلم کے فیض کے مقروض ہیں۔

سوال یہ ہے کہ ایک قاری مولانا مودودیؒ کی کون سی کتاب سے آغاز کرے؟ ان کی تصانیف مختلف موضوعات پر ہیں اور ہر شخص اپنی علمی و فکری ضرورت کے مطابق رہنمائی حاصل کرسکتا ہے۔ آئیے چند نمایاں کتب کا تعارف مختصراً کرتے ہیں:

اگر آپ اسلام کے ارکانِ خمسہ کو سمجھنا اور ان پر ایمان کی پختگی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو "خطبات" بہترین انتخاب ہے۔

جہاد کے بارے میں شبہات یا غیرمسلموں کے اعتراضات نے اگر ذہن کو الجھا رکھا ہے تو مولانا کی پہلی تصنیف "الجہاد فی الاسلام" آپ کے تمام سوالات کے جوابات دے گی۔

دو قومی نظریہ کی حقیقت اور نیشنلزم کے نقصانات سمجھنے کے لیے "مسئلہ قومیت" سے بہتر کوئی رہنمائی نہیں۔

معاشیات کے طالب علم اگر جاننا چاہتے ہیں کہ اسلام جدید معاشی مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے تو "معاشیاتِ اسلام" اور "اسلام اور جدید معاشی نظریات" ضرور پڑھیں۔

سیاست اور حکمرانی کے باب میں اگر میکیاولی کے نظریات نے ذہن کو متاثر کیا ہے تو "اسلامی ریاست" کا مطالعہ آپ کو اسلام کے درخشاں سیاسی اصولوں سے روشناس کرائے گا۔

تاریخِ اسلام کے طالب علموں کے لیے "خلافت و ملوکیت" وہ کتاب ہے جو اسلام کے نظامِ خلافت کی حقیقی بنیادیں اور اس کے بعد آنے والی سیاسی انحرافات کو واضح کرتی ہے۔

خواتین کے مسائل اور جدید دور میں پردے کے قابلِ عمل ہونے کے حوالے سے شکوک ہیں تو "پردہ" لازمی پڑھنی چاہیے۔

دین کی بنیادی تعلیمات جاننے کے لیے "دینیات" ابتدائی مگر نہایت قیمتی کتاب ہے، جو کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔

مسئلہ کشمیر پر صحیح تناظر کے لیے مولانا کی "مسئلہ کشمیر" رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

سود کے متعلق پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے "سود" کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

اگر منکرینِ حدیث کے اعتراضات سے دل و دماغ پراگندہ ہو چکے ہیں تو "سنت کی آئینی حیثیت" پڑھیں۔ اس سے پرویز اور اس کے ہم نوا طفلِ مکتب ثابت ہوں گے۔

قادیانیت کے فتنے کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے "قادیانی مسئلہ" وہ کتاب ہے جو دلیل اور استدلال کے ساتھ حق کو آشکار کرتی ہے۔

اور آخر میں، مولانا مودودیؒ کی عظیم تفسیر "تفہیم القرآن" ہر تعلیم یافتہ مسلمان مرد و عورت کے لیے ایک لازمی سرمایہ ہے، جو قرآن کے پیغام کو جدید ذہن تک نہایت سادہ اور دلنشین انداز میں پہنچاتی ہے۔

مولانا مودودیؒ کی یہ تصانیف محض کتابیں نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی سفر کی رہنمائی ہیں۔ ان کے ذریعے انسان کو تشکیک سے یقین، اور غلامیٔ فکر سے آزادی کی طرف راستہ ملتا ہے۔

خدا کی رحمتیں ہوں امام العصر سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ پر کروڑوں بار۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قبر کو اپنے نور سے بھر دے، آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہمیں آپ کے فکر سے استفادہ کرتے رہنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔

20/09/2025

*⚠️ اہم اعلان برائے خریداری پنجاب ای اسٹام پیپر*

معزز کسٹمر حضرات!
پنجاب حکومت نے ای۔اسٹام پیپر کے اجراء کے لیے جدید خودکار نظام نافذ کر دیا ہے۔

🔹 اب ای۔اسٹام پیپر خریدنے کے لیے درج ذیل شرائط لازمی ہیں:
1️⃣ خریدار کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری ہے۔
2️⃣ شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد سسٹم اسی نمبر پر میسج بھیجے گا۔
3️⃣ اس آن لائن ویری فیکیشن کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسٹام پیپر جاری ہوگا۔

⚠️ یاد رکھیں! اگر کسی کے شناختی کارڈ پر موبائل نمبر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو سسٹم کسی بھی صورت اسٹام پیپر جاری نہیں کرے گا۔
لہٰذا آئندہ جب بھی اسٹام پیپر لینے آ ئیں تو اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر لازمی ساتھ لے کر آئیں اور اسٹام فروش حضرات سے تعاون کریں۔ بلاوجہ بحث سے گریز کریں۔

02/09/2025
31/08/2025

إنا لله وإنا إليه راجعون.... اللهم اغفر له وارحمه وارفع درجته وادخله الجنة الفردوس

بھائی جان شمس کا انتقال ہو گیا ہے۔

جنازہ ان شاءاللّٰہ بمورخہ 1 ستمبر بعد نماز ظہر ایک بج کر تیس منٹ پر DHA فیز 1 H بلاک مارکیٹ کے سامنے والی مسجد میں ادا کیا جائے گا کیا جائے گا۔
برائے رابطہ۔
03334223347

31/08/2025

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عامر محمود چیمہ صاحب کے بھائی شمس نوید چیمہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

نوٹ: نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Na-84
Sargodha
40100