26/05/2026
Municipal Corporation Sargodha
This is the Official Page of Municipal Corporation Sargodha
26/05/2026
🐄🐐 حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن تاہی چوک میں 🏕️ **مفت مویشی منڈی** کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے منڈی میں ✅ سیکیورٹی، ✅ صفائی، ✅ پانی، ✅ لائٹنگ اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ عوام الناس آسانی اور اطمینان کے ساتھ قربانی کے جانور خرید سکیں۔ 🐂✨
📢 نوٹ: یہ مویشی منڈی بالکل **مفت** ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ مقررہ مویشی منڈی سے ہی قربانی کے جانور خریدیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ 🤝🇵🇰
🐄🐐🌙✨
الحمدللہ ✨🌙
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے "روشن پنجاب" وژن کے تحت 🌟🇵🇰 ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا 🚀
کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر ✔️ اور چیف آفیسر زویا مسعود بلوچ کی زیر نگرانی 👩💼💫 یہ شاندار اقدام پایۂ تکمیل تک پہنچا
اسلام پورہ پل اب روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے 💡🌉 جس سے عوام کو محفوظ، روشن اور سہل سفر کی بہترین سہولت میسر آئے گی 🚗✨
روشن سڑکیں، محفوظ سفر — ترقی کا سفر جاری ہے ❤️🤝
ان شاء اللہ اسی مشن کو جاری رکھتے ہوئے رواں ماہ کے آخر تک لاری اڈا روڈ پر بھی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا عمل شروع ہو جائے گا 💡🚀
🌟
02/04/2026
آج چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ساتھ انجمنِ تاجران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ 🤝✨
جس میں شہر میں جاری بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 🌿🏙️
اس موقع پر شہر کی خوبصورتی میں اضافے، صفائی کے نظام کی بہتری اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 💪🌆
#سرگودھا #بیوٹیفکیشن
31/03/2026
🌟 وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق 🌟
کمشنر سرگودھا / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے 🚧
🚜 شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگودھا شہر کی مختلف اہم سڑکوں پر پیچ ورک کا کام کامیابی سے جاری ہے اور کئی مقامات پر مکمل بھی کر لیا گیا ہے۔
🛣️ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور عوام کو محفوظ اور ہموار سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
💪 انتظامیہ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور شہر کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
30/03/2026
📢✨ اہلِ سرگودھا کے لیے اہم اطلاع ✨📢
جمعة بازار (لنڈا بازار) اور دیگر ہفتہ وار بازار جو کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر چل رہے تھے، اب حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ طور پر **1-1-2026 سے نوٹیفائی کر دیا گئے ہیں** ✅
اس اقدام کے ذریعے بازاروں کو مکمل قانونی شکل دے دی گئی ہے اور تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے **انہیں نیلامِ عام کے ذریعے نیلام کیا گیا ہے** 🏛️
تاکہ شہر اور شہر سے باہر سے آنے والے تاجروں اور عوام کے لیے خرید و فروخت کی ایک **سستی، بہتر، محفوظ اور منظم جگہ** فراہم کی جا سکے 🛍️🤝
🙏 تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں
📞 مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے میونسپل کارپوریشن سرگودھا (MC Sargodha) کے شعبۂ ٹیکس سے رابطہ کریں
آپ کا تعاون ہمارے شہر کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے 🌟
28/03/2026
🌍⚡ 1 Hour, Big Impact! ⚡🌍
ورلڈوائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کے انیشیٹو اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق آج 28 مارچ 2026 کو پنجاب بھر میں Earth Hour منایا جا رہا ہے۔
🌱 اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے اہلِ سرگودھا سے گزارش ہے کہ:
🕣 آج رات 8:30 سے 9:30 بجے تک
💡 اپنے گھروں اور دکانوں کی غیر ضروری لائٹس بند کر دیں
⏳ صرف ایک گھنٹے کے لیے زمین کے ساتھ کھڑے ہوں
🌿 آئیے مل کر اپنے ماحول کو محفوظ بنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
💚 Lights Off, Earth On!
🌍
🌱
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Opposite Company Bagh . Sargodha.
Sargodha
40100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
