Commissioner Sargodha Division

Commissioner Sargodha Division

Share

Head of the Sargodha Division. In this page information about the daily/routine working of the Commissioner Sargodha Division.

03/06/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل سطح کی سکروٹنی کمیٹیوں کی کارکردگی اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کی جانچ شفاف اور میرٹ کے مطابق کی جائے جبکہ مسترد شدہ درخواست گزاروں کو اپیل اور مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے۔ انہوں نے 5 اور 6 جون کو مسترد شدہ درخواستوں کی سماعت کرکے ازسرِنو جائزہ لینے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif

03/06/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے علاج، ادویات کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات، صاف پینے کے پانی، مناسب انتظار گاہوں اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بائیو میڈیکل ویسٹ کی ایس او پیز کے مطابق تلفی، پارکنگ و ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری اور مریضوں کی آسان رسائی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab

02/06/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن، مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں صوبائی خطیب پنجاب و چیئرمین اتحاد بین المسلمین کمیٹی مولانا مختار احمد ندیم، کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، آر پی او شہزاد آصف خان، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، جید علماء کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مختار احمد ندیم نے محرم الحرام کے دوران اتحاد، رواداری، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسینؓ پوری امت مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں اور ان کی عظیم قربانی امت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کے ضابطہ کار، ایس او پیز اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ مقررین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور امن و امان کے قیام کیلئے علماء اور انتظامیہ کے مشترکہ کردار کی اہمیت اجاگر کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Chief Minister Punjab's Updates Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Sargodha Deputy Commissioner, Bhakkar Deputy Commissioner Mianwali Deputy Commissioner Khushab

01/06/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے "اپنا کھیت اپنا روزگار"، پلس پراجیکٹ اور سٹی بیوٹیفکیشن/اربن ری جنریشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فلاحی منصوبوں کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچائے جائیں۔ ان کی زیرصدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت سرگرمیاں شفاف انداز میں مکمل کی جائیں جبکہ پلس پراجیکٹ اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں میں معیار اور مقررہ ٹائم لائن کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الادارہ جاتی تعاون، مؤثر نگرانی اور شفافیت کے ذریعے ترقیاتی اہداف حاصل کر کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
Chief Minister Punjab's Updates Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif

29/05/2026

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں متحرک، صفائی آپریشن کی خود نگرانی جاری

کمشنر سرگودھا کا اقبال کالونی ، عیدگاہ روڈ اور دیگر شہری علاقوں کا تفصیلی دورہ، ستھرا پنجاب کے کیمپس کا بھی معائینہ

آلائشیں بروقت اٹھانے کے بعد گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں کی دھلائی اور صفائی کے عمل کا معائینہ کیا

کمشنر سرگودھا نے صفائی ٹیموں کی کارکردگی، مشینری کی دستیابی اور ویسٹ ڈسپوزل کے عمل کا جائزہ لیا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ، ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری اور مانیٹرنگ سسٹم چیک کیا

کمشنر سرگودھا کو موصول ہونے والی شکایات، ان کی نوعیت اور بروقت ازالے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

شہریوں کی شکایات کے فوری حل اور فیلڈ ٹیموں کے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے ، کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنر سرگودھا

سی ای او ستھرا پنجاب اتھارٹی رانا محمد ابوبکر اور سی او ایم سی، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا بھی کمشنر کے ہمراہ تھے

28/05/2026

سرگودھا میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری مسلسل فیلڈ میں متحرک رہے اور تحصیل کوٹ مومن، بھلوال سمیت سرگودھا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شدید گرمی میں فرائض انجام دینے والے ستھرا پنجاب ورکرز کی حوصلہ افزائی کی، انہیں شاباش دی اور عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی کا کہنا تھا کہ عوام کے سکون، صاف ماحول اور بروقت آلائشوں کی تلفی کیلئے ورکرز عید کے دنوں میں بھی بھرپور جذبے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود صفائی آپریشن، ویسٹ کلیکشن اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab

28/05/2026
Photos from Commissioner Sargodha Division's post 28/05/2026

کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسرا سہیل بٹ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قید اسیران سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر اسیران میں مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔کمشنر سرگودھا نے جیل میں قائم ویلفیئر کیفے کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے جیل میں جاری اصلاحاتی اور فلاحی پروگرامز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جیلیں صرف سزا کی جگہ نہیں بلکہ اصلاح اور بحالی کے مراکز ہیں، جہاں قیدیوں کی شخصیت سازی اور بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سپرٹینڈنٹ جیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسیران کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ رہائی کے بعد انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sargodha?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Katchery Road
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00