09/07/2022
اسلحہ کے زور پر نامعلوم خاتون اور مرد نے 10 دن کا نومولود اغواء کرلیا والدین پر غشی کے دورے مقدمہ درج پولیس نے تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن کے رہائشی شعیب کو 10 دن پہلے اللہ پاک نے ایک چاند سا بیٹا عطاء کیا تھا گذشتہ روز نومولود کا والد مزدوری کے لئے گیا ہوا تھا دن 2بجے نومولود کی والدہ اور دادی گھر میں موجود تھے ایک خاتون گھر میں داخل ہوئی اور پانی پلانے کا کہا اہل خانہ نے پانی دیا خاتون نے مزید ایک گلاس اپنے ساتھ باہر کھڑے مرد کے لئے پانی طلب کیا اور گھر کا جائزہ لیا کہ گھر میں صرف 2 خواتین ہی موجود ہیں پانی لیکر باہر گئی اور مرد کو ساتھ لیکر گھر میں داخل ہوئی انہوں نے نومولود کی دادی کو پکڑ کر اسکے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے جبکہ نومولود کی والدہ جو کہ 10 روز قبل آپریشن کے باعث پوری طرح صحت مند نہ تھی کو دھکا دےکر بچہ چھین لیا مزاحمت پر نامعلوم شخص نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ اگرکسی نے شور کیا یا میرے پیچھے آئے گولی مار دوں گا خاتون اور مرد موٹرسائیکل پر سوارہوکر فرار ہو گئے بعد اہل محلہ نے پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے نومولود کی تلاش شروع کردی ہے
15/12/2021
موٹر وے پر لاہور کی جانب سے سفر کرتے ہوئے جب آپ دریائے چناب کا پل کراس کر کے سرگودھا کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو بڑا سا بورڈ دکھائی دیتا ہے جس پر مالٹوں کی تصویر بنی ہے اور لکھا ہے
" Entering the best citrus producing area "۔
یہ بورڈ صرف بورڈ نہی بلکہ ایک اعزاز ہے جو میری سرزمین کو ملا ہے
1935 میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ترشادہ پھلوں کے تجربہ گاہ نے مالٹے کی ایک نئی قسم دریافت کی جو دو مختلف اقسام کے سٹرسز king اور willow leaf کے ملاپ سے بنی تھی
اس لئے اس نئی قسم کو kinow کا نام دیا گیا
اور دنیا کے مختلف حصوں میں تجرباتی کاشت کے لئے بھیجا گیا ۔
1960 کے زمانے میں یونیورسٹی سے کنوں کے پودے پاکستان بھجے گئے
جنھیں ملک کے مختلف حصوں میں کاشت کیا گیا لیکن سرگودھا کی زمین نے نا صرف بخوشی قبول کیا بلکہ ایسی مٹھاس بخشی کہ دنیا بھر میں سرگودھا کا کنوں اپنے منفرد ذائقے اور سائز کی وجہ سے مشہور ہے۔
کیلیفورنیا اور سرگودھا کے اسی تعلق کی بنا پر سرگودھا کو کیلیفورنیا آف پاکستان کہا جاتا ہے۔
دریائے چناب اور جہلم کے درمیان پھیلی کھٹے میٹھے ذائقوں والی اس سرسبز وادی میں آج بھی پرانے اور دیہی پنجاب کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
جہاں میلوں تک پھیلے باغات کے درمیان پرانے طرز کی بنی حویلیوں میں سردیوں کی شاموں میں لوگ آگ کا الاؤ جلا کر اردگرد بیٹھتے ہیں اور گڑ کی چائے اور گنے چوپنے کے دور چلتے ہیں
جہاں ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جاتے ہیں اور سماجی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے۔
یہاں آج بھی صبح کا آغاز دیسی ککڑ کی بانگ سے ہوتا ہے
اور لوگ رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔
پنجاب کی یہ خوبصورت دھرتی آج بھی اپنی روایتوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں
جس میں آہستہ آہستہ جدیدیت ا رہی ہے
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی ہماری یہ روایات برقرار رہیں ۔
25/05/2017
Kotmomin, Punjab, Pakistan کوٹ مومن
( Location in Pakistan & Some info )
Coordinates: 32°11′18″N 73°01′43″E
Country Pakistan
Province Punjab
District Sargodha
Tehsil Kot Momin
Postal code 40450
Dialling code 04866
Kot Momin (Punjabi,Urdu: كوٹ مومِن), is a town and Tehsil headquarters in Sargodha district,Punjab, Pakistan. On June 21, 2003, chief minister of Punjab, Chaudhry Pervaiz Elahi announced it as a Tehsil. After that day it is recognized as Kot-Momin Tehsil of Sargodha district. Kot-Momin is situated among various historical cities .
( Demography )
Population is being mainly Muslim and Punjabi speaking. A few Christian population also lives there. Kot Momin is almost 40 km away from Sargodha . This place is most famous for citrus fruit Malta (a type of orange) and therefore is known as"The City Of Citrus".It is linked with Lahore and Islamabad by M2 motorway.
21/12/2015
DSP office & Animals hospital