NFBE Schools & Literacy Mobilizers of Punjab Pakistan

NFBE Schools & Literacy Mobilizers of Punjab Pakistan

Share

Dear Sir Faisalabad || YouTube Channel is Providing You the Best Green Screen Free Copyright Videos.

05/06/2026

ہار بہادروں کی ہوتی ہے،
کیونکہ بزدل کبھی میدان میں اترتے ہی نہیں۔
جو گرتا ہے، وہی اٹھنا جانتا ہے،
جو لڑتا ہے، وہی جینا جانتا ہے۔
بزدل محفوظ رہتا ہے،
مگر اس کی روح کبھی زندہ نہیں ہوتی۔
شکست تو صرف اسے ملتی ہے
جس نے کچھ پانے کی جرأت کی،
جس نے خواب دیکھا،
اور پھر اس خواب کے لیے قدم اٹھایا۔
ہار کوئی انجام نہیں،
یہ تو وہ سبق ہے
جو صرف بہادروں کو پڑھایا جاتا ہے۔
تاریخ یاد نہیں رکھتی ان لوگوں کو
جو کنارے پر کھڑے تماشہ دیکھتے رہے،
تاریخ یاد رکھتی ہے انہیں
جو ٹوٹ کر بھی ڈٹے رہے۔

03/06/2026

ڈی ای او لیٹریسی رحیم یار خان جناب محمد علی خان صاحب کی جانب سے اپنے سٹاف ممبر لیٹریسی موبلاٸزر جام اسحاق احمد کو شاندار کارکردگی، محنت اور فرض شناسی کے اعتراف میں اعزازی ڈائری کے انعام سے نوازا۔ یہ اعزاز اس بات کا مظہر ہے کہ خلوصِ نیت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے گئے فرائض ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اس حوصلہ افزائی سے نہ صرف متعلقہ ملازم کے جذبے کو تقویت ملتی ہے بلکہ دیگر ساتھیوں کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔ڈی ای او لیٹریسی رحیم یار خان نے اس موقع پر کہا کہ میرا تمام سٹاف اسی جذبے کے تحت اپنے فراٸض منصبی ادا کرتے رہیں گے جام اسحاق احمد لیٹریسی موبلاٸزر نے ڈی ای او محمد علی خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کی دی گٸی محکمانہ ہدایت کی روشنی اور لیٹریسی کوارڈینیٹر رانا محمد سلیم فاروقی کی حوصلہ افزاٸی میرے حوصلے کو مزید تقویت دیتی رہے گی جس سے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کرتا رہوں گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض مزید محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

03/06/2026

لوگوں کی دی ہوئی مصنوعی عزت اور تعریف پر بھروسا نہ کریں

*ایک رات مولانا جلال الدین رومی نے اپنے استاد حضرت شمس تبریزی کواپنے گھر دعوت دی مرشد شمس تشریف لے آئے۔ کھانے کے سب برتن تیار ہو گئے تو شمش نے رومی سے فرمایا : کیا تم مجھے پینے کے لیے شراب لا سکتے ہو ؟ رومی یہ سن کر حیران رہ گئے کیا استاد بھی شراب پیتے ہیں؟*‼️

*شمش نے کہا: "ہاں، بالکل ۔ "
رومی نے عرض کیا: مجھے معاف کیجیے، مجھے اس کا علم نہیں " تھا۔*

*شمس نے فرمایا: اب جان گئے ہو، لہٰذا شراب لا دو۔ رومی بولے: اس وقت رات گئے کہاں سے لاؤں ؟ "

شمس نے کہا: اپنے کسی خادم کو بھیج دو۔ رومی نے کہا: میرے نوکروں کے سامنے میری عزت ختم ہو جائے گی۔*

*"شمس نے کہا:
پھر خود ہی جا کر لے آؤ۔*

*رومی پریشان ہوئے: "پورا شہر مجھے جانتا ہے، میں کیسے جا کر شراب خریدوں؟*

*شمش نے فرمایا: 👇
اگر تم واقعی میرے شاگرد ہو تو وہی کرو جو میں کہتا " ہوں۔ ورنہ آج نہ میں کھاؤں گا، نہ بات کروں گا، نہ سو سکوں گا۔*

*استاد کی محبت اور اطاعت میں رومی نے چادر اوڑھی بوتل چھپائی اور عیسائیوں کے محلے کی طرف چل دیے۔*

*جب تک وہ راستے میں تھے، کسی کو شک نہ ہوا۔ لیکن جیسے ہی وہ عیسائی محلے میں داخل ہوئے، لوگ حیران ہوئے اور ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگے، سب نے دیکھا کہ رومی شراب خانے میں گئے اور بوتل خرید کر چادر کے نیچے چھپا لی۔ پھر وہ نکلے تو لوگ اور بھی زیادہ ہو گئے اور ان کے پیچھے پیچھے مسجد تک پہنچ گئے۔*

*مسجد کے دروازے پر ایک شخص نے شور مچا دیا: "اے لوگو! تمہارا امام شیخ جلال الدین رومی، ابھی عیسائی محلے سے شراب خرید کر آ رہا ہے" یہ کہہ کر اس نے رومی کی چادر ہٹا دی اور بوتل سب کے سامنے آ گئی۔*‼️

*ہجوم نے غصے میں آکر رومی کے منہ پر تھوکا، انہیں مارا یہاں تک کہ ان کی پگڑی بھی گر گئی۔*

*رومی خاموش رہے، انہوں نے اپنی صفائی پیش نہیں کی۔*

*لوگ اور بھی یقین کر بیٹھے کہ وہ دھوکہ کھا گئے ہیں۔ انہوں نے رومی کو بری طرح مارا اور کچھ نے تو قتل کرنے کا بھی ارادہ کیا۔*⚔⚔

*اسی وقت شمس تبریزی کی آواز بلند ہوئی اے بے شرم لوگو! تم نے ایک عالم اور فقیہ پر شراب " نوشی کا الزام لگا دیا۔ جان لو کہ اس بوتل میں شراب " إنہیں بلکہ سرکہ ہے-*

*ایک شخص بولا: میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہ شراب خانے سے بوتل لائے ہیں۔شمس نے بوتل کھولی اور کچھ قطرے لوگوں کے ہاتھ پر ڈالے تاکہ وہ سونگھ سکیں ۔ سب حیران رہ گئے کہ واقعی یہ تو سرکہ ہے-*

*اصل بات یہ تھی کہ شمس پہلے ہی شراب خانے گئے تھے اور دکاندار کو کہہ دیا تھا کہ اگر رومی بوتل لینے آئیں تو انہیں شراب کے بجائے سرکہ دیا جائے۔*

*اب لوگ اپنے سر پیٹنے لگے اور شرمندگی کے مارے رومی کے قدموں میں گر گئے۔ سب نے معافی مانگی اور ان کے ہاتھ چومے پھر آہستہ آہستہ منتشر ہو گئے۔*

*رومی نے شمس سے عرض کیا:
آج آپ نے مجھے کتنی بڑی آزمائش میں ڈال دیا، یہاں تک " کہ میری عزت اور وقار میرے مریدوں کے سامنے خاک میں مل گئی۔ اس سب کا کیا مطلب تھا ؟*

*شمس نے فرمایا:* 👇

*تاکہ تم سمجھ لو کہ لوگوں کی عزت اور شہرت محض " ایک فریب ہے۔ کیا تمہیں لگتا ہے کہ ان لوگوں کا احترام ہمیشہ قائم رہتا ہے ؟

تم نے خود دیکھا، محض ایک بوتل کے شک پر وہ تمہارے دشمن بن گئے، تم پر تھوکا مارا اور قریب تھا کہ جان لے لیتے۔

*یہی وہ عزت ہے جس پر تم نازاں تھے، جو ایک پل میں ختم ہو گئی۔*

*آج کے بعد لوگوں کی عزت پر بھروسہ نہ کرنا۔*

*اصل عزت صرف اللہ کے پاس ہے جو وقت کے ساتھ نہ بدلتی اور نہ مٹتی ہے۔**💯

*وہی بہتر جانتا ہے کہ کون واقعی باعزت ہے اور کون جھوٹی عزت کا طلبگار ۔*

*لہٰذا آئندہ اپنی نظر صرف اللہ پر رکھو۔*

*🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّم🌹*

03/06/2026

`*اہم خبر برائے STIs*`
STIs جاری کردہ مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس کا انعقاد مقررہ شرائط کے تحت کیا جا سکتا ہے، تاہم School Teaching Interns (STIs) کی تعیناتی موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک ہی مؤثر تھی۔

👈مراسلے میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض سکولوں میں STIs کو ان کے معاہدے کی مدت ختم ہونے کے باوجود سمر کیمپس میں شرکت اور حاضری لگانے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔
👈 اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ STIs کو سمر ویکیشن کے دوران کسی بھی قسم کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
👈مزید برآں، چونکہ تعطیلات کے دوران STIs کے لیے کسی معاوضے کی منظوری موجود نہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب سے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع یا تجدید کے حوالے سے کوئی نئی ہدایت جاری کی گئی ہے، اس لیے کسی بھی STI سے سمر کیمپ میں کام لینا قواعد کے مطابق نہیں ہوگا۔
👈مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ STIs سمر ویکیشن کے دوران کسی سکول کے حاضری رجسٹر میں حاضری درج نہیں کروا سکتے جب تک حکومت پنجاب کی جانب سے نئی ہدایات اور نیا معاہدہ جاری نہ کیا جائے۔
👈یہ فیصلہ STIs کے حقوق کے تحفظ، قانونی تقاضوں کی پاسداری اور تعلیمی اداروں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ امید ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں گے اور STIs کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

`یہ مراسلہ ڈویژنل ڈائریکٹر (ای ای) ساہیوال کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو اس پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔`

Photos from NFBE Schools & Literacy Mobilizers of Punjab Pakistan's post 02/06/2026

Today, Me At Allama Iqbal Open University (AIOU) Regional Campus Millat Town Faisalabad.

Photos from NFBE Schools & Literacy Mobilizers of Punjab Pakistan's post 02/06/2026

Today, Alhamdulillah Receiving My Tutorship Letter As a Tutor From Dr. Bashir Ahmad Samim (Regional Director) Allama Iqbal Open University (AIOU) Regional Campus Millat Town Faisalabad.

31/05/2026

یہ دنیا بہت خوبصورت اور پر امن ہو سکتی ہے اگر ہر انسان دوسرے انسان کو زندگی گذارنے کا وہی حق دے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے۔
شوق سے جیئیں اور خوب سارا جیئیں 🌷

29/05/2026

Asjad Jutt (City Traffic Police) Faisalabad

29/05/2026

عید کے فوراً بعد فیصل آباد ریجن میں 'چارپائی و منجا سسٹم' کے خاتمے کا فیصلہ: آر پی او سہیل اختر سکھیرا

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ عید کے ایام ختم ہوتے ہی فیصل آباد سمیت ریجن کے دیگر اضلاع میں گلی محلوں سے بڑے چارپائی اور منجا سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا تاکہ راہ گزرنے والی خواتین کو ہراسمنٹ سے بچایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق، صبح، شام اور رات گئے تک ان چارپائیوں پر بیٹھ کر مشکوک سرگرمیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیصل آباد ریجن میں پولیس کے علاوہ کوئی دوسرا طاقتور نہیں ہے۔

آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بتایا کہ ریجن بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں، جس کے لیے حتمی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اب منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حساس اداروں کی معاونت سے مشترکہ آپریشنز کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی ہدایات پر سی پی او تنویر حسین تینو، ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک اور دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز کی قیادت میں جاری کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ریجن میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے، موٹر سائیکل چوری اور گاڑی چوری جیسے جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مؤثر نگرانی اور بہتر پولیسنگ حکمت عملی کے باعث امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور کئی اہم مقدمات کو ٹریس کیا گیا ہے۔

آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے امن و امان کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ضلعی پولیس افسران کی مشترکہ حکمت عملی اور فیلڈ مانیٹرنگ نے جرائم میں کمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دوسری طرف، ماہرین کے مطابق ان اعداد و شمار کا طویل المدتی جائزہ بھی ضروری ہے تاکہ بہتری کے اثرات کو مستقل بنیادوں پر جانچا جا سکے۔

RPO Faisalabad

Want your business to be the top-listed Government Service in Shah Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Shah Faisalabad