16/10/2025
پالیسی بیان !!
وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال لاہور
چلڈرن ہسپتال میں آج سے کچھ عرصہ قبل لگنے والی آگ جس سے لگ بھگ 48 کروڑ کی ادویات اور سامان جل کر راکھ ہو گیا اور آج تک ان ادویات کی کمی غریب مریض بھگت رہے ہیں ۔ہم وزیراعلی پنجاب کی طرف سے اس انکوائری کو مکمل ہونے پر خوش آئند قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف ڈاکٹر رضا حسن بلکہ اس وقت ادارے کے سربراہان کو سب کو اس کروڑوں کی سرکاری املاک کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے برطرف کیا جانا چاہیے۔ ایک ڈاکٹر رضا حسن کو اکیلے ٹارگٹ کیا جانا انصاف کے اصولوں کے متقاضی نہیں۔ ہم وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری صاحب سے گزارش کرتے ہیں اعلیٰ عہدوں پر موجود لوگوں کو انصاف کے تقاضے پورے فراہم کرتے ہوئے برطرف کیا جانا چاہیے جو کہ ان تمام انکوائری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ میڈم صاحبہ آپ کی اچھی گورننس کا نتیجہ ہے کہ اس انکوائری کو مکمل کیا گیا ہے ورنہ بہت سی انکوائریوں کی طرح یہ بھی انکوائری داخل دفتر پڑی تھی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے غریب مریضوں کے لیے انصاف فراہم کریں گی۔ اور لاکھوں لوگوں کی امید بنتے ہوئے اس کروڑوں کی ادویات نقصان کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی
منجانب!!
وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال لاہور
(حق سچ اور شفافیت کی اواز)
24/09/2025
With utmost pleasure it is announced that Dr Musharaf Arif PGR Pulmonology is announced as “Vice President”YDA DHQ Allied II Hospital Faisalabad
Dr Waseem Haider
President YDA DHQ Allied II Faisalabad
Dr Muhammad Shehroz
Chairman YDA DHQ FSD
Dr Rana Zeeshan
General Secretary YDA DHQ FSD
Dr Umair Rana
Spokes Person
YDA Faisalabad
06/09/2025
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر نے ایم ایس سول اسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ظفر اقبال کے ہمراہ، بارہ ربیع الاول کے مبارک دن (عید میلاد النبی ﷺ) کے موقع پر سیلاب متاثرین کے لئے قائم طبی اور امدادی کیمپوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران اختر اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر علی رضا بھی موجود تھے۔
یہ بابرکت دن ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سول اسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں گزارا، جہاں متاثرین کو طبی سہولیات اور امداد فراہم کی گئی۔
مزید برآں محکمۂ صحت جھنگ کی انتظامیہ، جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مریم گل شامل تھے، نے سول اسپتال فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سول اسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ سیلاب متاثرین کو طبی اور امدادی سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
28/06/2025
““ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر رحمان گلزار (ہیڈ آف سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، سول ہسپتال فیصل آباد) کو نواز شریف میڈیکل کالج، گجرات کے پرنسپل کے طور پر ان کی باوقار تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ہم ان کے لیے اس معزز قیادت کے منصب پر مسلسل کامیابی اور ترقی کی دعا کرتے ہیں۔
“ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، سول ہسپتال فیصل آباد کے صدر، ڈاکٹر وسیم حیدر، پروفیسر ڈاکٹر رحمان گلزار (ہیڈ آف سرجیکل ڈیپارٹمنٹ، سول ہسپتال فیصل آباد) کو نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کے پرنسپل بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم ان کی کامیابیوں کے تسلسل اور نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ڈاکٹر وسیم حیدر
صدر وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر محمد شہروز
چیئرمین وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر رانا ذیشان
جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر رانا عمیر
ترجمان وائی ڈی اے فیصل آباد
06/05/2025
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA)
ڈی ایچ کیو الائیڈ 2، فیصل آباد
اہم اطلاع برائے تمام ینگ ڈاکٹرز
ہمارے پیارے وطن پر دشمن قوتوں کے حملے کے باعث ایک ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے نازک وقت میں، ہم بحیثیت قوم ایک ہو کر اپنی سرزمین اور پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یونگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ڈی ایچ کیو فیصل آباد، آپ سے اپیل کرتی ہے کہ آپ اپنی معمول کی ڈیوٹی سے ہٹ کر رضاکارانہ طبی خدمات فراہم کریں، تاکہ قومی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔
YDA DHQ جلد ہی رضاکاروں کے لیے باقاعدہ اعلان اور طریقہ کار جاری کرے گی۔
ان شاء اللہ، ہم سب مل کر ایک مضبوط اور متحد قوم کے طور پر ابھریں گے۔
ڈاکٹر وسیم حیدر
صدر،وائی ڈی اے الائیڈ 2، فیصل آباد
12/04/2025
With utmost pleasure it is announced that Dr Usama Javed PGR Surgical Unit 4 is announced as Hostel Secretary YDA DHQ Allied II Hospital Faisalabad
Dr Waseem Haider
President YDA DHQ Allied II Faisalabad
Dr Muhammad Shehroz
Chairman YDA DHQ FSD
Dr Rana Zeeshan
General Secretary YDA DHQ FSD
Umair Rana
Spokes Person
YDA Faisalabad
10/04/2025
Its a moment of utmost pleasure to announce Dr. Rana Zeeshan MO Nephrology as " General Secretary " YDA DHQ Fsd
Dr. Rana Zeeshan is a time-tested and dedicated YDian..
His loyalty & love for this organization is beyond any doubts.
He has been serving this organization with devotion & loyalty and has been the torch bearer of all YDA movements.
We believe he is fully able to fulfill his responsibilities as General Secretary YDA DHQ Faisalabad with full honesty and integrity.
We trust his abilities & expect him to continue his struggle for community with same avidity & zeal.
Dr. Waseem Haider
President YDA DHQ FSD
Dr. Muhammad Shehroz
Chairman YDA DHQ FSD
Dr Umair Rana
Spokes Person
YDA Faisalabad
09/04/2025
YDA DHQ Hospital Faisalabad bids farewell to General Secretary Dr Awais Tahir and Senior Vice Chairman Dr Munzir Dastagir On completion of FCPS training at DHQ Hospital Faisalabad.
As you both move on to the next chapter of your journeys, we want to take a moment to express our gratitude for all the hard work, dedication, and positivity you’ve brought to the team.
It’s been a pleasure working alongside you.
Wishing you both the best of luck in everything ahead. You’ll always have a place here.
Once a YDAian always a YDAian.
Regards
Central Cabinet YDA DHQ Hospital Faisalabad
26/03/2025
مورخہ 25 مارچ 2025 کو جھنگ میں اڈہ کھیوہ کے مقام پر ڈاکٹر بابر کے کلینک پر سپیشل برانچ کے عمران نامی شخص اور جھنگ پولیس کے سعید نول نے تقریبا 20 نامعلوم افراد کے ہمراہ قاتلانہ حملہ کیا
۔ ڈاکٹر بابر کو ڈی ایچ کیو جھنگ میں زخمی حالت میں لایا گیا جس میں انکی حالت تشویشناک تھی۔بہانہ بنایا گیا کہ ہسپتال میں غلط آپریشن کیا گیا تو سپیشل برانچ کو شکایت ملی۔ یہ سپیشل برانچ کے داٸرہ اختیار میں ہی نہیں کہ وہ رجسٹرڈ ڈاکٹر کے کلینک پر جا کے بدمعاشی کرے بلکہ ہیلتھ کیٸر کمیشن اور محکمہ ہیلتھ اس پر قانون کے مطابق کارواٸی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ 15 پر کال کرنے پر پولیس نہ صرف دیر سے پہنچی بلکہ ملزم سپیشل برانچ سے ہونے کی وجہ سے تا حال ایف آٸی آر تک درج نہیں کی گٸ۔ محافظ بجاۓ حفاظت کے مسیحاٶں پر حملہ کرنے اور عوام کی خدمت کرنے میں رکاوٹ بننے کے ساتھ بھتہ دینے پر مجبور کرنے لگے ہیں۔ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ایف آٸی آر بھی ڈاکٹر بابر پر ہی کر دی گٸ ہے کیونکہ جنگل کا قانون اور اداروں کی آڑ میں کچھ لوگ قانون کا استعمال ذاتی مفادات کے لیے کررہے ہیں۔
واۓ ڈی اے فیصل آباد مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹر بابر کے ساتھ کھڑی ہے اور آٸی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان پر فی الفور آیف آٸی آر درج کرے اور انہیں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے کرے۔ پولیس اور سپیشل برانچ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں سے لا تعلقی کر کے انکی پشت پناہی کرنے سے گریز کریں ورنہ ہم احتجاجاً ڈویژن بھر میں اپنی سروسز بند کر دیں گے۔
متحد رہیں مضبوط رہیں۔
ڈاکٹر وسیم حیدر
صدر وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر اویس طاہر
جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر محمد شہروز
چیئرمین وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر رانا عمیر
ترجمان وائی ڈی اے فیصل آباد
18/03/2025
وعدوں سےتکمیل تک کا سفر، ایک اور وعدے کی تکمیل
وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد نے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر کی قیادت میں جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچا
وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظفرعلی چودھری ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر محمّدظفراقبال نے صدر وائی ڈی اے فیصل آباد ڈاکٹر وسیم حیدر کی دعوت پر ڈاکٹرز کیفے کا افتتاح کیا
افتتاحی تقریب میں ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹررحمان گلزار ،ہیڈ آف پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹراستخارعلی سجاد نے شرکت کی
پیٹرن انچیف وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر نعمان چوہدری اور سینئر وائی ڈی اے لیڈر ڈاکٹر نوید عبّاس نے خصوصی شرکت کی
تقریب میں مہمانان گرامی کے لیے پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
ڈاکٹرز کیفے سول ہسپتال فیصل آباد کے تمام ڈاکٹرز کا درینہ مطالبہ تھا جس کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد کی کابینہ نے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر کی قیادت میں بھرپور کوشش کی اور آج ڈاکٹر کیفے ڈاکٹرز کے لیے فعال کر دیا گیا ہے
وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹرز کیفے کی تعمیر سے تکمیل تک کے سفر میں بھرپور تعاون پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر محمّدظفراقبال کے بے حد مشکور ہیں
ڈاکٹر وسیم حیدر
صدر وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر اویس طاہر
جنرل سیکرٹری وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر محمد شہروز
چیئرمین وائے ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد
ڈاکٹر رانا عمیر
ترجمان وائی ڈی اے فیصل آباد
18/02/2025
ڈاکٹر کمیونٹی خصوصاً ینگ ڈاکٹرز میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول ہسپتال فیصل آباد کی جانب سے صدر ڈاکٹر وسیم حیدر کی قیادت میں دوسرے سالانہ انڈور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بیڈمنٹن ، شطرنج اور لڈو کے مقابلے مختلف ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ۔ ٹورنامنٹ میں شہر فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں سے بیس(20) سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد ظفر ، سرپرستِ اعلیٰ وائے ڈی اے سول ہسپتال ڈاکٹر نعمان چوہدری ، سابق صدر وائی ڈی اے الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر اورنگزیب گجر، سابق سینیئر نائب صدر پنجاب ڈاکٹر عمیر شیخ، صدر الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر چوہدری نعمان و معززکابینہ اراکین، چیئرمین وائے ڈی اے نصرت فتح علی خان ہسپتال ڈاکٹر فرحان صدیقی اور ان کے معزز کابینہ اراکین تھے ۔
ٹورنامنٹ میں ونر اور رنرزاپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز دیے گئے ۔
صدر وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد نے اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز ڈاکٹر نعمان افضل اور ڈاکٹر معیظ نواز کی کاوشوں کو سراہا
اس ٹورنامنٹ کا مقصد ڈاکٹرز کمیونٹی میں بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل کے پیش نظر ان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ یہ لوگ اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت اپنی صحت کی بہتری میں بھی استعمال کریں ۔
وائی ڈی اے سول ہسپتال فیصل آباد