Jamiat Ulama-e-Islam Shahdadkot

Jamiat Ulama-e-Islam Shahdadkot Official Page of JUI Tehsil Shahdadkot"

​Hamare Page par Aap ko Milega:

​📢 Markazi aur ilaqai qaideen ke khutbaat aur bayanaat.

​📋 JUI Shahdadkot ki tanzimi karkardagi aur ijlasat ki updates.

​🕋 Islami taleemat ke hawale se makhsoos mawad.

06/10/2026
قابل احترام اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک حافظ عبدالرزاق مگسی صاحب جمعیت علماء اسلام  کے ایک انتہائی متحرک، نڈر اور بے باک...
29/09/2026

قابل احترام اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک حافظ عبدالرزاق مگسی صاحب
جمعیت علماء اسلام کے ایک انتہائی متحرک، نڈر اور بے باک رہنما ہیں۔ ان کی شخصیت علم، سیاست اور عوامی خدمت کا ایک ایسا سنگم ہے جس نے انہیں ضلع گیر سطح پر ایک الگ پہچان عطا کی ہے۔
حافظ عبدالرزاق مگسی صاحب
کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنے نظریات اور اصولوں کی پاسداری کو اقتدار، ذاتی لالچ اور مفادات پر ترجیح دی ہے۔ وہ صرف ایک سیاسی رہنما ہی نہیں بلکہ ایک منجھے ہوئے لیڈر بھی ہیں۔
حافظ صاحب کی سب سے بڑی خوبی ان کا دو ٹوک اور بے باک اندازِ گفتگو ہے۔ چاہے تنظیمی اجلاسز ہوں، آل پارٹیز کانفرنس ہوں یا کوئی ٹاک شوز۔۔۔۔۔ ہر جگہ وہ عوامی مسائل اور جماعت کے مؤقف کو انتہائی دلیری کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ ان کے لہجے کی گرج اور دلائل کی طاقت مخالفین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور امن کی بحالی سمیت مذھبی ہم آہنگی کے لیے ایک قابل تقلید کردار ادا کیا ہے۔
حافظ عبد الرزاق مگسی صاحب
ایک جید عالمِ دین، مفتی اور حافظِ قرآن ہونے کے بدولت ان کی سیاست میں اخلاقی اقدار کی جھلک نظر آتی ہے۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اسلامی شعائر کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی ہے۔
حافظ صاحب کی سیاسی زندگی پر اگر نظر ڈالی جائے تو حافظ عبدالرزاق مگسی صاحب نے جمعیت طلباء اسلام کے یونٹ سے لیکر صوبائی صدر اور مرکزی رہنماء کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں، ان کا دورِ تعلیم ہو یا دور فراغت ان کی تقاریر، ہر جگہ انہوں نے اپنی ذہانت اور سیاسی بصیرت کا لوہا منوایا ہے۔ حافظ صاحب نے ہر موڑ پر جمعیت علماء اسلام کا مؤقف انتہائی موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کا فریضہ بخوبی نبھا رہے ہیں۔
آج کے پرفتن سیاسی دور میں، جہاں مصلحت پسندی غالب ہے وہاں حافظ عبدالرزاق مگسی صاحب جیسی شخصیات غنیمت ہیں۔ ان کی حق گوئی، پارٹی سے وفاداری اور اپنے نظریے پر استقامت انہیں ایک قد آور سیاسی شخصیت بناتی ہے۔ وہ " قائد شھدادکوٹ" کے لقب کے صحیح معنوں میں حقدار ہیں کیونکہ ان کی نظر ہمیشہ بلند اور اڑان ہمیشہ باوقار رہی ہے۔

28/09/2026

جمعیت علماءِ اسلام تحصیل شہدادکوٹ کی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس سول اسپتال مسجد شہدادکوٹ میں
تحصیل امیر حضرت مولانا عبد الحمید مغیری صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کی کارروائی
جمعیت علماءِ اسلام تحصیل شہدادکوٹ کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا محمد اسحاق صاحب نے چلائی۔
اجلاس میں جمعیت علماءِ اسلام ضلع قمبر شہدادکوٹ کے نائب امیر حضرت مولانا محمد جان عابد صاحب،
سینیئر نائب امیر حضرت مولانا مبین احمد مستوئی صاحب
اور نائب امیر حضرت مولانا محمد صدیق بروہی صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
جبکہ حضرت مولانا گل محمد کھیازئی صاحب، حضرت مولانا شفیع محمد جتک صاحب، حضرت مولانا غلام مصطفیٰ جتک صاحب، حضرت مولانا منیر احمد نعمانی صاحب، حضرت مولانا عبدالرزاق مگسی صاحب، مفتی ضیاء الرحمن صاحب، مولانا عزیر الرحمن چنہ صاحب، حافظ شعیب احمد سندھڑ صاحب، قاری صدرالدین بلوچ صاحب،
قاری دیدار احمد بروہی صاحب محترم جناب ظفر احمد ابڑو صاحب سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، شہر کے امن و امان، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی سمیت آئندہ کے تنظیمی پروگراموں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

شہر کے امن و امان کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام طبقات سے برداشت، باہمی احترام اور ذمہ داری کے ساتھ پرامن ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔ مختلف برادریوں اور معزز شخصیات سے امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیت علماءِ اسلام تحصیل شہدادکوٹ


Address

Shahdadkot Sindh
Shahdadkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama-e-Islam Shahdadkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services