01/11/2026
سکھوچک کے قبضہ مافیا کے سرغنہ کی سرکوبی کے بعد اب علاقے میں حالات بدلنے لگے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ شکرگڑھ عمر گورائیہ کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں قبضہ مافیا راہِ راست پر آنے لگا ہے۔ سکھوچک مین بازار میں دکانوں کی جگہ پر کیا گیا ناجائز قبضہ بھی خود ہی ختم کر دیا گیا۔
یہ اس بات کی مثال ہے کہ جب قانون پر عمل درآمد ہو تو ناجائز قبضے کرنے والے بھی اپنا رویہ بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ایس ایچ او عمر گورائیہ صاحب کا شکریہ، جن کی کوششوں سے سکھوچک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کی امید مضبوط ہوئی۔