05/10/2026
عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین
استاد قوموں کے مستقبل کا معمار ہوتا ہے، جبکہ کسی بھی استاد کی اصل کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب اس کا شاگرد اس سے آگے بڑھ کر معاشرے اور ملک کی خدمت کرے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا راستہ مضبوط تعلیمی نظام اور اساتذہ کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ باشعور، تعلیم یافتہ اور پُرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے معیاری تعلیم اور باصلاحیت اساتذہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دورِ حکومت میں تعلیم کو ترجیح دی اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ پرائمری اساتذہ کے سکیل BPS-7 سے BPS-12 تک بڑھائے گئے، سروس اسٹرکچر اور ترقی کے مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ میرٹ پر بھرتیوں اور اساتذہ کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اس عزم کی تجدید ضروری ہے کہ استاد کا احترام، تعلیمی اداروں کا تحفظ اور ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ قوموں کی تقدیر اسلحے سے نہیں بلکہ علم، قلم اور تعلیم سے بدلتی ہے، اس لیے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانا اور اساتذہ کو باعزت مقام دینا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
| |