10/07/2026
پریس ریلیز
ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نفاذ کے خلاف شانگلہ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے صدر اور شانگلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیمان شاہ ایڈووکیٹ کی زیرِ صدارت آج 9 جولائی 2026ء (بروز جمعرات) ڈسٹرکٹ بار روم، الپوری (شانگلہ) میں ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نفاذ کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وکلاء، تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز لائرز فورم ضلع شانگلہ کے صدر میاں عتیق احمد ایڈووکیٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں ملاکنڈ ڈویژن کی آئینی و خصوصی حیثیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا گیا تو وکلاء اور عوام ہر جمہوری اور آئینی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔