08/10/2026
08 اکتوبر 2026
اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد عبداللہ شاہ نے آج یونین کونسل کوڑمنگ تحصیل بشام کا خصوصی دورہ کیا۔
کوڑمنگ پہنچنے پر عمائدین علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام کا انتہائی پُرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ بچوں اور بڑوں نے مختلف انداز میں اپنی محبت، عقیدت اور خوشی کا اظہار کیا۔
👈 دورے کے دوران گرلز کمیونٹی سکول شنئی کوڑمنگ کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے بچوں سے گھل مل کر محبت و شفقت سے گفتگو کی، ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں محنت، تعلیم اور روشن مستقبل کے حوالے سے حوصلہ افزا اور سبق آموز باتیں کیں۔
سکول میں موجودہ جگہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے فوری طور پر عارضی متبادل انتظام کے طور پر ٹینٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
👈 حالیہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے جاری ملبہ ہٹانے اور بحالی کے کام کا بھی موقع پر معائنہ کیا۔ متعلقہ سی اینڈ ڈبلیو انجینئر کو ہدایت کی گئی کہ سڑک سے ملبہ مکمل طور پر ہٹانے اور راستہ ہر قسم کی رکاوٹ سے کلیئر ہونے تک بحالی کا کام بلا تعطل جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
👈 اس موقع پر عمائدینِ علاقہ اور مقامی افراد نے کھلی کچہری کے انداز میں اپنے مسائل اور عوامی مشکلات سے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل غور سے سنے اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ٹیلی نار سگنلز سے متعلق شکایت پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ٹیلی نار انتظامیہ کو فوری طور پر ٹیکنیکل ٹیم کوڑمنگ روانہ کرنے، سگنل کے مسئلے کا موقع پر جائزہ لینے اور اسے حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
👈 ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر کوڑمنگ کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد از جلد ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ شانگلہ تحصیل انتظامیہ بشام
عوامی خدمت، فوری رسپانس اور مسائل کے عملی حل کے لیے کوشاں۔