Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla

Call Directions Website Contact the organization

Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla Assistant Commissioner Headquarters Shangla/ Forest Magistrate/ Municipal Magistrate/Assistant Collector Grade-I "Mr. Abdul Qayoom"

05/10/2026
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج گورنمنٹ پرائم...
05/10/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول پاگوڑی، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لیلونی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول لیلونی میں عالمی یومِ اساتذہ کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا۔

تقریب میں سکول کے اساتذہ، طلباء اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اساتذہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات، طلباء کی کردار سازی اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی محنت، لگن، فرض شناسی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک استاد قوم کے مستقبل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو ان کی انتھک محنت، مثالی حاضری، فرض شناسی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور شلیڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اساتذہ کو یقین دلایا گیا کہ ان کی خدمات اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن جاریڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر آسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل ...
01/10/2026

غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر آسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، صفائی کے انتظامات اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

غیر معیاری اور ناقص اشیاء برآمد ہونے پر انہیں موقع پر تلف کیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ شانگلہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیل الپوری کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔دورانِ چیکن...
30/09/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیل الپوری کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دورانِ چیکنگ پیٹرولیم مصنوعات کی مقررہ قیمتوں، گیج اور پیمائش کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی فیول پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور صارفین کو فراہم کی جانے والی مقدار کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس موقع پر پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ نرخوں اور حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام کو مقررہ قیمت اور مکمل مقدار میں پیٹرولیم مصنوعات فراہم کی جائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری ...
25/09/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف پٹوارخانوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پٹوارخانوں میں سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریکارڈ کی دستیابی و حفاظت، سرکاری امور کی انجام دہی اور عوامی درخواستوں پر کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں غیر ضروری تاخیر کے بغیر ریونیو خدمات فراہم کی جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ پٹوارخانوں میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کی مناسب دیکھ بھال اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو سرکاری دفاتر میں بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج عوامی شکایت پ...
17/09/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج عوامی شکایت پر بیلے بابا بازار کا دورہ کیا۔

دورانِ معائنہ ایک دکاندار کو موبل آئل اور بریک آئل مارکیٹ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔ موقع پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان کو سیل کر دیا گیا، جبکہ دکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیل الپوری میں ٹیلی نار کے خراب نیٹ ورک اور عوام کو درپ...
10/09/2026

ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے تحصیل الپوری میں ٹیلی نار کے خراب نیٹ ورک اور عوام کو درپیش مواصلاتی مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں ٹیلی نار کمپنی کے نمائندگان سمیت تحصیل الپوری میں قائم تمام ٹیلی نار ٹاورز کے چوکیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل کے مختلف علاقوں میں نیٹ ورک کی کمزوری، کال ڈراپ، انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور دیگر متعلقہ مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے ٹیلی نار حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش نیٹ ورک مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، خصوصاً دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک کی کوریج کو بہتر بنایا جائے۔

ٹیلی نار کمپنی کے نمائندگان نے یقین دہانی کرائی کہ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور متعلقہ مسائل کے حل پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد تحصیل الپوری میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے م...
08/09/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکولوں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور سکول کے مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اساتذہ اپنی حاضری یقینی بناتے ہوئے طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں اور سکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی بروقت حاضری اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے م...
08/09/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج تحصیل الپوری کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کے سرکاری نرخ، پیمائش اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیٹرول پمپس کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری مقررہ نرخوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت یقینی بنائیں اور عوام سے مقررہ قیمت سے زائد وصولی سے گریز کریں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ گیج میں کمی اور اوورچارجنگ، کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Shangla

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج ملک خیل کوٹکے...
08/09/2026

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری نے آج ملک خیل کوٹکے بازار کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد، معیار و صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں، سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس موقع پر زائد قیمت وصول کرنے، غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔

عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Deputy Commissioner Shangla

Address

Alpurai
Shangla

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

0996-850007

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/SDM Alpurai Shangla:

Shortcuts

Share