24/03/2022
APCA Sheikhupura
ALL PAKISTAN CLERKS ASSOCIATION SHEIKHUPURA
A Registered Organization through which the actual probl
24/03/2022
10/03/2022
چلو چلو اسلام آباد چلو
اپنے جائز مطالبات کے حصول کےلئے ایپکا ضلع شیخوپورہ کے تمام ملازمین کا احتجاج
20/02/2022
"جینا ہو گا مرنا ہو گا دھرنا ہو گا دھرنا ہوگا"
16 مارچ 2022 پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ایپکا پاکستان اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔۔۔۔۔
چلو چلو اسلام آباد چلو
19/02/2022
ایپکا ایکشن کمیٹی ضلع شیخوپورہ
19/02/2022
اعلی سطحی ایپکا قیادت پاکستان
15/02/2022
ایپکا پاکستان نے تنخواہوں اور پنشن میں ریگولر 100% اضافہ کا مطالبہ نظر انداز کرکے وفاقی حکومت کا اعلان کردہ 15% عارضی الاؤنس مسترد کردیا. ————————————وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ملازمین کی کمر میں چھرا گھونپ دیا ، ریگولر تنخواہ وپنشن میں اضافہ کی بجاۓ 15% عارضی الاؤنس کو مسترد کرتے ہیں .
وعدے کے مطابق تمام امتیازی عارضی الاؤنسز ختم کرکے ریگولر تنخواہ وپنشن میں 100% اضافہ کیا جاۓ، 5 ایڈہاک الاؤنس ضم کرکے سکیل ریوائز، گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر واپس دینے اور وفاقی ملازمین کی بلا امتیاز اپگریڈیشن BS1-16 یکم جنوری 2021 سے کی جاۓ اور درجہ چہارم کے ملازمین کو گریڈ 5 دیاجاۓ ، ٹائیم سکیل 5 سال ایک ہی پوسٹ پر کی بنیاد پر دیا جاۓ ، پٹرول کی قیمت کی طرح سفری الاؤنس ، میڈیکل الاؤنس اور موجودہ تنخواہ پر ہاؤس رینٹ میں اضافہ کیا جاۓ .امتیازی اور عارضی الاؤنسز (بشمول 150% ایگزیکٹو الاؤنس ، 50% سیکرٹیریٹ الاؤنس ، یوٹیلٹی الاؤنس ،جوڈیشل الاؤنس) بلا امتیاز سب ملازمین کو دئیے جائیں اگر ممکن نہیں تو یکسر ختم کرکے یکساں طور پر 100% تنخواہ و پنشن میں اضافہ کیاجاۓ
15/02/2022
پریس ریلیز......PRESS RELEASE.........
چودھری غلام نبی ورک صدر ایپکا اور سعید الرحمن جنرل سیکرٹری محکمہ صحت کے دفتر میں ہونے والی ضلعی تعارفی میٹنگ اور 16 مارچ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے سلسلے میں دوستوں نے بھر پور شرکت کی اور یقین دہانی کروائی کہ جو قائدین کا حکم ہو گا ہم سب اس پر لبیک کرتے ہوئے پاسدار ی کرینگے ۔اور اپنا حق لیکر رہیں گے ۔
......DETAIL.....
ایپکا کا اجلاس آج مورخہ 22۔02۔12 دفتر سی او ہیلتھ شیخوپورہ زیر صدارت اکرم سرویا ضلعی صدر ایپکا شیخوپورہ صوبائی چئیرمین ایپکا پنجاب منعقد ہوا۔جس کی میزبانی غلام نبی ورک صدر ایپکا۔سعیدالرحمن جنرل سیکرٹری ایپکا ہیلتھ نے کی۔اجلاس کو تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا اور نعت شریف بھی پڑی گئی۔اجلاس میں تمام ضلعی باڈی کے ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ملازمین کے مختلف مسائل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملازمین کو درپیش مشکلات پر بات ہوئی ۔ضلعی باڈی ایپکا کی حلف برداری کے لئے مشاورت کی گئی۔ضلعی ایکشن کمیٹی کو فوری بنانے کی تجویز دی گئی اور اس کے علاوہ 16 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کرنے پر تفصیلی بات ہوئی سب دوستوں نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کا اعلان کیا۔اجلاس میں ہونے والے تمام ملازمین نے نئی ضلعی باڈی ایپکا کو مبارک باد دیتے ہوئے اکرم سرویا ۔عبدالرشید نجمی صاحب اور پوری ضلعی باڈی ایپکا پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی ناصر ہو
15/02/2022
ایپکاچارٹر آف ڈیمانڈ۔جملہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے سکیل ریوائز کئے جائیں۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشن میں فوری اضافہ کیا جائے ۔میڈیکل۔ہاوس رینٹ اور کنوینس الاونس میں مہنگائی کے تناسب سے 100فیصد اضافہ کیا جائے اور جن ملازمین سے انکم ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے انہیں ٹیکس Declared کیا جائے۔بناویلنٹ فنڈ میں شادی گرانٹ۔کفن دفن اور شکالرشپ کی رقم میں مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے۔سرکاری۔ نیم سرکاری۔خود مختار ۔نیم خود مختار اداروں میں ملازمین کے بچوں کی بھرتیوں میں 50فیصد کوٹہ دیا جائے۔پینشن کی شرح کا سابقہ طریقہ کار 50/50 فیصد بحال کیا جائے اور گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر یکمشت دی جائے۔ملازمین/مزدور کی اجرت کم از کم 50000ہزار کی جائے۔کنٹریکٹ۔فکس پے اور ڈیلی ویجز کو فی الفور ریگولر کیاجائے۔25 سال اور 55 سال والے کالے قانون کو ختم کیا جائے۔ڈسپیرٹی الاونس ریننگ بیسک پر دیا جائے۔وفاق اور پنجاب کے تنخواہوں کے فرق کو فوری ختم کیا جائے۔پرموشن کا نظام ناقص اور فرسودہ ہو چکا ہے ٹائم سکیل پرموشن رائج کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔یہ ہمارے جائز مطالبات ہیں اگر ان کو10 مارچ سے پہلے پہلے مذاکرات کے ذریعے منظور کر لیے جائیں تو ہم حکومت کے شکر گزار ہوںگے ورنہ 16 مارچ کو اپنے قائد جناب اسلم خان چیئرمین ایپکا پاکستان اور سلطان مجددی مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی کال پر اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا منجانب اکرم سرویا ضلعی صدر ایپکا شیخوپورہ صوبائی چئیرمین ایپکا پنجاب
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Sheikhupura
