09/03/2026
گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ کےتمام طلباء وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کے جاری کردہ احکام کے مطابق مورخہ 10 مارچ 2026 سے 31 مارچ 2026 تک تمام کلاسز ( Online Zoom Application) پر ہو گی جس کا لنک آپ کے ٹیچرز آپ کے ساتھ شئیر کر دیں گے۔
تمام طلباء وطالبات ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنی کلاسز لیں گے۔
بحکم
پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ
Government Graduate College, Civil Lines, Sheikhupura
06/03/2026
ڈاکٹر خرم عباس ورک آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر شعبہ اردو اور پرنسپل آفس میں الوداعی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
10/02/2026
Gold Medal Alert 🥇
الحمدللہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ شعبہ اسلامیات کی طالبہ ماہم تنویس کی پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن ۔
ماہم تنویس کو 2026 کے کانووکیشن میں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔
اس عظیم کامیابی پر پرنسپل صاحب ، تمام اساتذہ کرام اور طالبہ کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
(ایڈمن)
Higher Education Department-HED Punjab
Directorate of Colleges Lahore Division
Government Graduate College, Civil Lines, Sheikhupura
28/01/2026
In line with the directives of the Higher Education Department, Punjab,
Govt. Graduate College Civil Lines, Sheikhupura has entered the Final phase of Examination Preparations with focused effort and determination.
Higher Education Department-HED Punjab
Directorate of Colleges Lahore Division
Government Graduate College, Civil Lines, Sheikhupura
24/01/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ کے ہونہار ستاروں کی اونچی اوڑان۔
⬅️ یومِ قائد کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام لاہور میوزیم میں ہونے والے اردو مباحثہ میں کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے عبیر احمد گِل(ICS II) نے اول اور مائلہ بتول(BS English) نے سوم پوزیشن حاصل کی اور کیش پرائز حاصل کیے۔جی-سی -یو، پنجاب یونیورسٹی ، لاہور یونیورسٹی فار ویمن ، رفاع یونیورسٹی ، LCU، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ، اور بہت سے دیگرنامور ادارے شریکِ مقابلہ تھے۔
⬅️ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیرِ انتظام یومِ قائد کے حوالے سے تقریری مقابلے کا انعقاد 18 دسمبر کو ایوانِ قائد میں کیا گیا۔ جس میں مائلہ بتول نے دوم انعام حاصل کیا۔
⬅️نمل یونیورسٹی لاہور کیپمس کی ادبی تنظیم قصہ (Qissa 25 ) کے زیرِ اہتمام کُل پاکستان مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو تقریر میں عبیر احمد گِل نے ملک کے نامور اداروں کو شکست دیتے ہوئے کل پاکستان میں اول پوزیشن حاصل کی۔
طلباء کا مستقبل میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم اشرف صاحب کی طلباء کو ایک بار پھر کالج کا نام روشن کرنے پر مبارک باد اور دعائیں
Higher Education Department-HED Punjab
Directorate of Colleges Lahore Division
Government Graduate College, Civil Lines, Sheikhupura
23/01/2026
قاسم ریاض (شعبۂ اردو) گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائن شیخوپورہ کا اعزاز
1۔ شعبہ اردو کے طالب علم قاسم ریاض نے عشرہ رحمۃ للعالمین کے نعتیہ مقابلہ جات میں ضلعی سطح پر اول پوزیشن حاصل کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عظمیٰ ادریس صاحبہ سے سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز وصول کیا۔
2۔ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں عشرہ رحمۃ للعالمین کے تحت قاسم ریاض نے مقابلہ نعت (ترنم) میں لاہور ڈویژن میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور پرنسپل ڈاکٹر عالیہ رحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن جناب احسن مختار سے اپنا انعام وصول کیا۔
3۔ ادارہ نظریہ پاکستان لاہور کے زیر انتظام یوم اقبال کلام اقبال (ترنم کے ساتھ) مقابلہ میں ملکی سطح پر گریجویٹ بوائز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور ادارے نظریہ پاکستان کے سینیئر وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف سے سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز وصول کیا۔
4۔ صوبائی سطح کے مقابلہ حسن نعت ( نشان امیر مینائی )، حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام نعتیہ مقابلہ جات میں شرکت کر چکے ہیں۔
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ ڈاکٹر عبد الرحیم اشرف، صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر اکرم سرا اور انچارج بزمِ شیرانی علی آصف کی طالب علم کو مبارکباد۔
قاسم ریاض کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابیاں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز شیخوپورہ ڈاکٹر عبد الرحیم اشرف، صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر اکرم سرا اور انچارج بزمِ شیرانی علی آصف کی حوصلہ افزائی اور تعاون سے ممکن ہو سکی ہیں۔ تمام سٹاف مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Higher Education Department-HED Punjab
23/01/2026
Some highlights from the Parent-Teacher Meeting...
Government Graduate College, Civil Lines, Sheikhupura
Higher Education Department-HED Punjab
Directorate of Colleges Lahore Division
21/01/2026
We Warmly welcome All Respected Parents to Parents- Teacher Meeting
13/01/2026
کالج میگزین میں شمولیت کے لیے اپنی تحاریر 31 جنوری تک جمع کروائیں