محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب
حکومت پنجاب کی جانب سے موٹرسائیکل ٹرانسفر پر فیس اور دیگر چارجز معاف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے شہریوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹرسائیکل ٹرانسفر فیس 605 روپے، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس 1000 روپے اور اسمارٹ کارڈ فیس 1300 روپے معاف کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ شہری اس رعایت سے 6 اپریل تا 5 مئی 2026 تک استفادہ کر سکیں گے۔ تاہم اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے لازم ہے کہ موٹر سائیکل درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
حکومت پنجاب کے اس ریلیف پیکج کے ذریعے عوام کو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جسے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن برداشت کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ رعایت لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پر لاگو نہیں ہوگی، تاہم ٹرانسفر فیس اور دیگر رجسٹریشن سے متعلق چارجز بدستور معاف رہیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر رجسٹر کروائیں تاکہ وہ فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔
Excise, Taxation & Narcotics Control Department,District Sialkot
The Excise,T&NC Dept. collect various taxes and duties and suggest ways and means for additional resource mobilization in the Province. Tax and Medicine O***m.
Major functions are to collect Provincial Taxes such as Property Tax, Motor Vehicle Tax, Prof.
26/07/2025
*ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سیالکوٹ کی شاندار کارکردگی*
*ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ کی قیادت میں 55 ارب روپے کا صوبائی ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا گیا*
*مالی سال 25-2024 میں ضلع سیالکوٹ میں 1 ارب 72 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریونیو کلیکشن،*
*سیالکوٹ پنجاب بھر میں سرفہرست رہا*
سیالکوٹ 23جولائی 2025:
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ ڈویژن ثوبیہ مالک نے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ، سید تجمل حسین نقوی کی قیادت میں ضلعی ٹیم نے مالی سال 2024-25 کے دوران واجبات اور محصولات کی مد میں 116 فیصد سے زائد وصولی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1 ارب 72 کروڑ روپے ریونیو اکٹھا کیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ای ٹی او آفس سیالکوٹ کی جانب سے 1 ارب 18 کروڑ روپے کی ریونیو وصولی ہوئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کے اختتام پر 54 کروڑ روپے کی اضافی کلیکشن ٹیم کی کمٹمنٹ، مہارت اور شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے یہ بات آج سیالکوٹ میں واقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا مقصد ضلعی کارکردگی کو سراہنا اور نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران کو اعزازات سے نوازنا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز نے ای ٹی او تجمل حسین نقوی سمیت ان افسران کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسپکٹر انس الطاف نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 121 فیصد ہدف مکمل کیا، جبکہ انسپکٹر اشرف ڈوگر اور انسپکٹر شبیر گجر نے موٹر برانچ میں 157 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا۔ اسی طرح، انسپکٹر قاسم بھٹی نے لگژری ٹیکس میں 703 فیصد کا ہدف عبور کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو محکمانہ تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
محترمہ ثوبیہ مالک نے کہا کہ ایکسائز آفس سیالکوٹ کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف ضلعی بلکہ ڈویژن اور صوبائی سطح پر بھی باعثِ افتخار ہے۔ انہی نتائج کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن نے صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں نمایاں مقام حاصل کیا، جبکہ سیالکوٹ ضلع نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ای ٹی او سیالکوٹ اور ان کی ٹیم نے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ادارہ جاتی وژن کی بہترین مثال قائم کی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ای ٹی او سید تجمل حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ قیادت بالخصوص ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ اور ڈائریکٹر ایکسائز گجرانوالہ ثوبیہ مالک کی قیادت میں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو کلیکشن کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کی عزت و تکریم بھی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ ایک ذمہ دار شہری کی ذمہ داری بھی ہے۔
۔۔
13/05/2025
09/05/2025
کسی پریشانی کی صورت میں ڈائریکٹ میرے دفتر تشریف لائیں۔
سید تجمل حسین نقوی
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ
*اگر آپ نے اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل فروخت کر دی ہے، لیکن سیف سٹی کے آن لائن چالان اب بھی آپ کے نام پر آ رہے ہیں، تو درج ذیل اقدامات کریں:*
1. *تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست دیں:*
• ایک سادہ کاغذ پر فروخت کی تفصیل لکھ کر درخواست تیار کریں۔
• درخواست پر تھانے سے ریسیونگ (رسید) حاصل کریں۔
2. *ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں گاڑی/موٹرسائیکل بلاک کروائیں:*
• درکار دستاویزات:
• سادہ کاغذ پر ایک درخواست
• پولیس رپورٹ (فروخت یا گمشدگی کی)
• بیان حلفی (اسٹام پیپر پر تصدیق شدہ)
• شناختی کارڈ کی نقل (کاپی)
• یہ تمام دستاویزات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر کے پاس جمع کروائیں۔
• اصل شناختی کارڈ کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔
• کارروائی مکمل ہونے پر گاڑی بلاک کر دی جائے گی۔
3. *سیف سٹی اتھارٹی کو اطلاع دیں:*
• اپنے شہر کی سیف سٹی اتھارٹی کے آفیشل ایمیل ایڈریس پر ایکسائز کا جاری کردہ *“بلاک سرٹیفکیٹ”* اور *پولیس رپورٹ* کی تصاویر بھیجیں۔
• ایمیل میں واضح طور پر لکھیں کہ مذکورہ گاڑی آپ کے شناختی کارڈ سے منسلک نہیں رہی، لہٰذا آئندہ اس گاڑی پر چالان نہ بھیجا جائے۔
*سید تجمل حسین نقوی*
*ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ*
30/03/2025
پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2025 پاس کر دیا۔
ترمیم کے بعد پراپرٹی ٹیکس اور لگژری ہاؤس کا دائرہ کار وسیع ہو گیا۔
شہروں کے علاوہ بھی ضلع بھر میں منظور شُدہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز آئندہ پراپرٹی ٹیکس ادا کریں گی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس ٹیکس کو اکٹھا کرتا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ سید تجمل حُسین نقوی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سے منظور شُدہ اور مستقبل میں کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کے ساتھ ہی یہ ٹیکس نافذالعمل ہو جائے گا۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے کسی علاقے کو الگ سے ریٹنگ ایریا ڈکلیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یکم جنوری 2025 سے اس کا نفاذ شروع ہو چُکا ہے۔
اس قانون کے پاس ہونے سے تمام غیر رہائشئ عمارتوں اور خالی پلاٹوں سے پراپرٹی ٹیکس، پچاس لاکھ مالیت کی رہائشی عمارتوں سے پراپرٹی ٹیکس لیا جائے گا اور دو کنال سے بڑے گھر جو پہلے سے ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں موجود ہیں وہ بھی لگژری ہاؤس ٹیکس کے دائرہ کار میں آ جائیں گے۔
سٹی ہاؤسنگ سیالکوٹ، ڈائمنڈ سٹی سیالکوٹ اور ان جیسی دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیاں جو اس سے پہلے ٹیکس نیٹ سے باہر تھے اب ٹیکس نیٹ میں آ جائیں گے۔
19/02/2025
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منظور شُدہ نمونے کے علاوہ نمبر پلیٹ لگانا موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جُرم ہے جس کی سزا تین ماہ قید ہے۔
Wishing you a joyous and prosperous New Year! May this year bring you happiness, success, and fulfillment of your dreams. I hope you have a wonderful time celebrating with your loved ones.
Regards,
*Syed Tajamal Hussain Naqvi*
*District Officer Excise, Taxation and Narcotics Control Sialkot*
آج ہی اپنی گاڑی/موٹرسائیکل اپنے نام کروائیں۔ اگر آپ نے اپنی گاڑی/موٹرسائیکل بیچ دی ہے اور خریدار اپنے نام نہیں کروا رہا تو ایکسائز دفتر آ کر اُسے بلاک کرائیں تا کہ بھی حادثے/دہشت گردی کی صورت میں آپ مشکل سے بچ سکیں۔ یاد رکھیں آپ کی گاڑی آپ کی پہچان ہے۔
28/12/2024
سید تجمل حسین نقوی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سیالکوٹ نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں آپ اس پیج پر میسج کر سکتے ہیں۔ وہ اس پیج پر موصول ہونے والے میسجز کو ڈائریکٹ پڑھتے ہیں اور ٹیکس پیئرز کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔
16/09/2024
District Excise, Taxation & Narcotics Control Department, Sialkot
DC Sialkot
Punjab Land Records Authority - PLRA
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
EXCISE, TAXATION & NARCOTICS CONTROL OFFICE DC COMPLEX SIALKOT KUTCHERY
Sialkot
51310
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 16:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
