Sialkot Police

Call Directions Website

Sialkot Police A law enforcement agency mandated to protect life, dignity & property of the citizens

موبائل پولیس اسٹیشن - سہولیات آپ کی دہلیز پر! 🚐وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی سہولت کے وژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر، ڈی...
08/10/2026

موبائل پولیس اسٹیشن - سہولیات آپ کی دہلیز پر! 🚐

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عوامی سہولت کے وژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ) دوست محمد کی زیرِ نگرانی موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی جاری۔

ایف آئی آر کا اندراج، ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر پولیس خدمات سے اپنے علاقے میں فائدہ اٹھائیں۔

📍 آمد کا شیڈول سیالکوٹ پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاحظہ کریں۔

08/10/2026

*غیر ملکی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ بابے دی بیری آمد، سکیورٹی انتظامات کی ستائش*

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کی گوردوارہ بابے دی بیری آمد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

یاتریوں نے پولیس کی سکیورٹی، خوش اخلاقی اور تعاون کو سراہتے ہوئے سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور غیر ملکی مہمانوں کو عزت، تحفظ اور سہولت فراہم کرنا سیالکوٹ پولیس کی ترجیح ہے۔

سیالکوٹ پولیس موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ وینز آج مورخہ 08 اکتوبر صبح 08:30 بجے  تا 04:00  بجے سہ پہر ذیل مقامات پر خد...
08/10/2026

سیالکوٹ پولیس موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ وینز آج مورخہ 08 اکتوبر صبح 08:30 بجے تا 04:00 بجے سہ پہر ذیل مقامات پر خدمات فراہم کریں گی۔ اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ر) دوست محمد کل مورخہ 08 اکتوبر 2026 بروز جمعرات ٹی ایم اے ہال پسرور میں کھلی کچہری کا ...
07/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ر) دوست محمد کل مورخہ 08 اکتوبر 2026 بروز جمعرات ٹی ایم اے ہال پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے شہری شکایات کے ازالے کیلیے ملاقات کر سکتے ہیں

07/10/2026

بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی، غفلت پر جواب دہی

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اردل روم میں محکمانہ انکوائریوں کی سماعت کی۔ ناقص کارکردگی، فرائض میں غفلت اور قواعد کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کو سنشور، جرمانے اور سروس ضبطی کی سزائیں سنائی گئیں، جبکہ ایک اہلکار کو غیر حاضری پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

نظم و ضبط، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور شہریوں کو مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمانہ احتساب کا عمل جاری ہے۔

07/10/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق میرٹ پر فوری ازالہ یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے۔

07/10/2026

موبائل پولیس اسٹیشن عوام کو پولیسنگ کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پنجاب بھر میں موبائل پولیس اسٹیشنز کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کے اندراج، گمشدگی رپورٹ، رجسٹریشن، ویریفکیشن اور لائسنسنگ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ خواتین کے لیے بھی خصوصی سہولت دستیاب ہے۔
پنجاب پولیس — خدمت، تحفظ اور اعتماد

سیالکوٹ پولیس موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ وینز آج مورخہ 07 اکتوبر صبح 08:30 بجے  تا 04:00  بجے سہ پہر ذیل مقامات پر خد...
07/10/2026

سیالکوٹ پولیس موبائل پولیس سٹیشن و لائسنسنگ وینز آج مورخہ 07 اکتوبر صبح 08:30 بجے تا 04:00 بجے سہ پہر ذیل مقامات پر خدمات فراہم کریں گی۔ اہل علاقہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں

06/10/2026

تھانہ نیکاپورہ پولیس نے گمشدہ زیورات سے بھرا ہینڈ بیگ تلاش کرکے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔

علی ریاض نے تھانہ نیکاپورہ پولیس کو اطلاع دی کہ فیملی کے ہمراہ سفر کے دوران نیکاپورہ پل کے قریب ان کا ہینڈ بیگ کہیں گر گیا ہے، جس میں قیمتی طلائی زیورات موجود تھے۔

ایس ایچ او جہانزیب خان نے اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم روانہ کی۔ ٹیم نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہینڈ بیگ کا سراغ لگا کر اسے تلاش کیا اور بحفاظت فیملی کے سپرد کر دیا۔
پولیس کی بروقت کاروائی اور بھرپور تعاون پر شہری کا اظہار تشکر۔

Address

District Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialkot Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share