Sialkot Police

Sialkot Police

Share

A law enforcement agency mandated to protect life, dignity & property of the citizens

04/06/2026

اوپن کورٹ!
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر فوری ازالہ کے احکامات جاری کیے.

04/06/2026

تلاشِ وارثانِ نقدی

سیالکوٹ پولیس عوام الناس کو اطلاع دیتی ہے کہ انچارج سنیپ چیکنگ سیالکوٹ، سب انسپکٹر احسان اللہ چیمہ کو دورانِ ڈیوٹی اکبر آباد چوک، موڑ ایمن آباد کے قریب ایک پلاسٹک بیگ ملا جس میں نقدی موجود ہے۔

رقم کے اصل مالک سے گزارش ہے کہ مناسب شناخت اور تصدیق کے بعد رقم وصول کرنے کے لیے سب انسپکٹر احسان اللہ چیمہ سے رابطہ کریں۔ تصدیق مکمل ہونے پر رقم اصل مالک کے حوالے کر دی جائے گی۔

04/06/2026

نئے دور میں نئے فراد
ایس ایم ایس، ای میل یا فون کال کے ذریعے پاس ورڈ ، پن، اوٹی پی یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا اشتراک نہ کریں۔

کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں 15 پر کال کریں۔

03/06/2026

ایمرجنسی 15 پر جھوٹی کال کرنے کرنا قانونی جرم ہے۔ ایسے عناصر جو جھوٹی اطلاعات دے کر پولیس اور دیگر ہنگامی اداروں کے وسائل ضائع کرتے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی سروسز کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں تاکہ حقیقی ضرورت مند افراد کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے.

03/06/2026

سیالکوٹ: قیصر رشید کی تفتیش اور پیروی کی بدولت اور عدالتی فیصلہ، ملزم دلاور حسین عرف مرشد کو 10 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزاؤں کا حکم۔ ترجمان پولیس

03/06/2026

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے دوران کاروائی ، منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3390 گرام منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیے مقدمات درج۔

02/06/2026

سیالکوٹ پولیس کی طرف سے کرایہ داری کے اندراج کے حوالے سے اہم ہدایات

02/06/2026

اہم اطلاع!

02/06/2026

تحریری معاہدہ، آپ کے حقوق کا تحفظ

اہم مالی، کاروباری یا ذاتی معاملات میں تحریری معاہدہ ضرور کریں۔ تحریری معاہدہ غلط فہمیوں اور تنازعات سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کے قانونی حقوق کا بھی تحفظ کرتا ہے۔

یاد رکھیں:
زبانی وعدے بدل سکتے ہیں، مگر تحریری معاہدے ثبوت کے طور پر برقرار رہتے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


District Sialkot
Sialkot
51310