Deputy Commissioner Sialkot

Deputy Commissioner Sialkot

Share

District Government Sialkot Activities

Photos from Deputy Commissioner Sialkot's post 05/09/2022

سیالکوٹ 05 ستمبر ( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس/ سیکٹری مارکیٹ کمیٹیز نے آج سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کی اور سبزیوں اور پھلوں کے رسد اور طلب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اورمحکمہ زراعت کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

Photos from Deputy Commissioner Sialkot's post 05/09/2022

ضلع سیالکوٹ کی اشیاء خوردونوش کی نوٹیفائیڈ نرخ نامے کی ریٹ لسٹیں ہیں۔ اہلیان سیالکوٹ سے گزارش ہے کہ وہ اشیاء خورونوش سرکاری ریٹ لسٹوں کے مطابق خریدیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت ادا نہ کر کے ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کیجئے. آپ دوکاندار سے قیمت وصولی کی پرچی طلب کر سکتے ہیں. ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے. ناجائز منافع خوری کو روکئے۔ ہر گز زائد قیمت ادا نہ کیجئے۔
شکایت کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے درج ذیل نمبرز پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

AC Office Pasrur:
052-6443566
AC Office Daska:
052-9200115
AC Office Sialkot:
052-9250790
AC Office Sambrial:
0529200570

Photos from Deputy Commissioner Sialkot's post 04/09/2022

سیالکوٹ 04 ستمبر ( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس/ سیکٹری مارکیٹ کمیٹیز نے آج سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کی اور سبزیوں اور پھلوں کے رسد اور طلب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اورمحکمہ زراعت کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

03/09/2022

سیالکوٹ 3ستمبر( ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کی زیر صدارت ضلعی تحفظ صارفین کونسل سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیدہ آمنہ مودودی ، اے ڈپٹی کمشنر جنرل احمد نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شریف گھمن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر، ڈی ڈی زراعت ڈاکٹر سجاد، سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہاکہ صارفین کو ان کے قانونی حقوق بارے آگاہی دینے کیلئے ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی اور صارفین کونسل کا اجلاس باقاعدگی منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو فوری آگاہی مہم چلانے کی تاکید کی۔ سیکرٹری ضلعی تحفظ صارفین کونسل /اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل رانا محمد لطیف نے صارفین کونسل کے قواعد وضوابط روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح کونسل کے اراکین تحفظ صارفین کے قانون کے مطابق صارفین کو حقوق کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں ۔

03/09/2022

سیالکوٹ3ستمبر( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس سے سبزی و فروٹ منڈیوں تحصیل سیالکوٹ کے آڑھتیاں کے ایک خصوصی وفد نے ملاقات کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ احمد نواز اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک محمد عبدالّٰلہ بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی مارکیٹ میں رسد اور طلب کا جائزہ لیا اور آڑھتیاں کو ہدایت کہ وہ نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال، ایمن آباد مین آلو، پیاز اور ٹماٹر کی رسد میں مزید اضافہ کریں. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے آڑھتیان کو اس بات سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ تاکہ پاکستان میں پیاز اور ٹماٹر کے بحران کے خاتمہ کے لئے آڑھتیان زیادہ مقدار میں پیاز اور ٹماٹر افغانستان سے درآمد کر سکیں۔ اور عوام الناس کو یہ اشیاء سستے داموں میسر آ سکیں ۔

Photos from Deputy Commissioner Sialkot's post 03/09/2022

سیالکوٹ 03 ستمبر ( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد نواز، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اسامہ شارون نیازی، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ماہین فاطمہ اور ضلع سیالکوٹ کی دوسری تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس/ سیکٹری مارکیٹ کمیٹیز نے آج سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی نیلامیوں کے عمل کی نگرانی کی اور سبزیوں اور پھلوں کے رسد اور طلب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی اورمحکمہ زراعت کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

02/09/2022
02/09/2022

سیالکوٹ 2ستمبر( )ڈ پٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے عوامی خدمت کچہری میں شہریوں کی محکمہ ریونیو کے متعلق مسائل اور شکایات کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ اسامہ شیرون نیازی سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر سیالکوٹ کے تمام ریونیو افسران دوپہر 3بجے تک کھلی کچہری میں شہریوں کی جائیدادوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرا، انتقالات کے اندراج ، رجسٹری ، انکم سرٹیفیکیٹ ، معائنہ ریکارڈ اورڈومیسائل کے اجراءمیں درپیش مسائل کے حل کیلئے انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو تاکید کی کہ وہ ایسے مسائل جوان کے اختیارات کے دائرہ سے باہر ہیں اور عدلیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں اس ضمن میں سائلین کی رہنمائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہاکہ ہر ماہ کے پہلے 2ورکنگ ڈیز پر ضلعی ہیڈ کوارٹر سیالکوٹ سمیت باقی تینوں تحصیلوں ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد محکمہ ریونیو کے متعلق شہریوں کے شکایات اور تحفظات کا ازالہ کرنا اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے موقع پر موجود ریونیو افسران کو تلقین کی کہ وہ ریونیو دفاتر میں بلا وجہ چکر نہ لگوائیں اور ان کے مسائل فوری حل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام ریونیو دفاتر میں سائلین کو معیاری خدمات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ریونیو افسران دوپہر 12سے 2بجے تک ہر صورت میں اپنے دفاتر میں موجود ہوں گے ۔اس سلسلہ میں تمام پٹوار خانوں کے باہر نوٹس بورڈ پر جس پر عملہ مال کے نمائندگان کے موبائل نمبر درج ہونگے اور ان کی موجودگی اور عدم دستیابی کے اوقات کار بھی روزانہ کی بنیاد پر درج کئے جائیں گے ۔ اسی طرح اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملکیت کے انتقالات میں تاخیر کے اندارج کے درینہ شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو2ہفتوں کی ٹائم لائن دی گئی ہے ، اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کیلئے ہر موضع میں بلاک کھیوٹ کی تفصیل استقبالیہ کاو ¿نٹر پر موجود ہونگی۔سب رجسٹرارکو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر 15روز بعد ڈی سی آفس میں ایک سرئٹفیکیٹ جمع کروانے کے پابند ہونگے جس میں وہ اس دورانیہ کے دوران ان کے سامنے پیش کی گئی تمام دستاویزات کی تصدیق کردی ہے اور کوئی دستاویزبھی زیر التواءنہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے ریونیوڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ عوام تحفظات اور شکایات کا ازالہ ہے ۔

02/09/2022

سیالکوٹ 2ستمبر( ) ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے متحرک،گذشتہ ایک ہفتہ دوران ضلع سیالکوٹ میں انسداد ڈینگی ایکٹ کے تحت دکانداروں،، فیکٹریز اور کباڑ خانوں کے مالکان کے خلاف ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں31 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 8شاپس اور املاک کو سربمہر کردیا گیا ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد نواز نے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی جنرل احمد نوا ز نے کہاکہ صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ میں بھی مون سون کی بارشیں معمول سے بہت زیادہ ہوئی ہیں اور اس وجہ سے ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ پہلے سے کئی گناہ بڑھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں 1412ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جارہی ہے اور اب تک54ہاٹ سپاٹس سے ڈینگی لاروا کے52سمپل پازیٹو نکلے ہیں اور ضلع سیالکوٹ کی15یونین کونسل کو ریڈ قرار دیکر یہاں انسداد ڈینگی کی ایکٹیویٹیز تیز کردی گئی ہیں ۔ ہفتہ میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انسداد ڈینگی کے 2اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گئے اور تمام محکموں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سنجیدگی سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں تانکہ اس موذی مرض کو سر اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔ اجلاس میں شریک تمام سرکاری محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی اور انسداد ڈینگی کیلئے جاری محکمانہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی ۔ اے ڈی سی جنرل احمد نوا ز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 3ستمبر کو بطور انسداد ڈینگی منایا جائے گا اس سلسلہ میں سمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تمام سرکاری افسران اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گے ۔
***

Photos from Deputy Commissioner Sialkot's post 02/09/2022

سیالکوٹ یکم ستمبر( )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے کہاکہ غربت ، بیروزگاری سمیت تمام مسائل کا حل نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ممکن ہے ، دنیا بھر کی طرح 8ستمبر جو عالمی یوم خواندگی کے طور پر منایا جائے گا ، حکومت پنجاب نے امسال فرسٹ ستمبر سے تقریبات کا آغاز کردیا ہے ، 8ستمبر تک تعلیم کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں خصوصی تقریبات اور واک کا اہتمام کیا جائے گا اور 16سال سے کم عمر ہر بچے کو سکول میں داخل کروایا جائے ، ضلع سیالکوٹ میں 333لٹریسی سکول فنکشنل ہیںجو میں 11ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ ضلع سیالکوٹ میں 300سکولز نان فارمل بیسک ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت چل رہے ہیںجبکہ 33سکول ©” تعلیم سب کے لیے“ پراجیکٹ کے تحت چل رہے ہیں، محکمہ لٹریسی کا اصل مقصد اَن پڑھ اور پڑھائی کی خرچہ برداشت نہ کرسکنے والوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ بھٹوں، خانہ بدوشوں اور اسیران کے لیے بھی محکمہ لٹریسی نے سینٹرز کھولے ہوئے ہیں جوکہ انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں بچے لٹریسی سکولز سے پڑھ کر آگے تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں جوکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور انشاءاللہ مزید بھی اسی طرح کی کامیابیاں سمیٹتے رہے ہیں، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لٹریسی اور ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے منعقدہ سیمیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیدہ آمنہ مودودی ، سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض، پرنسپل گورنمنٹ جامع ہائی سکول غلام فرید سلہریا،ڈی ای او لٹریسی آصفہ یاسر، ماہر تعلیم عاشق حسین صدیق سمیت نان فارمل ٹیچنگ سٹاف اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی آصفہ یاسر نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالہ سے شرکاءاور مہمان خصوصی کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نان فارمل سکول کے بچوں کو اپنے دستخط سے سکول میں داخل کیا اور ان میں بستے ، کتابیں اور انعامات تقسیم کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے نان فارمل سکول میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی جانب سے بنائی گئی ڈرائنگ دیکھی اور اساتذہ کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مقدس ترین پیشہ سے منسلک ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں آگاہی واک بھی نکالی گئی ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


DCO Office Sialkot
Sialkot
51310