04/04/2026
سیالکوٹ ( )اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا محمد لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی حکومت کے ویژن کے مطابق صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے محنت اور لگن سے کام کرینگے اور اس سلسلہ میں صارفین کو انکے حقوق کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں آفیشل اور نان آفیشل ممبران کے ساتھ نمائندگان سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عوام کو باآسانی فوری ریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک آگاہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جس میں نان آفیشل ممبران میاں اعجاز انجم،محمد اشفاق نذر،غلام حسین،صباء رانی، شمشاد پرویز گل اور سماجی راہنما میاں سرفراز نواز،ملک تاج دین،محمد وسیم عطاری،ہانیہ مریم،سہیل جان،چوہدری آفاق اور ودیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل رانا محمد لطیف نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو کم کرنے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے" تحفظ قانون 2005"کے تحت خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی بعداز آگاہی واک میں نان آفیشل ممبران اور سماجی راہنماؤں نے حصہ لیا
03/04/2026
سیالکوٹ ( )ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ(پرائسسز اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب) فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی نے کہا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن آیپ لانچ ہونے جارہی ہے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب بہت جلد کریں گی تاکہ پنجاب بھر کے صارفین اپنی شکایات بذریعہ موبائل آیپ سے گھر بیٹھے درج کرواسکیں گے صارفین اپنے حقوق کا تحفظ کرسکیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق آب صارفین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے صارفین کو انکی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب بھر کے 41 اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے لاہور میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز اپنے خطاب کے دوران کیا۔تربیتی ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ رانا محمد لطیف،نان آفیشل ممبران سیالکوٹ محمد اشفاق نذر،میاں اعجاز انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، حافظ آباد،نارووال، منڈی بہاوالدین، بہاولنگر سے عرفان حیدر،محمد اویس،نعیم اختر، سعدیہ اسلم،مدثر عدنان، ارسلان تصور،محمد ندیم،قاسم شیر حیدر، شہزادی اسرا،قیصر نواز،چوہدری محمد فاروق،تصور شہزاد، محمد مدثر کلیم، شہلا مبین،سید مخدوم سمیت دیگر اضلاع سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سمیت سئینر کلرکس عمر شیر خان، رزاق شفیق، عبدالرزاق ،رب نواز، عمران احمد، عبدالرحمن، کاشف سہیل،فاروق حیدر،خرم شہزاد،محمد سلیمان ودیگر نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا۔
03/01/2026
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ
اردو ہینڈ آؤٹ نمبر: 6
ایم اویس/ قاسم عابد
سیالکوٹ 3 جنوری 2026:ـ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے "دی پنجاب کنزیومر پروٹیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2025ء" کا نفاذ کر دیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت کاروباری مقامات پر واضح پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے، پیکنگ پر اجزائے ترکیبی، اشیاء کا معیار، تاریخِ تیاری و میعاد (ایکسپائری ڈیٹ) درج نہ کرنے اور رسید فراہم نہ کرنے سمیت ہر طرح کی ناقص خدمات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔ ان خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال، اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، سیکرٹری ڈی سی پی کونسل رانا محمد لطیف ایڈووکیٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر، ڈی ڈی زراعت سجاد حیدر، اشفاق نذر گھمن، میاں اعجاز انجم، حنا نورین، صائمہ اصغر، صبا رانا، شمشاد پرویز اور پیر غلام حسین سلطانی نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ صارفین اپنی شکایات "کنزیومر پروٹیکٹ ایپ" کے علاوہ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز یا ضلعی تحفظِ صارف کونسل کے دفاتر میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔
20/12/2025
سیالکوٹ ( )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر چوہدری شریف گھمن،روز ویلفئیر آرگنائزیشن کے راہنماؤں محمد اشفاق نذر،شیخ جواد اصغر،میاں اعجاز انجم،میاں فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد اور طبقہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ امن عامہ کے قیام کے بغیر کوئی بھی ملک اور معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزان نہیں ہوسکتے مذاہب کے درمیان باہمی اتحاد،رواداری اور بھائی چارہ نا گزیر ہے کرسمس مسیحی برادری کا ایک بڑا اور مقدس تہوار ہے جس پر تمام مذاہب کے افراد کو مل جل کر خوشیاں بانٹنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ویلفئیر آرگنائزیشن اور پادری شمشاد پرویز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل رانا محمد لطیف ایڈووکیٹ،پیر غلام حسین سلطانی،محترمہ روبی طارق،عامر جاوید،اونیل،صباء رانی ودیگر نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق والے لوگ امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں جو ہمارے ملک کی خوبصورتی اور مضبوطی کی علامت ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم ذاتی اور مذہبی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملکی و قومی مفاد کو ترجیح دیں بعداز کرسمس کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور کرسچن کمیونٹی کے خواتین اور مردوں میں گرم کپڑے گفٹ کئیے گئے