میں بندۂ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولا
لیکن تری رحمت کا طلب گار ہوں مولا
وابستہ ہے امید مری تیرے کرم سے
تیرا ہوں فقط تیرا پرستار ہوں مولا
اک سوت کی انٹی مرے سانسوں کا اثاثہ
اور یوسف ہستی کا خریدار ہوں مولا
باہر کے اجالے مجھے کیا راہ سجھائیں
اندر کے اندھیروں میں گرفتار ہوں مولا
تاریخ بھی میری نہیں پہچانتی مجھ کو
کیسا میں یہ جغرافیہ بردار ہوں مولا
جن سے میں گزر جاؤں وہ در کھول دے مجھ میں
خود اپنے ہی رستے کی میں دیوار ہوں مولا
یہ نقطۂ اسود بھی مرے دل سے مٹا دے
سینے میں چھپے چور سے بیزار ہوں مولا
پھر تو مرے ایمان کو توانائی عطا کر
برسوں نہیں صدیوں سے میں بیمار ہوں مولا
پستی سے ابھرنے کی اگر شرط ہے سولی
سولی پہ بھی چڑھنے کو میں تیار ہوں مولا
اتنا ہی ڈبو دے مجھے دریائے عمل میں
جتنا بھی میں اب تشنۂ کردار ہوں مولا
اک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو مشکل
اک لہر اٹھے اور میں اس پار ہوں مولا
Shah Public School And Inter College Wahgay
تعلیم سے پہلے تربیت
ایک بات سچ مان لو!
وقت کی پابندی صرف بڑوں کا مسئلہ نہیں۔ جو بچہ وقت پر کام کرے، وہ زندگی میں کبھی پیچھے نہیں رہتا۔
حیدر سلطانی، پری نائنتھ، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے۔
06/08/2025
31/08/2024
✨شاہ پبلک سکول سلا نکے
جہاں ہم توجہ دیتے ہیں آپ کے بچوں کی تربیت،خوداعتمادی،دینی تعلیم، ڈیلی رپورٹ، خوشخطی، کھیلوں اور سکول ٹرپس پر۔
اور ہمیں موقع ملتا ہے کہ ایک تربیت یافتہ طالب علم تیار کر سکیں۔
شاہ پبلک سکول 32 سال سے محترم جناب سر سیداسلم شاہ صاحب کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے اور اپنی کامیابی کے جوہر منوا چکا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے بچے کو شاہ پبلک سکول میں داخل کروانے خواہش مند ہیں توآج ہی ہماراسکول وزٹ کریں۔شکریہ
ایڈریس : شاہ پبلک سکول سلانکے نزد شیراں والا دربار۔ کنگرہ روڈ سیالکوٹ
بچوں کے آس پاس رہتے ہوئے فونز کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
اس سے جو چیز سب سے زیادہ متاثر ہوگی وہ آپ کا آپ کے بچے سے تعلق ہے۔
اس ویڈیو میں آپ ایک موازنہ دیکھ سکتے ہیں کیسے فون کی موجودگی میں بچہ عدم توجہی کا شکار ہورہا ہے۔
اور فون کی غیر موجودگی میں اپنے والد سے کتنے اچھے سے اٹیچ ہورہا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق جو بچے 10 سال سے کم عمری میں فون استعمال کرتے ہیں ان کی بول چال اور ذہنی صلاحیتیں عام بچوں سے کئی گنا کم ہوتی ہے۔
بچوں کو آپ کی ضرورت ہے۔ آپ ہی انہیں پورا وقت دیں۔
ہمیں اپنے بچوں پر محنت کرنے کی ضرورت ہے کہ انسانی اقدار اور اخلاقیات کے اعلیٰ معیار تک پہنچنے کے قابل ہوسکیں
10/07/2024
Alhamdulillah 💙
ہم جب کبھی اپنے چھوٹے بچوں کسی ذرا سی مشکل میں بھی دیکھتے ہیں تو فوراً مدد کے لیے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں، اور خود کو ایک بہتر ماں یاباپ تصور کرتے ہیں، اور زیادہ تر تو ہم بچوں کو غلطیاں بھی نہیں کرنے دیتے، بچوں کو ان کے حصے کی غلطی کرنے دیں اور اس نتائج سے سیکھنے کا موقع دیں۔ اور جب وہ کامیاب ہوجائیں تو ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
A parents awareness message from SPS
محتاط رویے اختیار کریں، اپنے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
Wahgay Sialkot
Sialkot
6465
Opening Hours
| Monday | 07:30 - 14:00 |
