ISAAR Welfare Foundation

ISAAR Welfare Foundation

Share

⭐مقصد - مخلوق کی خدمت کے ذریعے اللہ کی رضا کا حصول⭐
Be the reason of someone's smile

"ہمارا ایک خواب "پورے پاکستان میں کوئی جان بلڈ کی وجہ سے نہ جائے
ایثار ویلفئیر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ بنک پاکستان بھر میں واحد ایسا ادارہ جو صرف چھوٹے بچوں کو خون کے عطیات مہیا کرنے کی بجائے، ہر قسم کے مریضوں(جیساکہ ایکسیڈنٹ، ڈیلیوری،تھیلسیمیا،ہیموفیلیا،ڈائلسیز،انیمیا وغیرہ)
کو دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کو ساتوں دن بلا معاوضہ خون کے عطیات مہیا کر کے قیمتی جانیں بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس ادارے میں مریضوں

Photos from ISAAR Welfare Foundation 's post 02/06/2026

🌹 ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن کا خصوصی وزٹ 🌹

محترم جناب محمد عامر صاحب نے ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ بنک کا وزٹ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں، بلڈ بینک سسٹم اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں، تھیلیسیمیا بچوں اور مستحق افراد کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

محمد عامر صاحب نے کہا کہ خدمتِ خلق کا یہ سفر معاشرے کے لیے امید اور حوصلے کی ایک روشن مثال ہے۔

ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن، محمد عامر صاحب کی آمد اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہے

02/06/2026

**اکثر ہم اپنی صحت کو اس وقت تک نظر انداز کرتے رہتے ہیں، جب تک جسم خود ہمیں رکنے کا اشارہ نہ دے۔**

اگر کافی عرصے سے آپ نے اپنا چیک اپ نہیں کروایا، یا گھر میں کوئی بزرگ، والدین یا عزیز طبی مشورے کے منتظر ہیں، تو اس بدھ ان کے لیے تھوڑا سا وقت ضرور نکالیں۔

ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ بینک کے **92ویں فری میڈیکل کیمپ** میں ماہر ڈاکٹرز آپ کی رہنمائی اور معائنے کے لیے موجود ہوں گے۔

🩺 فری شوگر ٹیسٹ
🩺 فری ہیپاٹائٹس B/C ٹیسٹ
💊 مفت ادویات
👨‍⚕️ مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز

⏰ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک

**صحت اللہ کی ایک بڑی نعمت ہے، اس کا خیال رکھیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس سہولت سے ضرور آگاہ کریں۔** ❤️🌿

*ایثار... انسانیت کی خدمت کا ایک مسلسل سفر۔*

Photos from ISAAR Welfare Foundation 's post 02/06/2026

❤️ ایک مثبت ملاقات ❤️
✨جناب عابد صاحب صدر اور جناب عثمان صاحب Aspire College Sialkot سے صدر ایثار فاؤنڈیشن محمد صدیق حیدر نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات نے کالج میں سیالکوٹ کے سٹوڈنٹس کیلئے بہترین اور معیاری سہولیات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
✨صدر ایثار فاؤنڈیشن نے عابد صاحب اور عثمان صاحب کو اتنے کامیاب پراجیکٹ پر مبارکباد پیش کی اور اپنی اور تمام ایثار فیملی کی طرف سے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں اداروں نے مل کر نیکی کے کچھ کاموں پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

#ایثارویلفیئرفاونڈیشن اینڈ بلڈ بنک

02/06/2026

⭐نوٹیفیکیشن⭐
❤️تمام ایثار فیملی کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خوش آمدید!❤️
ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے معزز ایگزیکٹیو ممبر اور پیارے بھائ عاصم محمود Asim Mahmood صاحب کو (26-06-01 تا 26-12-31 تک) ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ایگزیکٹیو لیب کا کنوینر مقرر ہونے پر تمام فیملی ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں اس نئی ذمہ داری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
✨عاصم محمود صاحب ایک بہترین منتظم ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے کئی اداروں کو کامیابی سے چلایا ہے۔ ہمیں اللہ کے ہاں کامل یقین ہے کہ ان کے آنے سے یہ پروجیکٹ ان شاء اللہ ترقی کی مزید منازل طے کرے گا اور دن بدن کامیابی کی طرف گامزن ہوگا۔
🤲دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس نئی ذمہ داری کو اس ادارے کے لیے باعثِ برکت بنائے، اور اس پراجیکٹ میں مزید بہتریاں لائے اور انہیں اس کارِ خیر کا بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین!

منجانب:
کامران رسول Kamran Rasool
جنرل سیکرٹری
ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن اینڈ بلڈ بنک
ایبٹ روڈ سیالکوٹ ۔ 03097151122

01/06/2026

**❤️ ایک قطرہ خون، ایک نئی امید ❤️**

آج ایثار بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں ایک خاتون مریضہ کو خون کی منتقلی کی گئی۔ ایسے لمحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ خون کا عطیہ صرف ایک طبی ضرورت نہیں بلکہ کسی کی زندگی میں امید، حوصلہ اور مسکراہٹ واپس لانے کا ذریعہ بھی ہے۔

ہر وہ شخص جو خون عطیہ کرتا ہے، درحقیقت کسی اجنبی کے لیے زندگی کا چراغ روشن کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مریضہ کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور تمام عطیہ دہندگان کو اس نیکی کا بہترین اجر دے۔ 🩸🤲

**"خون کا عطیہ صرف خون نہیں، کسی کی زندگی سے محبت کا اظہار ہے۔"**

01/06/2026

آج ایثار بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر میں ایک مریضہ کو خون لگایا گیا۔
یہ صرف خون نہیں تھا… کسی کی زندگی کو دوبارہ سنبھالنے کی ایک کوشش تھی۔ ❤️

بہت سے لوگ روز خون کے انتظار میں ہوتے ہیں۔
آپ کا ایک عطیہ کسی ماں، بہن یا بچے کے چہرے پر امید واپس لا سکتا ہے۔

اگر آپ صحت مند ہیں تو خون عطیہ کریں،
کیونکہ کبھی کبھی کسی کی پوری دنیا صرف ایک بیگ خون پر ٹکی ہوتی ہے۔ 🩸

📍 ایثار روڈ سیالکوٹ
📞 052-4586628 | 0309-7151122

01/06/2026

🩸❤️ **کسی کی زندگی آپ کے چند منٹوں کی منتظر ہو سکتی ہے...**

ہم روزمرہ زندگی میں بہت سے اچھے کام کرتے ہیں، مگر کچھ نیکیاں ایسی ہوتی ہیں جو براہِ راست کسی کی سانسوں سے جڑ جاتی ہیں۔ خون کا ایک عطیہ کسی ماں کی دعا، کسی باپ کی امید اور کسی بچے کی مسکراہٹ واپس لا سکتا ہے۔

آج خود سے ایک سوال ضرور پوچھیں:

**اگر آپ کے خون سے کسی کی جان بچ سکتی ہو، تو کیا آپ آگے بڑھیں گے؟**

اپنا جواب **"ہاں"** یا **"نہیں"** میں کمنٹ کریں، اور اگر آپ پہلے کبھی خون عطیہ کر چکے ہیں تو ہمیں بتائیں کہ آپ نے کتنی بار یہ نیکی انجام دی ہے۔ ❤️🩸

31/05/2026

سیالکوٹ میں پلیٹلٹس بنانے کیلئے CMH کے بعد دوسری مشین الحمداللہ ایگزیکٹو لیب سیالکوٹ Executive Lab پر موجود ہے جہاں صرف Kit کی قیمت لی جاتی ہے باقی سب کچھ (ڈاکٹر، مشین، بجلی، عملہ وغیرہ) فری مہیا کیا جاتا ہے Dr Waqas Azeem
of ISAAR Welfare Foundation

29/05/2026

🎂سرجری کے میدان کے فخر استادِ محترم #پروفیسرڈاکٹرجاویداقبال صاحب کو !🎂
✨​وہ شخصیت جن کا نام ملک اور بین الاقوامی سطح پر بہترین سرجری، طبی تدریس، اور بے لوث خدمتِ خلق کی علامت ہے۔ ایثار ویلفر فاؤنڈیشن کے معزز ایمبیسیڈر اور ہم سب کے رہنما کو پوری #ایثارفیملی کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو۔🌹
✨​بحیثیتِ مایہ ناز انٹرنیشنل سرجن آپ نے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی دی، اور بحیثیتِ استاد ہزاروں ڈاکٹرز کی تربیت کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ میڈیکل سائنس کے ساتھ ساتھ آپ کا فکری و اصلاحی اندازِ گفتگو نسلِ نو کی رہنمائی کر رہا ہے۔
✨​اللہ پاک آپ کو صحتِ کاملہ، عمرِ خضر اور اس عظیم مشن میں مزید سرفرازیاں عطا فرمائے۔ آمین! 🤲❤️🌹



​ #ایثار

27/05/2026

صدر ایثار محترم محمد صدیق حیدر صاحب اور ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے آپ کی زندگی میں خوشیاں، برکتیں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ قربانی کا یہ عظیم جذبہ ہمیں ایثار، محبت، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا رہے۔

دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے خیر، امن اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔

🌙 عید مبارک ❤️

** **

Want your business to be the top-listed Government Service in Sialkot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Isaar Welfare Foundation Abbot Road Sialkot
Sialkot
51310