السلام وعلیکم کیسے ہیں سب ممبرز ۔
ساڈا سوھنا پنجاب.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ساڈا سوھنا پنجاب., Nature Preserve, Sialkot.
2026 ان لوگوں کیلئے گولڈن سال ہوگا جو یوٹیوب آٹومیشن ، ٹک ٹاک مونٹایزیشن ، فیسبک مونٹایزیشن پر ورک کررہے ہیں
وقت اب بھی نہیں گزرا ان میں سے کسی بھی ایک سکلز کو پکڑو اور سیکھنا شروع کردیں
فری میں سیکھنے کیلئے یوٹیوب اور چیٹ جی پی ٹی کو استاد بنالیں۔
ٹک ٹاک مونٹایزیشن کا مکمل کورس کے لیے نیو کلاسس کا آغاز ہونے والا ہے جس میں صرف 200 لوگوں کے لیے گنجائش ہو گی۔ کورس کی ویڈیوز ۔ لائیو سیشن، اس کے علاؤہ سوال جواب کا سیشن
پیڈ مینٹور شپ لینی ہے وہ بھی مناسب فیس کے ساتھ تو تک ٹاک مونٹایزیشن کورس جوائن کرلیں جس کی فیس پاکستان میں سب سے کم ہے لیکن ویلیو سب سے زیادہ ہے۔
مزید معلومات یا تفصیلات کے لیے
03137997133
03338716040
پر رابطہ کریں ۔
کورس کا آغاز یکم مارچ کو ہو گا 10 دن کا کورس ہو گا جس میں اپکو مکمل طور پر کام سیکھایا جائے گا اکاؤنٹ بنانے سے لے کر ارننگ تک۔
کورس کی فیس 5000 ہے لیکن رمضان آفر میں یہ کورس صرف 3000 میں کروایا جائے گا۔
31/12/2025
دسمبر جانے والا ھے
چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے نظرانداز کرتے ہیں ❣️
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب دلوں کو صاف کرتے ہیں ❣️
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئی مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی کہیں آباد کرتے ہیں ❣️
جو دیتے نہ ہوں غم گہرے
ہوں سانجھے سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مکینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں ❣️
نہ دیکھا ہو زمانے میں
پڑھا ہو نہ فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں ❣️
💔🍂🍁🍂🥀🥀🍂🍁💝❣️❤️
Punjab
#ساڈاـسوھناـپنجاب
#پردیس
Punjab
#ساڈاـسوھناـپنجاب
تحریر
میں جب دکان پہ پہنچا تو دوکان کا مالک دوستوں کے ساتھ باتوں میں محو تھا ایک ہاتھ میں اس نے سلگتا ہوا سگریٹ پکڑ رکھا تھا جس کے کش لگاتا دوستوں کی بات پہ قہقہ لگاتا انگلی کی مدد سے سگرٹ کی راکھ زمین پہ بکھیرتا اور خود بھی شامل گفتگو ہو جاتا میں تھوڑی دیر انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ خود میری طرف متوجہ ہو اور میرے انے کی وجہ پوچھ لے مگر شاید میرا چہرہ پڑھ کر اسے اندازہ ہو گیا تھا کہ میں اس کے پاس کسی غرض سے ایا ہوں لہذا اس نے میری طرف کوئی دھیان نہ دیا میں نے تھوڑی دیر انتظار کیا جب مجھے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تو میں نے خود ہی اسے بھائی وزیر کہہ کر مخاطب کیا میرے مخاطب کرنے پر اس نے تیوری چڑھائی شششششش کر کے انگلی کو ہونٹوں پہ رکھا اور پھر مجھے خاموش رہنے کا حکم دے دیا میں بے بس تھا انتظار کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتا تھا حتی کہ صبح میں نے خود ا کر اس سے ٹائم لیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے تم سے کچھ بات کرنا ہے جب تم فارغ ہوتے ہو مجھے وقت بتا دو میں آ جاؤں گا
اس نے خود مجھے ملاقات کا یہ وقت دیا اور اس کے باوجود میرے ساتھ اس کا رویہ متکبرانہ تھا اس روئیے کی بھی دو وجوہات تھیں
پہلی یہ کہ
میرا تعلق یہاں سے نہیں بلکہ وسطی پنجاب سے تھا یہاں میں ایک وڈیرے کے ڈیرے پر بطور ملازم رہ رہا تھا میں اس کا مقروض ہوں رقم ادا نہیں کر سکتا تو رقم کے عوض اس کے ڈیرے پر کام کر لیتا ہوں اب جو لوگ زمیندار اور ڈیرہ دار ہیں ان کو اچھی طرح پتہ ہوگا کہ ایک ذاتی ملازم کی کیا حیثیت یا اہمیت ہوتی ہے اس کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جاتا ہے
دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ
میں اس دوکان دار کے پاس ادھار سامان لینے آیا تھا اب جو لوگ دکاندار ہیں یا اگر کسی کو قرض دیتے ہیں تو ان کو بھی اچھی طرح اندازہ ہوگا کہ قرض لینے والے کے ساتھ کیا رویہ اپنایا جاتا ہے یا دکان سے ادھار سامان خریدنے ائی ہوئے گاہک کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جاتا ہے
بہرحال میں خاموش ہو گیا میری شرمندگی کی انتہا نہیں تھی خیر میں ایسے حالات سے کئی بار دوچار ہو چکا تھا ایک بار پھر سہی اس بات سے مجھے افسوس ضرور ہوتا تھا مگر فرق نہیں پڑتا تھا میں خاموش ہو کے ایک سائیڈ میں بیٹھ گیا وہ لوگ اپنی خوش گپیوں میں مصروف رہے جب ان کی محفل برخاست ہو گئی تو تب دکاندار نے مجھے بلایا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا بات کرنی ہے تو میں نے اس کو بتایا کہ مجھے راشن خریدنا ہے راشن تقریباً بیس سے پچیس ہزار کے قریب کا بن جائے گا اور میرے پاس اس وقت 15 ہزار روپے ہیں شرم سے میری نظریں جھکی ہوئی تھیں خیر اس نے مجھے دو چار کڑوی کسیلی سنائیں اور پھر راشن دینے پر امادہ ہو گیا مگر اس سے پہلے اس نے مجھ سے ایک سوال پوچھا کہ
جب تمہاری اپنی اتنی حیثیت نہیں ہے تو تم نے کیوں یہ ذمہ داری اٹھا رکھی ہے ؟
اس بات سے اگر تمہیں کچھ حاصل ہونا ہوتا تو پھر تمہیں ہر بار میرے سامنے ہاتھ کیوں پھیلانا پڑتا کھڑا کیوں ہونا پڑتا ؟
تم اب تک اس قابل کیوں نہ ہو جاتے تمہیں ادھار راشن اٹھانے کی ضرورت نہ پڑتی اور تم یہ راشن کسی مستحق تک نقد رقم کے ساتھ خرید کر پہنچا دیتے ؟
میرے پاس اس کے سوالوں کے جواب نہیں تھے میں خاموش رہا ہوں اس نے میری فہرست کے مطابق مجھے راشن دیا اور بقایہ رقم کا پوچھا تو میں نے بتایا کہ اگلی یکم سے پہلے اپ کا پچھلا قرض اتار دوں گا
میں یہاں ایک ایسی فیملی کی کفالت کرتا ہوں جس کا کمانے والا کوئی نہیں ہے وہ انتہائی مجبور ہیں میں نہ صرف اپنی کمائی میں سے بچت یہاں لگاتا ہوں بلکہ اپنے پڑھنے والوں سے بھی التجا کر کے کچھ نہ کچھ مانگ کر اس خاندان کے لیے مہینے بھر کر راشن ڈلوا دیتا ہوں وہ راشن میں ہمیشہ اسی دکان دار سے خریدتا ہوں اگر کبھی رقم پوری نہ ہو تو میں ادھار کر لیتا ہوں اور اللہ کرتا ہے یکم سے پہلے میرا قرض اتر جاتا ہے خیر اج جب اس دکاندار نے مجھ سے یہ سوال کیا تو مجھے تھوڑی تکلیف ہوئی میں نے وہ سوال اپنے ایک عزیز سے پوچھے جن کا تعلق ڈائریکٹ مولانا الیاس قادری صاحب کے ساتھ ہے انہوں نے وہ سوال سیدھا الیاس قادری صاحب کو بھیج دیا بدلے میں الیاس قادری صاحب کی طرف سے مجھ سے سوال پوچھا گیا کہ
تمہیں کبھی اپنی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑے ہیں ؟
کیا تمہاری ضروریات تمہاری کمائی سے پوری نہیں ہو رہی ہیں ؟
کیا تمہاری کمائی تمہاری ضروریات سے زیادہ نہیں ہے کیا تمہارے پاس کچھ رقم بچ نہیں جاتی کہ تم مخلوق خدا پر خرچ کر سکو ؟
ان تمام سوالوں کا جواب ہاں تھا جب میں نے ان تمام سوالوں کا جواب ہاں میں دیا تو دوبارہ مولانا صاحب کا جواب ایا کہ پھر تمہیں خدا سے اور کیا چاہیے ؟
جس شخص نے تم سے یہ بات کی ہے تمہیں چاہیے تھا کہ اس کو بتاتے کہ مجھے میرے اللہ نے میری ذات کی خاطر کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانے دیا میری زبان ہلتی ہے اور کسی کا پیٹ بھر جاتا ہے تو اس سے مجھے اجر ہی ملتا ہے میرا کوئی نقصان نہیں ہوتا اگر میں ایسا نہ کروں اور ان کی کفالت چھوڑ دوں تو شاید وہ زیادہ عرصہ نہ جی سکیں یا پھر وہ کسی بری راہ پر چل پڑیں اگر میرے اللہ نے مجھے ان کا وسیلہ بنایا ہے تو بدلے میں مجھے اتنا نواز رکھا ہے کہ مجھے اپنے کسی کام کی خاطر کسی کے سامنے کبھی ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا اگر اج تمہارے سامنے بھی میں کھڑا ہوں تو کسی اور کی خاطر کھڑا ہوں
مولانا صاحب کا میسج ختم ہو گیا لیکن میرے اندر ایک نیا حوصلہ پیدا ہو گیا اور میں نے اپنی اس مشن کو جاری رکھنے کا سوچا
(میں نے ساری بات پہلے اپنے اس دوست کو بتا رکھی تھی جن کا تعلق مولانا صاحب سے تھا اور انہوں نے وہ ساری بات شاید مولانا صاحب کو بتائی تھی اسی لیے انہوں نے اتنی تفصیل سے جواب دیا تھا )
خیر مجھے میرے سوالوں کا جواب مل چکا تھا اور میں مطمئن تھا اتنی دیر میں دوبارہ مجھے واٹس ایپ پر میسج موصول ہوا اور مولانا صاحب نے مجھے اخری بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیا تم اس چیز کو معجزہ نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالی کی ذات نے تمہیں کبھی تمہاری ذات کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانے دیے تمہاری ضروریات کو اپنے خزانے سے پورا کیا تمہیں کبھی کسی کی دہلیز پہ نہیں جانا پڑا
ان کا میسج ختم ہو گیا اور میں مطمئن ہو گیا مجھے راشن مل چکا تھا گو کہ میں سات سے اٹھ ہزار روپے کا مقروض ہو گیا تھا لیکن الحمدللہ مجھے امید ہے کہ میں جلد یا بدیر اس رقم کا انتظام کر لوں گا ہاں البتہ میرے دل میں ایسے سوالات کا ملال ضرور رہتا ہے لیکن جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو میں کسی نہ کسی سے رہنمائی لے لیتا ہوں اور پھر مطمئن ہو جاتا ہوں
جتنے بھی لوگ میرے ساتھ تعاون کرتے ہیں میں ان سب کا ذاتی طور پر شکر گزار ہوں اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے امین ثم امین
اختتام
کرین کرام اگر کوئی مخیر شخص کچھ تعاون کر سکتا ہو تو پلیز کر دے اس کے لئیے دعا گو رہوں گا شکریہ
پنجاب کے رنگ ❤️
#ساڈاـسوھناـپنجاب
پنجاب میں سردی کی صبح کا خوبصورت منظر ❤️
ساڈا سوھنا پنجاب
#ساڈاـسوھناـپنجاب
25/11/2025
جذبات کو ہمیشہ قسطوں میں تقسیم کریں ،
کیونکہ جب آپ کثرت سے نچھاور کرتے ہیں تو لوگ اکتا جاتے ہیں۔
❤️❤️
پنجاب میں موسم نے سردی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ خنکی بڑھ گئی ہے، جبکہ اتوار کے روز شہر بھر میں شہریوں کی جانب سے کمبل، رضائیاں اور گرم کپڑے نکالنے کی تیاریاں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بیشتر گھروں میں ٹین کی پیٹیاں کھول لی جائیں گی اور رضائیوں کو دھوپ لگانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ذرائع نے مزید بتایا کے راواں ماہ شادیوں کا سیزن بھی شروع ہوجائے گا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Sialkot
