Commissioner Sibi Division

Call Directions Contact the organization

Commissioner Sibi Division Commissioner Sibi Division

کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض کی جانب سے خواتین کو جدید تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیے ...
15/08/2026

کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض کی جانب سے خواتین کو جدید تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے بااختیار وومن سینٹر انیشیٹو کے تحت ڈویژنل پبلک اسکول سیوی میں قائم بااختیار وومن سینٹر میں مزید سہولیات کی فراہمی اور تربیتی پروگرامز کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض کی ذاتی دلچسپی اور اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیے گئے اس مرکز میں خواتین کے لیے جدید کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں تقریباً 15 کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ مرکز میں خدمات انجام دینے والے انسٹرکٹرز کو بھی باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی، جس کے بعد خواتین کو مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر بااختیار وومن سینٹر کے منصوبے کو مزید وسعت دینے کے لیے کمشنر سیوی اسداللہ فیض اور YMSESDO Pakistan کے چئیرمین محمد منیر ابڑو نے ایک سالہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت ادارے کی جانب سے بااختیار وومن ڈولپمنٹ سینٹر میں مزید جدید کمپیوٹرز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ خواتین کے لیے مختلف شعبوں میں لرننگ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باعزت روزگار اور کاروبار کے مواقع حاصل کرسکیں۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسد اللہ فیض نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو جدید تعلیم، ہنر اور معاشی مواقع فراہم کرنا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ بااختیار وومن ڈولپمنٹ سینٹر کا مقصد خواتین کو مفت تربیت اور جدید سہولیات فراہم کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے اس اقدام کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ سیوی ڈویژن کی خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر سیکھنے اور باعزت روزگار حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آسکیں۔

14/08/2026
14/08/2026
21/07/2026

کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض کی زیرِ صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی،۔اجلاس میں تین اہم ایجنڈا نکات پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں پروونشل ایکشن پلان (Provincial Action Plan)، امن و امان کی مجموعی صورتحال (General Law & Order) اور قومی شاہراہ N-65 پر کمبڑی پل کے مقام پر پیش آنے والے چوری و ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام شامل تھے۔ ڈی آئی جی پی سیوی رینج پرویز احمد عمرانی نے اجلاس کو پروونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد، سکیورٹی انتظامات، سنیپ چیکنگ، پولیس چوکیوں کی کارکردگی اور مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ضلع کچھی اور ضلع ڈیرہ بگٹی کی سکیورٹی صورتحال اور وہاں کیے جانے والے اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں قومی شاہراہ N-65 پر واقع کمبڑی پل کے مقام پر چوری اور ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر خصوصی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ علاقے میں جرائم کے مؤثر تدارک کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، جس کے تحت حساس مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی بڑھائی جائے گی، سنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ ضرورت کے مطابق نئی چیک پوسٹوں کے قیام اور موجودہ چیک پوسٹوں کو فعال بنانے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے تاکہ شاہراہ استعمال کرنے والے مسافروں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنائیں، انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنائیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت الرٹ رہتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات جاری رکھیں۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سیوی ڈویژن میں امن و امان کے قیام، قومی شاہراہوں کی سکیورٹی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

Today Commissioner Sibi Division visited St. Eugene School Sibi
14/05/2026

Today Commissioner Sibi Division visited St. Eugene School Sibi

Address

Commissioner Office Sibi
Sibi

Telephone

+928339230123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Sibi Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Commissioner Sibi Division:

Shortcuts

Share