Saffina E Nijjat Seet Pur

Directions

Saffina E Nijjat Seet Pur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saffina E Nijjat Seet Pur, Social service, Seetpur Teh. Alipur Distt. Muzaffargarh, Sitpur.

محرم الحرام 2024 سے سفینہء نجات سیت پور کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد تعلیمات محمد و آل محمد ع کی روشنی میں فلاح انسانیت کے لیے مثبت اقدامات اٹھانا ، مجالسِ عزاء، عشرہ محرم الحرام و دیگر مخصوص ایام میں بلا تفریق مذہب خدمات

بسم اللہ الرحمن الرحیم”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔“(القرآن)اعلانِ تقرری| سفینۂ نج...
10/10/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔“

(القرآن)

اعلانِ تقرری|
سفینۂ نجات سیت پور کی طرف سے باضابطہ اعلان

سفینۂ نجات سیت پور (2024ء) سے انسانیت کی خدمت اور خون کے عطیات کا ایک مضبوط اور منظم نیٹ ورک (Blood Donation Ecosystem) قائم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس مشن کو گلی محلے اور دیہی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے نوجوانوں کو وارڈ اور یونین کونسل سطح پر ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں، تاکہ وہ فلاحی کاموں کا ہراول دستہ بن کر اپنے وسیب کی خدمت کر سکیں۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہو رہی ہے کہ سفینۂ نجات کے پلیٹ فارم سے برادر عزیز جناب "گل حسن" کو باضابطہ طور پر ولیج / موضع کوآرڈینیٹر (بستی غریب شاہ والا، سیت پور) نامزد کر دیا گیا ہے۔ ہم انہیں اس نئی اور مقدس ذمہ داری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک مقصد میں سرخرو فرمائے۔

نامزدگی کا پس منظر اور ہماری حکمتِ عملی:
دیہاتی اور دور دراز علاقوں میں خون کی فوری ضرورت کے وقت لواحقین کو شدید پریشانی اور بروقت رابطے کے فقدان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے مستقل اور آسان حل (One-Window Solution) کے تحت ہم نے گاؤں کی سطح پر فعال نوجوانوں کو یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں تاکہ:

مریض اور خون کے عطیہ دہندگان کے درمیان بغیر کسی تعطل کے فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔

ہر بستی کا اپنا ایک فعال اور متحرک بلڈ نیٹ ورک تیار ہو۔

ہمارے نوجوان مثبت سماجی خدمات سے وابستہ ہو کر اپنے علاقے کی فلاح میں کردار ادا کریں۔

برادر عزیز "گل حسن" کی بنیادی ذمہ داریاں:
ڈونرز ڈیٹا مینجمنٹ: "گل حسن" کے پاس علاقے کے رضاکار ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہوگا جسے وہ مسلسل اپ ڈیٹ اور مینج کریں گے۔

فوری مدد کی فراہمی: بستی غریب شاہ والا اور گرد و پیش کی تمام بستیوں میں جب بھی کسی مریض کو ایمرجنسی خون کی ضرورت پڑے گی، وہ بروقت انتظام کے لیے سفینۂ نجات کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اور متعلقہ ڈونرز تک مستحق مریض کا ممکنہ طور آسان ترین رابطے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

بلڈ کیمپس کا انعقاد: آئندہ دنوں میں سفینۂ نجات کے زیر اہتمام بستیوں میں خون کے عطیات کے کیمپ اور آگاہی سیشنز منعقد کروائیں گے۔ جس کے لیے سفینہ نجات کی کور کمیٹی کی طرف ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اہلیانِ بستی غریب شاہ اور گرد و نواح کے معزز مکینوں سے گزارش ہے کہ خون کے عطیہ کے اندراج (بطور ڈونر) یا ہنگامی ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبر پر برادر علی رضا سے رابطہ فرمائیں:

نام: گل حسن

عہدہ: ولیج / موضع کوآرڈینیٹر
(بستی غریب شاہ، سیت پور)

موبائل / واٹس ایپ:
0305 7556074

آئیے! آگے بڑھیں، اس کارِ خیر کا حصہ بنیں اور کسی کی زندگی کا چراغ بجھنے سے بچائیں۔

منجانب:

انتظامیہ سفینۂ نجات سیت پور

خون کے عطیات کا نیٹ ورک — انسانیت کی بقا کی طرف ایک قدم


Saffina E Nijjat Seet Pur

بسم اللہ الرحمن الرحیم”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔“(القرآن)اعلانِ تقرری| سفینۂ نج...
09/10/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔“

(القرآن)

اعلانِ تقرری|
سفینۂ نجات سیت پور کی طرف سے باضابطہ اعلان

سفینۂ نجات سیت پور (2024ء) سے انسانیت کی خدمت اور خون کے عطیات کا ایک مضبوط اور منظم نیٹ ورک (Blood Donation Ecosystem) قائم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس مشن کو گلی محلے اور دیہی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے نوجوانوں کو وارڈ اور یونین کونسل سطح پر ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں، تاکہ وہ فلاحی کاموں کا ہراول دستہ بن کر اپنے وسیب کی خدمت کر سکیں۔

ہمیں یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہو رہی ہے کہ سفینۂ نجات کے پلیٹ فارم سے برادر عزیز جناب "علی رضا" کو باضابطہ طور پر ولیج / موضع کوآرڈینیٹر (بیت چنہ، سیت پور) نامزد کر دیا گیا ہے۔ ہم انہیں اس نئی اور مقدس ذمہ داری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک مقصد میں سرخرو فرمائے۔

نامزدگی کا پس منظر اور ہماری حکمتِ عملی:
دیہاتی اور دور دراز علاقوں میں خون کی فوری ضرورت کے وقت لواحقین کو شدید پریشانی اور بروقت رابطے کے فقدان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کے مستقل اور آسان حل (One-Window Solution) کے تحت ہم نے گاؤں کی سطح پر فعال نوجوانوں کو یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں تاکہ:

مریض اور خون کے عطیہ دہندگان کے درمیان بغیر کسی تعطل کے فوری رابطہ ممکن ہو سکے۔

ہر بستی کا اپنا ایک فعال اور متحرک بلڈ نیٹ ورک تیار ہو۔

ہمارے نوجوان مثبت سماجی خدمات سے وابستہ ہو کر اپنے علاقے کی فلاح میں کردار ادا کریں۔

برادر عزیز علی رضا کی بنیادی ذمہ داریاں:
ڈونرز ڈیٹا مینجمنٹ: علی رضا کے پاس علاقے کے رضاکار ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہوگا جسے وہ مسلسل اپ ڈیٹ اور مینج کریں گے۔

فوری مدد کی فراہمی: بیت چنہ اور گرد و پیش کی تمام بستیوں میں جب بھی کسی مریض کو ایمرجنسی خون کی ضرورت پڑے گی، وہ بروقت انتظام کے لیے سفینۂ نجات کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اور متعلقہ ڈونرز تک مستحق مریض کا ممکنہ طور آسان ترین رابطے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

بلڈ کیمپس کا انعقاد: آئندہ دنوں میں سفینۂ نجات کے زیر اہتمام بستیوں میں خون کے عطیات کے کیمپ اور آگاہی سیشنز منعقد کروائیں گے۔ جس کے لیے سفینہ نجات کی کور کمیٹی کی طرف ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

اہلیانِ بیت چنہ اور گرد و نواح کے معزز مکینوں سے گزارش ہے کہ خون کے عطیہ کے اندراج (بطور ڈونر) یا ہنگامی ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبر پر برادر علی رضا سے رابطہ فرمائیں:

نام: علی رضا

عہدہ: ولیج / موضع کوآرڈینیٹر (بیت چنہ، سیت پور)

موبائل / واٹس ایپ:
0305 8111225

آئیے! آگے بڑھیں، اس کارِ خیر کا حصہ بنیں اور کسی کی زندگی کا چراغ بجھنے سے بچائیں۔

منجانب:

انتظامیہ سفینۂ نجات سیت پور

خون کے عطیات کا نیٹ ورک — انسانیت کی بقا کی طرف ایک قدم


Saffina E Nijjat Seet Pur

ایک غم بھری صدا خاموش ہوگئی۔🥹🥲 مگر ذکرِ آلِ محمدؑ باقی ہے!بزم ذاکری میں خادم شاہ ولایت ع کا لقب پانے والے ❣️فاضل نجف مول...
29/09/2026

ایک غم بھری صدا خاموش ہوگئی۔🥹🥲
مگر ذکرِ آلِ محمدؑ باقی ہے!
بزم ذاکری میں خادم شاہ ولایت ع کا لقب پانے والے ❣️

فاضل نجف مولانا خادم حسین گھاگھری رح

تاریخ ملاقات علی ع: 28 ستمبر 2026

بستی گھاگھری، ہمارے آبائی وطن سیت پور سے چند کلومیٹر آگے دریائے سندھ کے کنارے سے اٹھنے والی وہ آواز، جس نے سرائیکی وسیب کی مٹی سے جنم لیا اور ذکرِ محمدؐ و آلِ محمدؑ کو ملک کے طول و عرض سے لے کر دنیا کے مختلف خطوں تک پہنچایا۔ اور ٹھوس سرائیکی زبان و ادب میں ایک بہترین مفسر کربلا تھے۔
تقریباً نو دہائیوں پر محیط زندگی میں مولانا خادم حسین گھاگھریؒ نے اپنی زبان، اپنا علم، اپنی آواز اور اپنی پوری توانائی فضائلِ اہلِ بیتؑ، مصائبِ آلِ محمدؑ اور پیغامِ کربلا کے لیے وقف کیے رکھا۔
ملک کے با اَثر حلقوں میں اس شخصیت کا واقعی میں دلی مقام تھا لوگ استقبال کے لئے کھڑے ہوتے تھے اور ان کی عاجزی تو کمال کیا ہی کہنے ✨❣️
وہ سرائیکی وسیـب کی آواز تھے اور ایک توانا حوالہ تھے اور علی پور کی ملک بھر میں پہنچان تھے۔
وہ صرف ذاکر نہیں تھے؛
وہ ایک عہدِ ذاکری کی شناخت تھے۔

سرائیکی ذاکری کے عظیم ادوار میں جن ناموں کا ذکر احترام سے کیا جاتا ہے، ان میں سلطان الذاکرین بابا ملک احمد بخش بھٹی، سلطان الذاکرین سید خادم حسین شاہ چک 38، سید ریاض حسین شاہ موچھ، ریاض شاہ رتوال، سائیں منظور، اعجاز باقی، محسن نقوی، عرفان عابدی، طالب جوہری، حافظ محمد علی بلوچ، سید صابر حسین شاہ بہل، سید امیر حسین کربلائی، ناصر عباس نوتک، غلام عباس نوتک، محمد ثقلین گھلو، سید علی رضا شاہ، غلام قنبر، غضنفر گوندل، وسیم بلوچ سید الیاس رضا شاہ، اعجاز جھنڈوی اور دیگر نامور ذاکرین کی ایک طویل اور قابلِ ذکر رفاقت رہی ہے۔

ان کی مجالس میں سرائیکی وسیب کی مٹی بولتی تھی، کربلا کا درد بولتا تھا، ولایتِ علیؑ کی خوشبو آتی تھی اور محبتِ حسینؑ دلوں میں اترتی تھی۔

وہ پنجاب کے شہروں سے لے کر دور افتادہ بستیوں تک گئے، پاکستان کے ہر صوبے میں کونے کونے میں مجالس پڑھیں اور بیرونِ ملک بھی ذکرِ اہلِ بیتؑ کی محافل سے وابستہ رہے۔

ان کی عظمت صرف اس بات میں نہیں تھی کہ
انہیں بڑے بڑے اجتماعات میں سنا گیا
اصل عظمت یہ تھی کہ وہ عمر بھر ذاکر رہے، عاجز رہے، اہلِ بیتؑ کے خادم رہے اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتے رہے۔

آج گھاگھری صاحب کی وہ آواز خاموش ہو گئی ہے
مگر جس ذکر کے لیے یہ زبان عمر بھر متحرک رہی، وہ ذکر کبھی خاموش نہیں ہوسکتا۔ اور خادم شاہ ولایت کی یاد مومنین کے قلوب سے کبھی نہیں جائے گی۔

جس نے ساری زندگی حسینؑ کا نام پڑھا ہو،
ہم کیسے کہیں کہ وہ چلا گیا؟

وہ اپنی آواز میں موجود ہے،
اپنی مجالس میں موجود ہے،
اپنے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی یادوں میں موجود ہے،
اور سب سے بڑھ کر ذکرِ حسینؑ میں زندہ ہے۔

ہم اہلِ بیتؑ کے اس بزرگ خادم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سلام اس ذاکر پر جس نے وسیب کی
سرائیکی زبان میں آلِ محمدؐ کا ذکر بلند کیا۔
سلام اس آواز پر جو فضائلِ علیؑ اور مصائبِ حسینؑ سناتی رہی۔
سلام اس عاجز انسان پر جس نے اپنی طویل زندگی ذکرِ اہلِ بیتؑ کے نام کردی۔
ہماری دعا ہے کہ مولا حسینؑ اپنے اس خادم کو اپنی خاص بارگاہ میں جگہ عطا فرمائیں، ان کی مجالس، ان کا ذکر اور ان کی تمام خدماتِ آلِ محمدؑ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔

مولانا خادم حسین گھاگھری اعلی مقامہ
آپ کی آواز خاموش ہوئی ہے،
ذکر نہیں۔
آپ رخصت ہوئے ہیں،
حسینؑ کا راستہ نہیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

السلام علیک یا اباعبداللّٰہ الحسینؑ


ؑ
ؐ


ؒ
سوگواران: سادات و مومنین
اہلیان تحصیل علی پور
ضلع مظفر گڑھ
Saffina E Nijjat Seet Pur

29/06/2026

معروف نوحہ خواں مخدوم سید جعفر عباس بخاری صاحب نے سفینہ نجات بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور اپنا بلڈ گروپ چیک کروا کر اپنا بلڈ ڈونر کارڈ وصول کیا۔ اور سب سے اہم بات محرم سے چند دن پہلے وہ انتہائی ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال داخل تھے مومنین نے دعائیں دیں اور فوری جلوس عزاء میں شرکت کی اور کہا میرے جذبے جوان ہیں اگر میرا خون کبھی چاہیے تو میں حاضر ہوں۔
اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین۔
Saffina E Nijjat Seet Pur

27/06/2026

تاریخی شہر سیت پور کے مرکزی جلوس روٹ پر حسینیوں کا ولولہ انگیز طور پر شہدائے کربلا کو اپنے خون سے خوبصورت خراجِ عقیدت ✨❣️🏴





Saffina E Nijjat Seet Pur

25/06/2026


ہر سال کی طرح 2024 سے آج 9 محرم الحرام 2026 کو بھی ہم نے مرکزی تاریخی جلوس میں شامل مومنین کی بلڈ گروپنگ کی۔ ان کو ڈونرز ریکارڈ میں انٹر کیا گیا اور سب کو بلڈ ڈونر کارڈ بھی بنا کر دیے تاکہ دوران سفر و ایمرجنسی ان کے غیر معمولی طور پر کم آ سکیں۔
باقی جو لوگ بلڈ ڈونیشن دینا چاہیں گے تو وہ کل نو بجے
ہمارے اسی کیمپ پر تشریف لائیں گے اور شہدائے کربلا کو اپنا سفینہء نجات بنائیں۔
منجانب: ٹیم سفینہء نجات سیت پور

آ

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں  مولا ع اس کا بہترین اجر عطاء فرمائیں گے الٰہی آمین۔ٹیم سفینہء نجات سیت پور
24/06/2026

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
مولا ع اس کا بہترین اجر عطاء فرمائیں گے الٰہی آمین۔
ٹیم سفینہء نجات سیت پور

21/06/2026

دس محرم الحرام نواسہ رسول ص اور خانوادہ رسول ص کی عظیم قربانی کو اپنے خون سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
الصادق لیب سیت پور پر ہر سال کی طرح آپ لوگوں کے لیے بالکل فری بلڈ سکریننگ کا آغاز کر دیا گیا آپ بھی تشریف لائیں اگر آپ کی رپورٹ بلڈ ڈونیشن دینے کے لیے درست قرار دی جاتی ہے تو آپ سے ہم التماس کریں گے۔ کہ آپ دس محرم الحرام کو صبح نو بجے آئیں اور اس عظیم مشن میں شامل ہوں آپ کی دی ہوئی امانت دوسرے دن ہی تھیلسمیا کے بچوں کو منتقل کر دی جائے گی انشاء اللہ۔

Saffina E Nijjat Seet Pur

Address

Seetpur Teh. Alipur Distt. Muzaffargarh
Sitpur
34480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saffina E Nijjat Seet Pur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category