17/07/2026
آل بلتستان موومنٹ کھرمنگ اولڈنگ کے نہتے اور پُرامن شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ ایک منظم دہشت گردانہ کارروائی تھی، جس میں بے گناہ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسے سفاکانہ اور غیر انسانی اقدامات کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابلِ قبول ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ہم اس المناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم حکومت گلگت بلتستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث تمام عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
آل بلتستان موؤمنٹ