06/10/2026
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، شکایات اور مختلف عوامی امور سے متعلق درخواستیں براہِ راست سنیں۔
اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی جائز شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
عوامی خدمت، بروقت ریلیف اور شفاف انتظامیہ—سوہاوہ انتظامیہ کی ترجیح۔