Hafiz Abdul Hameed Mahr

Directions

Hafiz Abdul Hameed Mahr یہ پیج حافظ عبدالحمید مھر سیکریٹری جنرل JUI سکھر کے فین آپریٹ کرتے ہیں

15/09/2026

حافظ عبدالحميد مھر جنرل سيڪريٽري جمعيت علماء اسلام ضلع سکر جن جي حسن چوھان ۾ مختلف جماعتي احبابن سان ملاقاتون

21/08/2026

سکھر: شہ ید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس، اپیلوں پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور ش ہید سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں اپیلوں اور نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے دو رکنی بینچ، جسٹس فیصل کمال اور جسٹس تسنیم نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں مدعی فریق کی جانب سے مولانا راشد محمود سومرو، مولانا ناصر محمود سومرو، ایڈووکیٹ اطہر عباس سولنگی، ایڈووکیٹ ریحان شیخ، احسن تنوی، مولانا محمد صالح انڈھڑ اور حافظ عبدالحمید مہر پیش ہوئے، جبکہ ملزمان کی جانب سے فاروق اے پیرزادہ اور رضوانہ جبین صدیقی سمیت دیگر وکلا عدالت میں موجود تھے۔

نومبر 2025ء میں سکھر کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ش ہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف بھٹو سمیت 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مدعی فریق کی جانب سے ملزمان کو عمر قید کے بجائے سزائے موت دینے کے لیے نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ ملزمان کی جانب سے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

سماعت کے بعد مولانا راشد محمود سومرو اور مولانا ناصر محمود سومرو نے کہا کہ انہیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے، قاتلوں کو عمر قید کے بجائے سزائے موت ملے گی۔

واضح رہے کہ تقریباً 12 سال قبل سکھر کے علاقے گلشن اقبال کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو ش ہید کردیا تھا۔

21/08/2026

سکھر
امن عالم اجتماع 2027ع کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس مرکز باب الاسلام سکھر میں قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو صاحب کی صدارت میں ھوا ، علامہ ناصر محمود سومرو صاحب ،
مولانا سعود افضل ھالیجوی ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مولانا عبداللہ سومرانوی اور حافظ عبد الحمید مھر و دیگر نے شرکت کی
پنڈال سمیت مختلف انتظامی امور پر کمیٹیوں نے رپورٹ پیش کی
اور تمام پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا
اور انتھائی اھم فیصلے کئے گئے

21/08/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع سکھر کا اہم انتخابی اجلاس جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیارو واہ روہڑی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سکریٹری جنرل حافظ عبد الحمید مھر صاحب ا صوبائی صدر مولانا اسامہ محمود ھالیجوی، اور قاری نصراللہ سکھروی، کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے جمعیت طلباء اسلام ضلع سکھر کے صدر محمد ابوبکر برڑو اور جنرل سیکریٹری غلام معاویہ صاحب منتخب ہوئے۔
نو منتخب ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں تنظیم کی مضبوطی، طلبہ کی رہنمائی اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے اخلاص و استقامت عطا فرمائے۔ آمین

مولانا فضل الرحمان صاحب نے ہر دور میں آئین کے بالادستی کا علم بلند کیا ہیں
17/07/2026

مولانا فضل الرحمان صاحب نے ہر دور میں آئین کے بالادستی کا علم بلند کیا ہیں

17/07/2026

مرکزی سیکریٹری جنرل بطل حریت حضرت مولانا عبدالغفور حیدری صاحب مدظلہ کا کارکنان عھدیداران ذمہ داران کے نام اہم پیغام

‏‎  ‎  ‎  ‎  ‎  ‎  مین وارننگ دیتاہون جہان ہو وہین رک جائو
17/07/2026

‏‎ ‎ ‎ ‎ ‎ ‎
مین وارننگ دیتاہون جہان ہو وہین رک جائو

13/06/2026

عالمِ امن اجتماع سکھر 2027

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا تنظیمی دورہ تحصیل صالح پٹ میں بمقام مدرسہ ابن عباس صالح پٹ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا اسداللہ بیو صاحب نے فرمائی جبکہ اجلاس کی کارروائی مولانا محمد خان شبانی صاحب نے چلائی۔

اجلاس میں خصوصی شرکت قائد سکھر مولانا محمد صالح انڈھڑ صاحب حافظ عبدالحمید مھر صاحب نے کی۔ اس موقع پر تحصیل صالح پٹ کے تنظیمی امور، یونٹوں کے ریکارڈ اور عالمِ امن اجتماع سکھر 2027 کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس مولانا عبدالحق سومرو ، مولانا غلام علی ڈیپر مولانا امان اللہ سکھروی،مولانا عبدالوہاب مھر، قاری نصراللہ سکھروی، حافظ ابو اسامہ عباسی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمِ امن اجتماع سکھر 2027 جمعیت علماء اسلام کی دعوت، اتحادِ امت اور امن کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اجتماع کی کامیابی کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں۔

جاری کردہ:
جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا تنظیمی ضلعی دورہ جاری ہے، جس کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے تمام یونٹوں کی ...
10/06/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا تنظیمی ضلعی دورہ جاری ہے، جس کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے تمام یونٹوں کی مجالسِ عاملہ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام یونٹوں کا تنظیمی ریکارڈ چیک کیا گیا اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلعی قائدین کے خطابات جاری ہیں جبکہ عالمِ امن اجتماع سکھر 2027 کی تیاریوں اور پیش رفت سے متعلق رپورٹس بھی وصول کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے ضلعی سیکریٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر نے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی استحکام، کارکنان کی فعالیت اور عالمِ امن اجتماع سکھر 2027 کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع سکھر

پریس ریلیزجمعیت علماء اسلام کے وفد کی ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان سے ملاقات، امن و امان اور مذہبی امور پر تبادلۂ خیالسکھ...
03/06/2026

پریس ریلیز
جمعیت علماء اسلام کے وفد کی ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان سے ملاقات، امن و امان اور مذہبی امور پر تبادلۂ خیال
سکھر: جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ڈی آئی جی سکھر و لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب پٹھان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سکھر ڈویژن کی امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل، کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور جرائم کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے امن کے قیام اور عوامی تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر قادیانیت سے متعلق امور، لاڑکانہ میں حالیہ قادیانی سرگرمیوں اور قربانی کے مسئلے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ دارانہ اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے جماعت کی خدمات کی تعریف کی۔
فریقین کے درمیان محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی، احترامِ مقدسات اور رواداری کے فروغ پر بھی مشاورت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے امن، اتحاد اور باہمی احترام کی فضا کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
ملاقات میں ضلع خیرپور میرس کے امیر مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، ضلع گھوٹکی کے امیر حافظ سراج احمد چنہ اور ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالحمید مہر بھی شریک تھے۔
جاری کردہ: جمعیت علماء اسلام لاڑکانہ و سکھر ڈویژن

Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Abdul Hameed Mahr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share