28/10/2026
اہم اپیل برائے حکومتِ وقت و محکمۂ تعلیم صوابی
گورنمنٹ پرائمری اسکول ناڑو کلے کی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے، جبکہ سکول میں کلاس کی شدید کمی بھی ہے۔ 6 .کلاسوں کے لیے صرف تین کمرے موجود ہیں، جس کی وجہ سے دو دو کلاسوں کے بچوں کو ایک ہی کمرے میں بٹھایا جاتا ہے، جبکہ ایک کلاس برآمدے میں بیٹھنے پر مجبور ہے۔
موجودہ حالات میں بچے شدید گرمی اور نامناسب تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عمارت کی خراب حالت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد افسوس کرنے کے بجائے ضروری ہے کہ بروقت اقدامات کیے جائیں۔
ہم حکومتِ وقت، محکمۂ تعلیم اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ناڑو کلے کی عمارت کا فوری معائنہ کیا جائے، نئی عمارت کی تعمیر یا ضروری مرمت کا عملی اقدام کیا جائے اور بچوں کے لیے مزید کلاس رومز فراہم کیے جائیں۔
ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ انہیں محفوظ عمارت اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا متعلقہ حکام کی اہم ذمہ داری ہے۔
خدارا! بچوں کی تعلیم، حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے فوری توجہ دی جائے۔
Hujra TV حجرہ ٹی وی Deputy Commissioner Swabi Assistant Commissioner, Swabi District Education Office Male Swabi مولانا حیدرعلی molana haider ali YZ Production District Police Swabi