20/04/2026
صوابی ہنڈ ایریا
ضلعی ڈائریکٹر زراعت توسیع صوابی محمد ادریس نے میجر عامر خان کے فارم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف فصلات باغات اور سبزیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی ڈائریکٹر نے پھلدار پودوں کی نگہداشت، بیماریوں کے تدارک اور بہتر پیداوار کے حصول کے حوالے سے مفید ہدایات فراہم کیں۔
دورے کے دوران محکمہ زراعت توسیع کے جاری منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہ کیا گیا تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر انس خان ، وقار احمد، سیف اللہ اور فیصل حیات بھی موجود تھے۔ میجر عامر نے ضلعی ڈائریکٹر کے فارم کے دورے کو سراہتے ہوئے محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کردہ رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
02/04/2026
(ڈسٹرکٹ صوابی سرکل تورڈھیر تحصیل لاہور)
تاریخ: 02/04/2026 ۔ Plant Clinic Tordher۔
پلنٹ کلینک زراعت اور باغبانی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے فوائد میں شامل ہیں:
1. *بیماریوں کی تشخیص*: مزارعین اور باغبان اپنی پودوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے پلنٹ کلینک سے رجوع کرتے ہیں، جس سے وقت پر علاج ممکن ہوتا ہے۔
2. *پیسٹ مینجمنٹ*: پلنٹ کلینک پودوں پر حملہ آور پیسٹس کی شناخت اور ان کے تدارک کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔
3. *زیادہ بہتر زراعت*: زرعی مشاورت کے ذریعے، پلنٹ کلینک مزارعین کو اپنی زراعت کو بہتر بنانے کے طریقے بتاتے ہیں۔
4. *محفوظ استعمال*: پلنٹ کلینک پیسٹی سائڈز اور دیگر زرعی ادویات کے محفوظ استعمال کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں۔
پلنٹ کلینک ضروری ہیں کیونکہ یہ زراعت کی بہتری، پودوں کی صحت، اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
20/03/2026
عیدالفطر مبارک!
تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہم سب کو خوشیاں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
منجانب: محمد ادریس ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع صوابی
26/02/2026
🌿 کلین اینڈ گرین صوابی – شجرکاری مہم 🌿
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق کلین اینڈ گرین صوابی شجرکاری مہم کے تحت پھلدار پودوں کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رزڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع صوابی محمد ادریس اور دیگر افسران نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر فاروق نواز، ڈائریکٹر ایگرانومی اینڈ ایکسٹنشن عباس خان اور ایگریکلچر آفیسر محمد اسماعیل، فیلڈ اسسٹنٹ راشد علی نے فروٹ نرسری فارم میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران نرسری میں پھلدار پودوں کی کٹنگ، زیبائشی پودوں، گندم کی فصل اور دیگر جاری سرگرمیوں کا معائنہ بھی کروایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ زراعت توسیع صوابی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شجرکاری مہم کو ماحولیات کے تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ بعد ازاں فروٹ نرسری فارم میں پھلدار پودے لگائے گئے جبکہ مختلف آرگنائزیشنز اور مقامی کسانوں میں بھی پودے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر کسانوں کو پھلدار پودوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس سے نہ صرف پھلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول سرسبز و شاداب بنے گا اور موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تقریب میں زراعت سے منسلک کمپنیوں، جو صوابی میں کام کر رہی ہیں، نے مالی تعاون بھی کیا، جس پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ادریس نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ادریس نے مزید کہا کہ فوڈ سیکیورٹی پراجیکٹ کے تحت فروٹ نرسری فارم میں چار دیواری کی تعمیر اور ٹنل ٹیکنالوجی پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ معیاری اور صحت مند پودوں کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔ 🌱🌳
05/02/2026
*محکمہ زراعت توسیع صوابی*
کشمیر بنے گا پاکستان — یہ صرف نعرہ نہیں، ہمارا ایمان ہے!
آئیے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کریں۔
یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ کشمیر کے ساتھ کھڑا ہو!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
پاکستانی افواج پائندہ باد 💚
04/02/2026
📢 اطلاع برائے ٹریننگ
10، 11 اور 12 فروری کو دفترِ زراعت توسیع صوابی میں
پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزرز کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📝 فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 5 فروری
ℹ️ مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں:
📞 03459700295
03/02/2026
صوابی:
ایف اے او ٹیم نے ضلع صوابی کا دورہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر، ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر, ماڈل فارم سروسز سنٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایف اے او ٹیم کی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع صوابی محمد ادریس، ڈپٹی کمشنر صوابی اور محکمہ لائیو سٹاک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔
میٹنگز میں زرعی شعبے کی بہتری، کسانوں کی فلاح و بہبود، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، جدید زرعی طریقوں کے فروغ اور محکموں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے کسانوں کو معیاری سہولیات، تربیت اور بروقت رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
20/01/2026
صوابی
فواد خان کے فارم پر کسانوں کے لیے ایک مؤثر اور معلوماتی گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع صوابی کے پروگریسو زمینداروں اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع صوابی محمد ادریس، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ریسرچ مفتاح الدین، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ریاض گل اور معروف کاشتکار سید اللہ، عمر عثمان، ملک عبدالاحد، نادر خان اور فیاض خان شریک ہوئے۔
تقریب کی مینجمنٹ اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرانومی اینڈ ایکسٹینشن عباس خان نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ادریس نے محکمہ زراعت توسیع صوابی کی خدمات اور جاری سرگرمیوں پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کسانوں کو سبزیوں کی کاشت، ان کی بہتر نگہداشت اور تمباکو کی فصل سے متعلق جدید زرعی طریقوں پر آگاہی فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ریسرچ مفتاح الدین نے ریسرچ میں ہونے والی سرگرمیوں، سبزیات و باغات کی بیماریوں اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر مفصل بریفنگ دی۔ جبکہ فیاض خان (اورنگ آباد) نے تمباکو کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی کاشت کی افادیت اور معاشی فوائد پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر سید اللہ، عمر عثمان، نادر خان، ملک عبدالاحد اور فواد خان نے بھی اپنے عملی تجربات شیئر کرتے ہوئے کسانوں کو رہنمائی فراہم کی۔
آخر میں فواد خان نے تمام معزز افسران اور شریک کسانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی مفید تقریبات کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
03/01/2026
محمد اقبال چوکیدار محکمہ زراعت توسیع صوابی کی بیٹی بقضائے الٰہی وفات پائی ہے انکی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے انکے آبائی گاؤں صوابی حاص میں ادا کی جائے گی ۔
اللّٰہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
29/12/2025
(ڈسٹرکٹ صوابی سرکل تورڈھیر تحصیل لاہور)
تاریخ: 29/12/2025
سرکل انچارج عباس خان ۔
آج بروز پیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور 2 جناب عمران زمان صاحب نے زراعت توسیع سرکل تورڈھیر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے دفتری کارروائیوں، ریکارڈ کی دیکھ بھال، اسٹور میں موجود زرعی ادویات و کھاد کے اسٹاک، اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں کو معیاری خدمات اور رہنمائی کی فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حاضری رجسٹر، روزانہ کی رپورٹنگ اور فیلڈ وزٹس کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ بریفنگ سیشن میں شرکت کی، جہاں انہیں جاری سرگرمیوں، ربیع کی فصلات کے لیے کسانوں کو دی جانے والی رہنمائی، کھاد کی دستیابی اور علاقائی زرعی مسائل کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔۔